حماس کے مجاہدوں، غزہ کے مظلوم باہمت عوام کو مبارکباد اور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ سے اپیل ہے وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں، تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سرو سامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا، جس میں 15 ماہ تک پچاس ہزار کے قریب مجاہدوں نے شہادت کے جام نوش کئے، بے شمار لوگ زخمی ہوئے پورا غزہ ملبہ کا ڈھیر بن گیا، کہیں سے کوئی امداد نہیں آئی، لیکن یہ تمام مصائب مجاہدوں کے عزم اور حوصلہ کو شکست نہیں دے سکے وہ دہشتگرد اسرائیل جو حماس کو ختم کرنے کی اور غزہ کو فتح کرنے کی باتیں کر رہا تھا، اس کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی حماس سے ان کی شرائط پر مذاکرات کر کے غزہ کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی قیدیوں کو رہا کرنے اور باڈر کھولنے اور جنگ بند کرنے کا معاہدہ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ جو غزہ کے مظلوم عوام کے استقامت اور لازوال قربانیوں کی عظیم فتح ہے جس پر میں اپنی جماعت جمعیت علماء پاکستان اور ملک پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے آپ کو اور آپ کے ذریعہ حماس کے مجاہدوں اور غزہ کے مظلوم مگر با ہمت عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بے مثال قربانیوں سے یہ فتح کا سورج طلوع ہوا اور پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور اس معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کریں اور جب باڈر کھل جائیں تو تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے گھر اور بے سروسامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کرکے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گرمیوں میں گرمی دانوں اور دھبوں سے نجات کا آسان اور موثر حل
جیسے ہی اپریل کا مہینہ شروع ہوتا ہے، سورج کی تمازت اپنے جوبن پر آ جاتی ہے۔ گرمیوں کے اس موسم میں جہاں ہمیں پسینے، پانی کی کمی اور تھکن جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، وہیں ہماری جلد بھی متاثر ہوتی ہے۔ خاص طور پر پمپلز، سرخ دھبے اور گرمی کے دانے جلد کے عام مسائل بن جاتے ہیں۔
پمپلز کیوں ہوتے ہیں؟
گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی جسم میں سیبم (sebum) کی پیداوار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سیبم کی زیادہ مقدار جلد کے مساموں کو بند کر دیتی ہے، جس سے پمپلز اور دانے نمودار ہوتے ہیں۔ اگر ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جلن، خارش اور بدنما دھبوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایلو ویرا جیل کا استعمال
ایلو ویرا جیل جلد کو نہ صرف ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے۔ رات کے وقت اس کا استعمال پمپلز کو خشک کر کے جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔
ملتانی مٹی اور عرق گلاب
ایک چمچ ملتانی مٹی میں عرقِ گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے پمپلز یا گرمی دانوں پر لگائیں۔ یہ جلد کو ٹھنڈا کرتا ہے اور انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔
رسیلے پھلوں کا استعمال
اپنی غذا میں ایسے پھل اور سبزیاں شامل کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسے تربوز، کھیرا، ٹماٹر، نارنجی اور ناریل کا پانی۔ یہ جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔
ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں
سوتی اور ریشمی کپڑوں سے بنے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے سے جلد کو ہوا لگتی ہے اور پسینہ بھی آسانی سے خشک ہوتا ہے۔ تنگ اور مصنوعی کپڑوں سے پرہیز کریں۔
زیادہ پانی پینا نہ بھولیں
روزانہ کم از کم 3 سے 4 لیٹر پانی پینا جسم کی اندرونی گرمی کو کم کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔
گرمیوں میں اپنی جلد کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ قدرتی اجزاء کا استعمال جلد کو نقصان دہ کیمیکلز سے بچاتا ہے۔ اگر جلد کے مسائل شدت اختیار کریں تو کسی ماہرِ امراض جلد (Dermatologist) سے مشورہ ضرور لیں۔