گلبر خان اور وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا، ایمان شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022ء میں خالد خورشید کی قیادت میں سارے رنگیلے سرمایہ کاری کانفرنس کے نام پر دبئی گئے تھے جس پر 50 کروڑ روپے خرچ ہوئے، نتیجے میں ایک روپے کی بھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ خالد خورشید کی حکومت عیاشیوں کی کئی داستانیں ہیں جن کے ثبوت بھی موجود ہیں، وقت آنے پر انہیں سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خالد خورشید نے پشاور میں بہت سی بڑھکیں ماریں، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیانات دئیے، جس اسٹیبلشمنٹ کے وہ آج مخالف ہیں دو ہزار بیس کے الیکشن میں یہی بندہ اسی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے اتنی حاضریاں لگاتا تھا جتنی خود اس ادارے کے ملازمین بھی حاضر نہیں ہوتے تھے۔ خالد خورشید کو چیف منسٹر بھی اسٹیبلشمنٹ نے بنوایا تھا۔ جب جعلی ڈگری کے معاملے پر اسٹبلشمنٹ نے تعاون سے انکار کیا تو یہ ایک دم سے مخالف ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دو سو بندوں کے ساتھ اتحاد چوک پر احتجاج کیا، ایکشن کمیٹی حقوق کے نام پر اپنے معاملات طے کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد خورشید گلبر خان گئے ہیں نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں کلچربن چکا کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو، شیر افضل مروت
اسلام آباد (آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔
ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی، کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا، پہلے بہنیں نہیں گئیں تو سلمان اکرم راجا خود بھی ملاقات کے لیے چلے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے، پارٹی میں غلط تصویر پیش کی جاتی ہے کہ بانی اسٹیبلشمنٹ سے مذکرات کے حامی نہیں ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو اپنے سوشل میڈیا سے اب فیصلہ کن طور پر دو دو ہاتھ کرنا ہوں گے۔
سفارتخانے کی کوششیں کامیاب، میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب
مزید :