2025-01-23@05:41:35 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«ایک کھرب»:
اپنی ایک رپورٹ میں المنار کا کہنا تھا کہ قابض فورسز نے ایک بار پھر لبنان کے علاقے "الطیبہ" پر حملہ کر دیا اور اس علاقے میں موجود بعض گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ تل ابیب نے ٹرامپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہماری فورسز کو جنوبی لبنان میں غیر معینہ مدت تک باقی رہنے دیا جائے۔ یہ خبر اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنے ذرائع سے بریک کی۔ جس میں مذکورہ چینل نے بتایا کہ اسرائیل، جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹجک مقامات پر موجود رہنا چاہتا ہے۔ اس خبر کا انکشاف اس وقت ہوا جب آج دوپہر کو المنار نے اپنی ایک ویڈیو رپورٹ میں بتایا کہ قابض...
ہم سب نے اپنے بچپن میں بہن بھائیوں یا دوستوں کے ساتھ بغیر پلک جھپکائے گھورنے والا کھیل کھیلا ہوگا۔ اور عام طور پر یہ مقابلہ صرف ایک منٹ یا اس سے زیادہ تک رہتا تھا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ واقعی میں زیادہ دیر تک پلکیں نہیں جھپکائیں تو کیا ہوگا؟ اگر صرف چند سیکنڈ تک گھورنا ہی ہماری آنکھوں سے نمی کو ضائع کرسکتا ہے تو پھر سوچیں اگر آپ چند گھنٹوں کے لیے پلکیں جھپکنا بند کر دیں تو آپ کی آنکھوں کی صحت پر یہ کتنے برے نتائج مرتب کرسکتا ہے۔ 'zackdfilms' نامی یوٹیوب چینل کا ایک شارٹ ہمیں ویڈیو کے ذریعے بتاتا ہے کہ اگر آپ پلکیں جھپکنے سے رک...
سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام ایک روزہ لیڈر شپ کیمپ منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو ،امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ, زین الدین لغاری، نثار موسی، پروفیسر ارباب منظور سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کیمپ میں نائب امرائے ایڈووکیٹ سلطان لاشاری، منصور شیخ، قیم ضلع امان اللہ تنیواور معراج خان سمیت دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔
امریکا میں دانشوروں کا ایک طبقہ مجوزہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ الیکشن جیت کر ’’نپولین کمپلیکس ‘‘کا شکار ہوئے اور دوست دشمن کی تمیز کیے بغیر ہمارے اتحادیوں کو بھی عجیب و غریب دہمکیاں دینے لگے۔ مثلاً کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنا اور گرین لینڈ و پانامہ نہر پہ قبضہ کر لینا۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت سنبھال کر سرکاری اخراجات کم کریں اور محنت کش خاندانوں کے لیے معیشت کو بڑھائیں گے مگر انھوں نے ان بنیادی عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کوئی ٹھوس گفتگو نہیں کی۔ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد...
کیمروں آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے جس میں سب کو زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز چاہیے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی آنکھ کے بارے میں سوچا ہے کہ اس میں کتنے میگا پکسل پائے جاتے ہیں؟ انسانی آنکھ تقریباً 576 میگا پکسلز (ایم پی) کے برابر ہے۔ مطلب دنیا و آسمان کے نظاروں کو ان کے اصل رنگ اور شفافیت سے دیکھنے کیلئے انسانی آنکھ کو 576 ایم پی درکار ہوتے ہیں۔ میگا پکسلز دراصل کسی بھی تصویر میں پکسلز کی تعداد کی پیمائش ہوتی ہے۔ ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ کی ریزولیوشن کا تخمینہ مقامی تفصیلات کی مقدار...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ 77برس سے کشمیریوں کی مرضی کے منافی محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور علاقے میں اس کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ 77برس سے کشمیریوں کی مرضی کے منافی محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور علاقے میں اس کی حیثیت ایک جارح...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، سکھر ایکسپریس جیکب آباد 4 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کے اوور ٹائم کے لالچ میں سکھر ایکسپریس سمیت اکثر ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس مقررہ وقت پر جیکب آباد اسٹیشن نہیں پہنچی اور 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے...
غزہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنے اور مذاکرات کی تفصیلات جاننے کے لیے حماس کے ترجمان، ڈاکٹر خالد قدومی صاحب کا اہم بیان پیش خدمت ہے۔ اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار، اسرائیلی جارحیت، اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر بات کی گئی ہے۔ یاد رکھیں، یہود اور اسرائیل کی حسبِ عادت منافقت کسی بھی وقت بے نقاب ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہو، اپنی امداد کو زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد غزہ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ ائمہ کرام سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے مؤثر اور بامقصد گفتگو کریں۔ امت کے ہر فرد کو اس جدوجہد...
اسلام آباد: رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کےلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ کا اندازہ لگا لیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سمت بدلنی ہے اور عوام سے پوچھے بغیر...
(گزشتہ سے پیوستہ) مدینہ منورہ میں ہمارا قیام ہوٹل طیبہ الطیبہ میں تھا۔ یہ تین یا چار منزلہ چھوٹا سا ہوٹل ہے جو مسجد نبوی کی جنوبی بلکہ جنوب مشرقی سمت کہنا زیادہ صحیح ہو گامیں مسجد نبوی کے جنوب مشرقی کونے کے بیرونی گیٹ نمبر 365سے زیادہ سے زیادہ دس بارہ منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بس پر آئے تو ہمیں سب سے آخر میں اس ہوٹل تک یہ کہہ کر پہنچایا گیا کہ آپ لوگوں کو مکہ مطاوی میں اتارنا ہے۔ مکہ مطاوی کا نام کیوں لیا گیا اس کی کوئی واضح وجہ سمجھ نہیں آئی۔ شاید ہوٹل طیبہ الطیبہ سے تیس چالیس گز کے فاصلے پر کونے میں جس عمارت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) بھارت کی دو فیصد سے بھی کم آبادی ہونے کے باوجود سکھوں کا ملک کو فوڈ سکیورٹی فراہم کرنے کے علاوہ مینوفیکچرنگ شعبے میں بھی نمایاں کردار ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق مذہبی گروہوں میں سکھ سب سے زیادہ امیر ہیں۔ تقریباً 60 فیصد سکھ گھرانے خوشحال اور زندگی گزارنے کے جدید وسائل رکھتے ہیں۔ منموہن سنگھ کی طرح ان کے برادری کی ایک بڑی آبادی تقسیم ہند کے بعد انتہائی کسمپرسی کا شکار ہوئی، مگر دو دہائیوں کے اندر ہی پھر سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی۔ یہ شاید اسی برادری کا طرہ امتیاز ہے، ورنہ اتنے مصائب جھیلنے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی...
دہلی سے یہ اچانک چیخ وپکار کیوں شروع ہوگئی ہے؟ بھارتی لیڈرشپ کو پاکستان کی طرف منہ کرکے ہذیانی انداز میں گالیاں بکنے اور الزام تراشی کرنے کا دورہ کیوں پڑگیا ہے؟ وہ تو اپنی فلم انڈسٹری اور میڈیا کے ذریعہ سے خود خطے کی سپر طاقت بناچکے تھے ، امریکی قوت کے تمام مراکز ان کے سر پر سایہ فگن تھے، پاکستان کے عاقبت نااندیش فتنہ پرور انتشاری بھی جی جان سے مودی کے مقاصد کی پاسداری پر یقین رکھتے تھے ۔ اس سب کےباوجود یہ اچانک کیاایسا ہوگیا کہ پہلے بھارتی وزیر دفاع’’ راج ناتھ سنگھ‘‘ اور اب آرمی چیف’’ اوپندرا دویدی ‘‘زباں وبیان کی چوکڑی بھول بیٹھے،الزام تراشی اور گالم گلوچ پر اتر آئے ، آخر کیوں ؟...
لاہور کا 100 سال سے زائد پرانا ہربنس پورہ ریلوے اسٹیشن جو اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے بہت مشہور تھا آج ریلوے کی روایتی نااہلی کے باعث کھنڈرات میں تبدل ہو چکا ہے. ریلوے اسٹیشن کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے اور جو تھوڑے بہت آثار بچے ہیں وہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے یہاں پر کوئی ریلوے اسٹیشن کبھی تھا ہی نہیں، پاکستان ریلوے نے اس اسٹیشن کو حادثات کا شکار ریلوے بوگیوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت بھارت سے مہاجرین کا پہلا قافلہ اسی ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا، اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بھارت سے آنے والے مہاجرین یہیں آس پاس کے دیہاتوں اور شہروں میں...
MUMBI: بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار وکرانت میسی کی کہانی کسی فلمی پلاٹ سے کم نہیں، جنہوں نے2007 میں ٹی وی شو دھوم مچاؤ دھوم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بالیکا ودھو جیسے مشہور شوز کے ذریعے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ وکرانت میسی12-2011 تک ٹی وی کی دنیا میں ایک مقبول نام بن چکے تھے اور ماہانہ 35 لاکھ روپے کمانے لگے تھے۔ تاہم، وکرانت نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے ٹی وی کو خیرآباد کہا۔ ان کا کہنا تھا، "میرے والدین حیران رہ گئے جب میں نے انہیں بتایا کہ میں فلموں میں اپنی نئی شروعات کرنے جا رہا ہوں"۔...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلی مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا۔وزیراعلی مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیوں کیا گیا 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے تعمیر کی جائے، یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد ، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم...
اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے ان کا نظریہ صرف اتھارٹی اوراپنی گرفت رکھنا ہے اس پر ہمیں اعتراض ہے . مولانا فضل الرحمان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ سمجھوتہ کرلیتے ہیں ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا.(جاری ہے) مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے...
اگرچہ گھی اور مکھن ایک جیسی غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن لیکٹوز (ایک قسم کی شوگر) سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے گھی مکھن سے قدرے زیادہ صحت بخش سمجھا جا سکتا ہے۔ گھی میں دودھ کے ٹھوس مواد (solids) کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھی زیادہ درجہ حرارت پر بغیر جلے پک سکتی ہے۔تاہم مجموعی طور پر اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ گھی یقینی طور پر مکھن کے مقابلے میں زیادہ “صحت بخش” ہے۔گھی اور مکھن، دونوں کو متوازن غذا کے حصے کے طور پر اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔ درج ذیل نکات میں دونوں غذاؤں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ گھی اور مکھن دونوں میں یکساں مقدار میں...
اگرچہ گھی اور مکھن ایک جیسی غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن لیکٹوز (ایک قسم کی شوگر) سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے گھی مکھن سے قدرے زیادہ صحت بخش سمجھا جا سکتا ہے۔ گھی میں دودھ کے ٹھوس مواد (solids) کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھی زیادہ درجہ حرارت پر بغیر جلے پک سکتی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ گھی یقینی طور پر مکھن کے مقابلے میں زیادہ "صحت بخش" ہے۔ گھی اور مکھن، دونوں کو متوازن غذا کے حصے کے طور پر اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔ درج ذیل نکات میں دونوں غذاؤں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ گھی اور مکھن دونوں میں یکساں...
سکھر (نمائندہ جسارت) میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کا 426 واں سالانہ عرس 23 تا 25 فروری 2025ء بمطابق شعبان المعظم 1446ھ کو آدم شاہ کی ٹکری سکھر میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو کی زیر صدارت ان کے آفس میں میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ درگاہ کے سجادہ نشین اور عرس کمیٹی کے چیئرمین میاں جہانگیر عباسی نے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو بحیثیت ایک مذہبی شخصیت اور میاں وال تحریک میں ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے عرس کے موقع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے...