جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنماء خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے قریب مجاہدوں نے شہادت کے جام نوش کئے، بے شمار لوگ زخمی ہوئے، پورا غزہ ملبہ کا ڈھیر بن گیا، کہیں سے کوئی امداد نہیں آئی، لیکن یہ تمام مصائب مجاہدوں کے عزم اور حوصلہ کو شکست نہیں دے سکے، وہ دہشتگرد اسرائیل جو حماس کو ختم کرنے کی اور غزہ کو فتح کرنے کی باتیں کر رہا تھا، اس کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی حماس سے ان کی شرائط پر مذاکرات کرکے غزہ کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی قیدیوں کو رہا کرنے اور باڈر کھولنے اور جنگ بند کرنے کا معاہدہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جو غزہ کے مظلوم عوام کے استقامت اور لازوال قربانیوں کی عظیم فتح ہے، جس پر میں اپنی جماعت جمعیت علماء پاکستان اور ملک پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے آپ کو اور آپ کے ذریعے حماس کے مجاہدوں اور غزہ کے مظلوم مگر باہمت عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کی بے مثال قربانیوں سے یہ فتح کا سورج طلوع ہوا اور پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور اس معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں اور جب بارڈر کھل جائیں تو تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے گھر اور بے سروسامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کرکے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتا ہوں غزہ کے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ( ق) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ق بطور سیاسی جماعت قانون ساز اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی یونہی نمائندگی اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تہنیتی بیان میں وزیرِ اعظم نے چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر، طارق حسن کو جنرل سیکرٹری، چوہدری شافع حسین کو پارٹی کا پنجاب میں صدر، ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے مسلم لیگ ق کی نو منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ہے جس نے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اپنی سیاست کی قربانی میں سب اتحادیوں کا ساتھ دیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کی بطور سیاسی جماعت مسلم لیگ ق قانون ساز اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی یونہی نمائندگی اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔\932

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محمد علی درانی
  • حکمران عوام کے زندہ بیدار ایمان پروَر جذبات کی قدر کریں، لیاقت بلوچ
  • اندر کی کہانی کا علم نہیں شاید بات چیت ہوئی ہو گی، محمد زبیر
  • دمشق، لبنانی وزیراعظم کی ابو محمد الجولانی سے ملاقات
  • بارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام
  • بہارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام
  • قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کےساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئےمتفقہ قراردادمنظو ر
  • یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی
  • سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کی مبارکباد، وزیراعظم پاکستان
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار