سعودی عرب میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ، عیدالفطر 30 مارچ کو ہوگی ، سعودی علماء بورڈ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
جدہ ( نیوز ڈیسک )ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے.
دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آگیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔
فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا ،یوں سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ۔ واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی جبکہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق بتایا گیا ہے کہ جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔
وکلاء کی ہڑتال ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، کئی مقامات پر سڑکیں بند
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارچ کو
پڑھیں:
پاکستان میں رمضان المبارک:چاند کب نظر آئے گا؟
کراچی:پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام (رمضان المبارک) کا چاند 29 شعبان کو نمودار ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نیا چاند 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی 28 فروری کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، جس کے بعد یکم مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہوسکتا ہے۔