2025-04-15@07:36:48 GMT
تلاش کی گنتی: 88
«راہنماء کم»:
پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔ قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری جنازہ گاہ نوی کلی میں ادا کی گئی جس میں پشاور بھر سے اہل سنت والجماعت انٹرنیشنل ختم نبوت اور جے یو ائی کے کارکنوں مدارس کے طلبا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی، وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلیمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات...
بلوچستان کے وزراء بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل پر برس پڑے ہیں۔کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ اختر مینگل دہشتگردوں کے سرغنہ ہیں جو عورتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔صادق عمرانی نے کہا کہ اختر مینگل ایک وقت میں نواز شریف کی گاڑی چلاتے رہے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہو کر 15 ارب روپے اپنی جیب میں ڈالے۔صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کہا کہ اختر مینگل ان دہشتگردوں کی بی ٹیم ہیں جو بولان میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں لینے آئے تھے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ماہ رنگ کےخلاف کیسز کورٹ میں ہیں، عدالت جو بھی فیصلہ کرے۔

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن
مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے حالیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز...
عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور:وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت...
ملتان کی عدالت نے 9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین نے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات کے کیسوں کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت میں شاہ محمود قریشی کو جیل سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر لیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ ضمیر حسین سنڈھل نے عدالت میں دلائل پیش کئے۔عدالت نے تھانہ کینٹ میں درج تین مقدمات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود...
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے آل انڈیا سٹوڈنٹس یونین ایسوسی ایشن اور دیگر طلباء تنظیموں کی قیادت میں بل کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متنازعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری کیخلاف بھارت بھر میں مسلمانوں نے نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے آل انڈیا سٹوڈنٹس یونین ایسوسی ایشن اور دیگر طلباء تنظیموں کی قیادت میں بل کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقلیتوں کے حقوق پر صریح حملہ قرار دیا۔ گجرات کے احمد آباد میں ہزاروں لوگ تاریخی جامع مسجد اور سیدی سید مسجد میں جمع ہوئے، انہوں نے نعرے لگائے اور...
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
جماعت اسلامی کے رہنماء آصف محمود اخوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت...
مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں جامع مسجد و کاظمیہ امام بارگاہ گوٹھ چھلگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مولانا شرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت...
جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد،...
-— فائل فوٹو پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم طلبہ و طالبات کو مکمل ویری فیکیشن کے بعد فری بائیک فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے بائیکس فراہمی اسکیم میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ ہزاروں طلباء کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری کے بعد مقررہ ٹارگٹ تک پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں اسٹوڈنٹس کو بھی بائیکس کے حصول کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلباء کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔ دونوں ملزمان سے...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے عالمی واٹر ڈے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی اقدامات کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت اہم ہے۔ مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کے لیے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ جن کے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز...
آزاد کشمیر کے آفیسران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ مثبت چیز کو خبر بنائیں، سچ کو پروموٹ کریں اور معاشرے کا مثبت چہرہ لوگوں کو دکھایا جائے۔ سوشل میڈیا کے منفی استعمال کیوجہ سے فیک نیوز اور سماجی پولرائزیشن جیسے...
صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ـ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردا ادا کر سکتے ہیں، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت مخالف تحریک میں...
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج کا آغاز کردیا بنگلا دیشی اخبار“ڈیلی سٹار “ کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ا انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کابی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے...
بنگلہ دیش میں 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج کا آغاز کردیا بنگلا دیشی اخبار“ڈیلی اسٹار “ کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ایک مہینے کے اندر انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کابی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال...
اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیاگیا ،جہاں نئے وزراء کو وزارتیں دی گئیں وہیں بعض اہم وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے گئے،قیصر احمدشیخ ،جن کے پاس بحری امورکی اہم وزارت تھی ان سے واپس لے لی گئی اور اب وہ بطور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے معاملات دیکھیں گے،واضح رہے کہ قیصراحمد شیخ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدبھی کرتے رہے ہیں اوران کی وزارت کی تبدیلی کی وجہ ممکنہ طور پر تنقیدی رویہ ہوسکتاہے لیکن حیران کن طور پر مصدق ملک کی وزارت کو بھی تبدیل کردیاگیااور ان سے پٹرولیم کی اہم وزارت واپس لے کرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت دے دی گئی ہے حالانکہ وہ ہرفورم پر اپنی پارٹی اور حکومت...
حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، سی ٹی سکین ہوا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی جا رہی...
عوام کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے بعد تین میں سے دو علماء رہا ہو گئے جبکہ شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے سکردو، کھرمنگ اور شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ جبری لاپتہ...
پیر کے روز معروف عالم دین شیخ عابد حسین حافظی اور شیخ مرتضیٰ انصاری طولتی اور پاری کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں دھرنے میں پہنچے۔ ادھر کھرمنگ کے انتہائی دور افتادہ گاؤں غویس سے لوگ برفباری اور سردی کی پروا کیے بغیر دھرنے میں پہنچ گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین جید عالم دین کی جبری گمشدگی کیخلاف گلگت بلتستان میں تیسرے روز بھی مسلسل احتجاج جاری رہا۔ ضلع کھرمنگ میں تین روز سے دھرنا جاری ہے اور عوام مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ پیر کے روز سخت سردی اور شدید برفباری کے باؤجود شاہراہ کارگل پر دھرنا جاری رہا اور دھرنے کے شرکاء نے افطاری سڑک پر ہی کی۔ کھرمنگ کے دیگر...
پیر کے روز شگر کی مرکزی شاہراہ پر سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سخت موسمی حالات اور برفباری کے باؤجود خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ریاستی اداروں سے علماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین علماء کرام کی جبری گمشدگی کیخلاف شگر میں بھی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ پیر کے روز شگر کی مرکزی شاہراہ پر سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سخت موسمی حالات اور برفباری کے باؤجود خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ریاستی اداروں سے علماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
کراچی( اوصاف نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے ۔ نیو ائیر نائٹ پارٹی کےعینی شاہد کے مطابق وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا،ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ نیو ائیر پارٹی پر مصطفی کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا، عینی شاہد کا کہناتھا کہ مصطفی نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی، نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا، مصطفی نے بتایا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں نہیں جاونگا۔مصطفی اور ارمغان کی لڑائی دو اڑھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی،مصطفی نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے، ارمغان پیسے...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے) وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد مزید اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں ایک سے زیادہ قلمدان رکھنے والے وزراء سے اضافی وزارتیں واپس لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، موجودہ وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں شامل نئے وزراء کو بھی مختلف وزارتوں کے قلمدان دیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں توسیع کے باوجود نئے وزراء کے قلمدانوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اس وقت...
بلتستان کے تین جید علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے ہوئے۔ کھرمنگ خاص میں مرکزی دھرنا دیا جا رہا ہے، پاک انڈیا بارڈر سے متصل علاقہ الڈینگ اور طولتی میں بھی مظاہرے ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے اور دھرنے علماء کی...
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا۔ فیصل آباد میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں، مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے۔ ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کے خلاف ایکشن ؛ سرغنہ گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمت کارڈ کے...
دبئی( نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارا ت حکومت نے تعلیمی شعبے میں 16 ہزار 456 افراد کو گولڈن ویزا جاری کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزا کی بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے ،گ ولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی سکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے جبکہ 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کی وہیں 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا فراہم کیے گئے ہیں۔ امارات حکام نے بتایا کہ...
جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں 10 بجے عوامی مشاورت ہو گی جس میں پورے یونین کونسل کھرمنگ اور کھرمنگ بھر کے عمائدین اور علماء کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور شاہراہ کارگل پہ دھرنا دینے کے حوالے سے حتمی اقدامات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کھرمنگ کے معروف عالم دین علی عباس رضوی کی جبری گمشدگی کیخلاف لائحہ عمل کیلئے آج اہم مشاورت ہو گی اور شاہراہ کارگل پر دھرنا دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا علی عباس رضوی کی رہائی کے وعدے کے باوجود عدم رہائی پہ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد رضوی ہاوس غندوس میں منعقد ہوا، جس میں غندوس کے بزرگان اور جوانان نے بھرپور شرکت...
ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے بلتستان کے تین علماء کی جبری گمشدگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بلتستان کے علماء کرام کی رمدان باڈر سے بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو...
مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے شہر کچہ پکہ میں قومی مرکز میں استقبال ماہ مبارک رمضان اور شہدائے قدس کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی اور ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی کے علماء نے بھی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔روہڑی کے قریب اروڑ یونیورسٹی سے خطاب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ بھر کے طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی طلباء کےلیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے، سندھ کے طلباء اور اروڑ یونیورسٹی کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے خطاب کے دوران ایک طالب علم پلے کارڈ کارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لایا، مراد علی شاہ نے اُسے اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ وہ سب جو معرکۂ حق و باطل میں راہِ قدس کے شہداء میں شامل ہوئے، آج ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، ان کی راہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں، یہ شہداء محض فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ اور ایک لازوال داستان ہیں جو ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے ایوانوں کو لرزانے کے لیے اسلحے سے زیادہ ایمانی قوت درکار ہوتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یہ ایام امتِ مسلمہ کے لیے صبر، عزم اور تجدیدِ عہد کے دن ہیں، ہم شہداء راہِ قدس سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے ضمن میں کلاس لائسنس کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس عمل کے پیش نظر پی ٹی اے کی جانب سے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لئے منظوری دیدی گئی ہے۔ یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہےجبکہ شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی...

وزیراعظم نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کا افتتاح کر دیا، نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانہ میں آئے گا، کھربوں روپے کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما ء اسلام سندھ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریا سندھ سے کنالیں نکالنے کے خلاف صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا تاج محمد ناہیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے امن و امان کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ سے ہر دن لوگ اغوا ء ہو رہے ہیں جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت موجود ہے...
ماہ رمضان سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ گران فروشی اور مصنوعی مہنگائی کے سیلاب کو روکتے ہوئے دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور دو نمبری کا سدباب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ کا مہینہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی عبادت بندگی اور عبودیت کا مہینہ ہے۔ حکومت ماہ مبارک رمضان کے دوران احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان دین اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا لہٰذا اس میں دینی اور اسلامی شعائر کا احترام اور ماہ...

محمود عباس نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد بند کرنے سے انکار پر محکمہ امور اسیران کے سربراہ کو برطرف کر دیا
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی ہیرو قدورہ فارس کو قبل از وقت جبری طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے خلاف دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نواز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر حمید (قدورہ فارس) کو قیدیوں، شہداء اور زخمیوں کی تنخواہیں منسوخ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سوموار کو محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قیدیوں،...
نماز جنازہ میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ شہر بھر میں سوگ کی فضا تھی۔ ہر کوئی غمزہ تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کی نماز جنازہ کے مناظر علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کی نماز جنازہ کے مناظر علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کی نماز جنازہ کے مناظر علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کی نماز جنازہ کے مناظر علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کی نماز جنازہ کے مناظر علی کاظم خواجہ اور سید جان...

اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ
اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
جدہ ( نیوز ڈیسک )ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے. دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آگیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن...
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ملک میں تمام شعبوں اور اداروں کے متعلق قانون اور انصاف کی فراہمی یکساں نہ ہو، تب تک ملک کی معاشی، سیاسی، استحکام اور ترقی ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کے تحت نشستیں بیچنے والوں کے خلاف قانون کیوں خاموش ہے۔ نااہل اور عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آج تک قانون کی گرفت سے باہر کیوں ہیں؟ ان کا نام کیوں کوئی نہیں لے سکتا۔ امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر نے اپنے...

پاکستان کی پہلی گورننس ریفارمز رپورٹ کا اجراء، 11 مہینوں میں نافذ کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشعل پاکستان، جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے "نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم" کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے، نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجراء کر دیا ہے۔ یہ انقلابی رپورٹ، جو اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے، مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے اور پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔یہ پہلا...
اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم کے “نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم” کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ “مشعل پاکستان” نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجرا کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ اور یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کو...
برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی صاحب نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی آگاہ شہید ہیں، اسلام کا نظام ظلم ستیزی ہے، ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہے، یہی سیرت آئمہ اطہارؑ کی نظر آتی ہے، حقیقی لیڈر کبھی ظالم سے مفاہمت نہیں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شہید مظفر علی کرمانی اور ان کے باوفا ساتھی شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی پر اجتماع کا انعقاد خانوادہ شہداء کی جانب سے جائے شہادت شہید مظفر علی کرمانی و نظیر عباس پر کیا گیا۔ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی صاحب نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی آگاہ شہید ہیں، اسلام کا نظام ظلم ستیزی ہے، ظلم کے خلاف...
مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بشپ سوہن کا کہنا تھا کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے، پرامن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک، مذہب یا پروفیشن سے ہو وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ، علمائے کرام ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام جرنلسٹ، وکلا، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل بین المذاہب ہم آہنگی میں کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں کے موضوع پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا گیا، مکالمہ کی صدارت کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ فادر ڈینیئل تاج، سیموئیل کلیمنٹ، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، پروفیسر حنا، ڈاکٹر...
خضدار میں آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور قومی شاہراہ بلاک ہے۔ قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغواء کیا گیا ہے۔ خاتون کے اغواء کے خلاف ورثاء نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 1 شخص حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاست دان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے الجھیں گے نہیں، کچھ مانا جاتا ہے کچھ منوانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی مطالبات ہیں، ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے،مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہو گی۔ وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ سے یاد ہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 26ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ہم ان کے بغیر آئینی ترمیم کے لیے آگے نہیں بڑھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو بھی مطالبات ہیں، ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے، سیاست دان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے الجھیں...
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے گزشتہ روز ہوئی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے. جس کے تحت آئندہ دو ماہ میں دس نئے وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزراء میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا. تاکہ اس خطے کو زیادہ نمائندگی دی جا سکے۔ نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن میں ممکنہ وزراء کے نام شارٹ لسٹ کیے جا...

کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے: آرمی چیف کا کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب
مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد, آزاد کشمیر دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا ہے ۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن...
مرکزی احتجاجی ریلی گلگت جامع مسجد سے شروع ہو کر خزانہ روڈ میں جلسے کا شکل اختیار کرے گی۔ جہاں پر علماء کرام خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ استور میں تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کے روز ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت جعفر یہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام، تمام زیلی انجمنوں کے صدور تمام ملی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ کے زمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ دنوں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق...

انشاء اللہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی، مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، جسٹس منصورعلی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی، مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں، وکلا میں ناانصافی کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ ہونا چاہیے،مظلوموں کی آواز بننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔جمعرات کوکراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں، مجھے کوئی شکوہ نہیں کسی سے کہ میں اس وقت چیف...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنیٰ رکھتے ہیں، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حلف مقدس وعدہ ہے، اس کو توڑنا نہیں ہے، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ جسٹس...

ٹنڈوجام: گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء میں کپڑے تقسیم کے جا رہے ہیں
ٹنڈوجام: گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء میں کپڑے تقسیم کے جا رہے ہیں
وہائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر پروفلستینی مظاہروں میں شرکت کرنے والے شہریوں اور طلباء کے خلاف آرڈر پر دستخط کریں گے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل مخالف مؤقف کے تدارک اور شہریت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے کالج طلبہ کے بے دخلی اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے والے دیگربیرونی شہریوں کے خلاف ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کے آرڈر کے حوالے سے جاری فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ جسٹس ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے خطرات، آگ لگانے اور امریکی یہودیوں کے خلاف کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف جارحانہ انداز میں سزائیں دینے کا حکم جاری کریں گے۔ فیکٹ شیٹ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022ء میں...
اویس کیانی :صدر اور وزیراعظم نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے اور 5 خوارجی ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع قلعہ عبد اللہ میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ، فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تمام 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے پر نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال کو...
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر کیا، یہ میرے کیریئر کے ابتدائی سال تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے بیرونی پروگراموں نے طلباء میں تنقیدی سوچ، تجزیہ کرنے اور قانونی مہارتوں کی ترقی کو فروغ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا...
دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نعمت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور کمیونٹی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان مسٹر مشتاق، اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن ٹیکساس میں ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کونسلر جنرل آف پاکستان محمد آفتاب چوہدری بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او...
مہران یونیورسٹی کے طلباء نے لیزر گن سے لیس روبوٹ ویپن سسٹم تیار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے طلباء نے لیزر گن سے لیس روبوٹ بنایا ہے جو دشمن کو گولہ بارود کے بغیر روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ اس روبوٹ میں زمین اور فضاء سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کو جانی نقصان کے بغیر ناکام بنانے کی صلاحیت ہوگی۔ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیرپور کیمپس کے طلباء نے پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ وہیکل تیار کیا ہے جس پر نصب لیزر گن سیکنڈوں میں اپنے ہدف کو جلاکر بھسم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ تخلیقی آئیڈیا عملی...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے، پیکا ترمیمی بل ڈیجیٹل میڈیا کے لئے ہے،ڈیجیٹل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کی تعریف وضع کی گئی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے، ترمیمی ایکٹ سے...
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناامنی سب کو بھسم کر جائیگی، اس کے زخم بہت گہرے ہوتے ہیں، ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اہل سنت علماء سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر امن کیلئے کردار ادا کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد میں شہدائے مقاومت پاراچنار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ حسنین عباس گردیزی اور سربراہ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناامنی سب کو...

حماس کے مجاہدوں، غزہ کے مظلوم باہمت عوام کو مبارکباد اور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنماء خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے...

حماس کے مجاہدوں، غزہ کے مظلوم باہمت عوام کو مبارکباد اور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے قریب...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ فلسطینی مقاومتی و حمایتی قوتوں کا اتحاد اسی طرح مضبوط و برقرار رہا تو عنقریب وہ دن ضرور آجائے گا جب بیت المقدس پر آزادی کا جھنڈا لہرائے گا اور دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس میں نماز شکر ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی عیادت و دعائے صحت کے بعد امن معاہدہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی امن معاہدہ طوفانِ اقصیٰ و شہدائے مقاومت فلسطین کی فتح مبین ہے۔ ...
اپنے ایک بیان میں مستعفی صیہونی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے جو ناقابل تصور تھے۔ میں نے صیہونی آباد کاروں کو 200 اسلحہ لائسنس جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ آج Otzma Yehudit نامی پارٹی کے 3 اراکان نے اپنے دفاتر خالی کرتے ہوئے صیہونی کابینہ سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ان میں اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر"، "اسحاق واسرلاف" اور "عامیحای الیاهو" شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ وزراء نے دو روز قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کی عمارت سے نکلتے ہوئے ایتمار بن گویر نے کہا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے...
اسکول بوائز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ اسکول گرلز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اورقومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر کے ساتھ طلباء و طالبات سے ملنے اسکول کے شہید بےنظیربھٹو میموریل آڈیوٹوریم پہنچے توان کا زبردست استقبال ہوا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے ویلکم ویلکم کے نعرے بلند کئے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے قونصل جنرل خالد مجید، اسکول پرنسپل عدنان ناصر، طلباء طالبات اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکول کے طلبا اور...
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ شہدائے فلسطین کی بلاامتیاز رنگ و مسلک لازوال عظیم قربانیاں عنداللہ مقبول ہو کر رنگ لے آئیں اور قبلہ اول بیت المقدس پر قابض غاصب ظالم صیہونی ناجائز ریاست اسرائیل اور اس کے حواریوں کو عبرتناک شکست و ناکامیوں کے بعد پیچھے ہٹنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین اسرائیل امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صلح حدیبیہ کی مثل فتح مبین سے تشبیہ دی ہے، جس کے نتیجے میں محض 2 سال بعد مکہ مکرمہ بغیر جنگ و جدال کے فتح ہوگیا تھا۔ امن...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوار کرنے کی کیا ضرورت ہے، امریکی عوام کی مرضی وہ جسے چاہیں اپنا صدر منتخب کریں، ہمارے سامنے اپنے ملک کی سلامتی کا سوال ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اصولوں کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کیے اور کامیاب ہوئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں، سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمارے ملک کی ساری سیاست اسلام آباد کی ہے، مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علماء...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام اسلام کی ترویج کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، جو قومیں تعلیم سے رشتہ مضبوط رکھتی ہیں وہ ہی ترقی کے سفر میں آگے ہوتی ہیں،مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ پر معاشرے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ وہ یہاں سے جا کر معاشرہ کو دین سے آراستہ کرنے کا کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اصلاحی معاشرے کیلئے علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ علماء کرام معاشرے میں اسلام کی ترویج کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ جو قومیں تعلیم سے رشتہ مضبوط رکھتی ہیں وہ ہی ترقی کے سفر میں آگے ہوتی ہیں۔ مدارس دینیہ میں...
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملکوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ہمارے ملک کی ساری سیاست اسلام آباد کی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدرسے کے مسئلے پر ہمارے لیے مشکل پیدا کی گئی، ہم نے حقوق کی جنگ لڑی اور کامیاب ہوگئے ابھی مزید جدوجہد کرنی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علماء کا بیانیہ ہے۔جامعہ قاسم العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں مدارس و جامعات کے اندر...
پشاور (خبر ایجنسیاں) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی‘ 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کرے گا تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زاید عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
لاہور: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی پریس کانفرنس کررہے ہیں

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مھدی المشاط کا کہنا تھا کہ تمہاری دھمکیوں سے تو ہمارے بچے بھی نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط" نے ملک پر امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ ہم پر ان ممالک کے حملے ناجائز و غیر قانونی ہیں۔ مھدی المشاط نے کہا کہ اس امریکی و برطانوی جارحیت کا ہدف مجرم صیہونی رژیم کو سپورٹ فراہم کرنا اور غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا تسلسل جاری رکھنا ہے۔ یمن پر ایک سال سے جاری یہ جارحیت امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی شکست جب کہ ہماری عوام کے پختہ ارادے کی کامیابی ہے۔ یمن کی سپریم...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز کے اینکرپرسن اشفاق ستی بھی موجود تھے۔...
اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارا چنار کے امن و امان، کانوائے، غذائی اجناس و ادویات کی ترسیل نیز کراچی کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے شدید منفی و منافقانہ کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کی جانب سے پاراچنار کے مسئلے اور کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر پولیس گردی کے نتیجے میں دو شہادتوں، بے گناہ اسیروں، بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات نیز زخمیوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے جید علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا نعیم الحسن کے علاوہ...
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، محمد صادق نے اعلان کیا کہ پاکستان افغان طلباء کو 4,500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طلباء کو 4,500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کر کے علاقائی ترقی اور ہم آہنگی کے حوالے سے اپنے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فراخدلانہ اقدام پاکستان کے اس یقین کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیم انسانوں اور برادریوں کو بلند کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ میڈیکل، انجینئرنگ، زراعت اور اعلیٰ تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر کے پاکستان افغان نوجوانوں کو اپنے ملک کی تعمیر اور ترقی میں مدد دینے کے لیے ضروری ہنر سے لیس کرنا چاہتا ہے۔ گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی تعلیم...
کراچی: میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں۔ پروفیسر شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز...
علیمہ خان— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، بانیٔ پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کر دیا تھا۔ بانی...