مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے حالیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی و ضلعی کابینہ کے رہنما، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، آئی ایس او کے ریجنل صدر احتشام اظہر، ضلعی صدر علی مصدق سمیت بچوں اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ آخر میں شہدائے غزہ و فلسطین کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کے شرکاء نے

پڑھیں:

یومِ انہدام جنت البقیع، جعفریہ الائنس حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 8 شوال کا دن عالم اسلام کے لے سیاہ ترین دن ہے، اس دن حکومت کے طاقت کے نشے میں آل سعود نے جنت البقیع میں مدفن اہل بیت اطہارؑ و صحابہ اکرامؓ کے مزارات کو مسمار کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کی، جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، اس دن کو تمام عالم اسلام کو منانا چاہیئے، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے عہدیدار، سراج بیگ، زین حسین، احمر چانڈیو، خطیب اہلبیت آزاد حسین معصومی (علما کمیٹی)، مولانا اشرف اسدی، قاسم آباد زون کے عبدالعزیز پاٹولی، لطیف آباد زون کے صدر سید عزادار تقوی، علامہ گل حسن مرتضوی (صدر مجلس وحدت عزاداری ونگ حیدآباد)، علامہ سید جبران حیدر زیدی، مولانا ساجد علی ساجدی، مصطفی علی حیدری، سید ماجد نقوی، شکیل صدیقی، سید شاہد کاظمی، جمن سولنگی، عاشق سومرو، سید ابرار شاہ، شہاب شیخ، احسان علی، عظمت حسین کے علاوہ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے مذہبی تنظیموں، انجمنوں، اداروں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جامعہ این ای ڈی میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی، کراچی کے بازارآج بند رکھنے کا اعلان
  • برمنگھم، تارکین وطن کشمیریوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • ملتان، شہداء کی یاد میں چراغاں
  • ایم ڈبلیو ایم آج ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منائے گی، ملتان میں بھی ریلی نکالی جائے گی 
  • یومِ انہدام جنت البقیع، جعفریہ الائنس حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ
  • صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 120 فلسطینی شہید، حماس کا اسرائیل کو انتباہ
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری؛ حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید