خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف آج بھی دھرنا، قومی شاہراہ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
خضدار میں آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور قومی شاہراہ بلاک ہے۔
قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغواء کیا گیا ہے۔
خاتون کے اغواء کے خلاف ورثاء نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 1 شخص حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں نئے بلاک کا افتتاح
—اسکرین گریباورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقد ہوئی۔
ان کے علاوہ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولتوں کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع، ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔
واضح رہے کہ اسپتال کے نئے بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ اور شعبۂ اطفال شامل ہیں۔