دبئی :تعلیمی شعبے میں 16 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو گولڈن ویزے جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
دبئی( نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارا ت حکومت نے تعلیمی شعبے میں 16 ہزار 456 افراد کو گولڈن ویزا جاری کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزا کی بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے ،گ
ولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی سکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے جبکہ 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کی وہیں 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا فراہم کیے گئے ہیں۔
امارات حکام نے بتایا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔ امارات طویل مدت تک سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے گولڈن ویزا فراہم کرتا ہے
مختلف شعبوں کے ماہرین سمیت فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات بھی اس سہولت کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ دبئی دنیا بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی پسندیدہ منزل یو اے ای نمایاں شخصیات کو گولڈن ویزا کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر امارات میں 10 برس تک سکونت اختیار کی جاسکتی ہے۔
وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنےآگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گولڈن ویزا کو گولڈن
پڑھیں:
شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، نادرا کا بڑا اقدام
شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نادرا کا شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا منڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ان مراکز پر شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کے اجراء جیسی اہم خدمات فوری اور سہل انداز میں فراہم کی جائیں گی۔
اب شہریوں کو نادرا سینٹرز میں لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ وہ قریبی ڈاک خانوں سے بھی بآسانی اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید اور ترمیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔نادرا کا یہ اقدام عوامی سہولت اور جدید طرزِ خدمات کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔