Daily Mumtaz:
2025-03-09@23:41:55 GMT

بنگلہ دیش میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

بنگلہ دیش میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے

بنگلہ دیش میں 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج کا آغاز کردیا
بنگلا دیشی اخبار“ڈیلی اسٹار “ کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ایک مہینے کے اندر انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔
یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔
کابی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے ایک دھرنا شروع کیا، جس میں بعد میں بیگم رقیہ ہال، فضل الحق مسلم ہال، امر ایکم چھے ہال اور شمس النہار ہال کے طالب علموں نے شمولیت اختیار کی۔
ہمیں انصاف چاہیے‘ اور ’ریپ کو پھانسی دو‘ جیسے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے جنسی تشدد کے معاملے میں لاپرواہی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ہوم افیئرز کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چوہدری پر بھی تنقید کی، اور انہیں قانون و نظم کے برقرار رکھنے میں ناکامی کے لیے مورد الزام ٹھہرایا۔
بنگلہ دیش ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ کونسل (بی ڈی ایس سی) کے مرکزی کمیٹی کے کنوینر ابو بکر مجمدار نے انصاف فراہم نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم طویل عرصے سے لاپرواہی کےگواہ رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے ہوم افئیرز کے مشیر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہیں۔
مگورہ میں 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

معروف اداکارہ نے سونا کیسے دوسرے ملک اسمگل کیا؟ اعترافی بیان نے تہلکہ مچا دیا

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ رانیا راؤ کی 3 مارچ کو بنگلورو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گرفتاری نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔

اداکارہ کا جسمانی معائنہ کرنے پر انہیں ٹیپ اور پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رانوں پر بندھی 14 سونے کی اینٹیں ملیں، یہ طریقہ وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے بچنے کے لیے استعمال کرتی تھی۔

پہلے کی چند رپورٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سونا رانیا راؤ نے اپنی جیکٹ میں چھپا رکھا تھا تاہم ڈی آر آئی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ مواد (گولڈ بارز) براہ راست اداکارہ کے جسم پر پایا گیا تھا۔

یہ بات سامنے آنے کے بعد اس کیس نے ایک دلچسپ موڑ لیا ہے کہ 33 سالہ اداکارہ کرناٹک میں ایک سینئر ڈی جی پی رینک کے آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی بھی ہے جس نے اسمگلنگ نیٹ ورک میں ممکنہ اعلیٰ سطحی روابط کے بارے میں سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا رانیا راؤ کسی بڑے نیٹ ورک کے لیے کام کر رہی تھی یا اس کام میں ذاتی طور پر ملوث تھی۔

واضح رہے کہ متعلقہ حکام اسمگل شدہ سونے اور اس کے مطلوبہ وصول کنندگان کے پیچھے نیٹ ورک کی گہرائی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رانیا راؤ نے 1 سال میں 27 مرتبہ دبئی کے دورے کیے جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے اس پر شک کی بنیاد پر گہری نگرانی کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں احتجاج کا آغاز
  • سلیمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 14 یوم کی توسیع 
  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
  • خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے، جماعت اسلامی ہند
  • پاک بحریہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو خراجِ تحسین
  • پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کونوٹس جاری
  • معروف اداکارہ نے سونا کیسے دوسرے ملک اسمگل کیا؟ اعترافی بیان نے تہلکہ مچا دیا
  • پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں