خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔
زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے سربراہ کے انتقال
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے
کے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ کرپٹ اور نااہل حکومت کے نیب زدہ وزرا اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، اتحادی حکومت نے اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ سردار عبدالر حیم کا کہنا تھا کہ یہ مہنگائی کا طوفان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔