گستاخ امام زمانہ کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے ہوں گے، انجمن امامیہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مرکزی احتجاجی ریلی گلگت جامع مسجد سے شروع ہو کر خزانہ روڈ میں جلسے کا شکل اختیار کرے گی۔ جہاں پر علماء کرام خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ استور میں تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف کل پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کے روز ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت جعفر یہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام، تمام زیلی انجمنوں کے صدور تمام ملی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ کے زمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ دنوں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اب تک عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ متفقہ فیصلہ ہوا کہ کل مورخہ 31 جنوری 2025ء بعد از نماز جمعه گستاخ امام مهدی عج کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہونگے۔ مرکزی احتجاجی ریلی گلگت جامع مسجد سے شروع ہو کر خزانہ روڈ میں جلسے کا شکل اختیار کرے گی۔ جہاں پر علماء کرام خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی امدادی ٹیمیں سیٹلائٹ اسٹیشن اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے فوراً موقع پر پہنچیں۔
بس میں 40 مسافر سوار تھے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس اسپتال منتقل کیا۔