Express News:
2025-04-02@05:57:30 GMT

سوغاتِ عید

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

بسکٹ سرپرائز 
اجزاء:

٭   چاکلیٹ بسکٹ ایک پیکٹ 
٭   ونیلا کسٹرڈ پاوڈر دو کھانے کے چمچے
٭    دودھ آدھا کلو
٭   چینی چار کھانے کے چمچے
٭   اخروٹ حسب ضرورت 
٭   چاکلیٹ بار درمیانے دو عدد 
٭   دودھ دو سے تین کھانے کے چمچے 

ترکیب: 
شیشے کی شفاف چوکور ڈش لے لیں۔ اس میں تمام بسکٹ کی ایک تہہ بنالیں۔ پھر ایک دیگچی میں دودھ اور چینی کو ملا کر پکائیں۔ ایک ابال آجائے تو کسٹرڈ پاؤڈر میں پانی ملا کر دودھ میں شامل کرکے چمچا چلاتی رہیں اور اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہونے لگے تو چولہا بند کردیں۔ پھر تھوڑا ٹھنڈا کرکے بسکٹ کے اوپر احتیاط سے ڈالیں۔

اخروٹ کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کسٹرڈ کے اوپر چھڑک دیں پھر ایک پیالی میں چاکلیٹ کے ٹکڑے اور دودھ ڈال کر مائیکروویو اوون میں گرم کرلیں یا توے پر کسی برتن میں رکھ کر گرم کرلیں پھر چمچے سے اچھی طرح ملا کر سوس تیار کرلیں، اس کو کسٹرڈ کے اوپر احتیاط سے پھیلا دیں اور فریج میں ٹھنڈا کرلیں۔ مزے دار میٹھا تیار ہے۔ 
 

۔۔۔

کیریمل شیر خرمہ 
اجزاء:

٭   دودھ ایک لیٹر 
٭   سویاں ایک سے ڈیڑھ کپ
٭   چھوٹی الائچی چھے عدد
٭   گھی ڈیڑھ کھانے کا چمچا 
٭   چینی آٹھ چمچے
٭   چھوارے آٹھ عدد پانی میں بھگوئے ہوئے 
٭   بادام آٹھ عدد پانی میں بھگوئے ہوئے
٭   پستے آٹھ عدد پانی میں بھگوئے ہوئے 

ترکیب: 
تمام میوہ جات (چھوارے، بادام، پستے) کو باریک کاٹ لیں۔ گھی میں الائچی کھول کر کڑکڑالیں اور سویاں چورا کرکے ڈال دیں۔ تھوڑا بھون کر دودھ ڈال دیں۔ پھر چار چمچے چینی ڈالیں اور پکائیں۔ دوسرے چولہے پر ایک پین میں بقیہ چار 58 کو دھیمی آنچ پر پکائیں۔ 
پانی بالکل نہیں ڈالنا ہے۔ چینی پگھل کر سنہری رنگ کی ہونے لگے تو احتیاط سے دودھ میں ڈال دیں۔ چھوارے بھی شامل کردیں۔ تھوڑی دیر پکا کر اتارلیں۔ 

ڈش میں ڈال کر اوپر سے بادام پستے چھڑک دیں۔ 

۔۔۔

تھری ملک ڈیلائٹ 
اجزاء:

٭   براؤنیز ایک پونڈ کا کیک 
٭   دودھ آدھا کپ 
٭   چینی کا شیرہ آدھا کپ 
٭   کریم ایک پیکٹ 
٭   چاکلیٹ بار درمیانہ سائز دو عدد 

ترکیب: 
براؤنیز کو ایک گہری ڈش میں رکھیں۔ ایک دو سلائس براؤنیز کے کاٹ کر پہلے سے علیحدہ رکھ لیں۔ دودھ اور چینی کے شیرے کو اچھی طرح ملا کر براؤنیز پر چمچے کی مدد سے ڈالیں تاکہ پوری براؤنیز پر شیرہ ملی چاش ڈال دیں۔ آدھی کریم کیک کے اوپر لگائیں۔

بقیہ آدھی کریم کو پیالی میں ڈال دیں۔ اس میں ڈیڑھ چاکلیٹ بار توڑ کر ڈال دیں اور مائیکرو ویو میں ہلکا گرم کرلیں، پھر چمچے کی مدد سے اچھی طرح ملا کر اس آمیزے کو کیک کے اوپر احتیاط سے چمچے کی مدد سے ڈال دیں۔ اب براؤنیز کے سلائس کو چورا کرکے اور بچے ہوئے آدھے چاکلیٹ بار کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور کیک کے اوپر سجادیں۔ فریج میں رکھ دیں دو تین گھنٹوں بعد نکالیں۔ یہ لذیذ ڈش تیار ہے۔ 

نوٹ: آپ براؤنیز کی جگہ بنا کریم کے چاکلیٹ کپ کیک یا چھوٹے براؤنیز بارز وغیرہ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ 

۔۔۔

چاکلیٹ ڈونٹس 
اجزاء:

٭   میدہ تین کپ 
٭   چینی دو چمچ 
٭      نمک آدھا چائے کے چمچے سے تھوڑا کم 
٭   ( yeast) انسٹنٹ ایسٹ ایک ساشے
٭   گھی دو کھانے کے چمچے
٭   انڈا ایک عدد
٭   نیم گرم دودھ ایک کپ 
٭   ملک چاکلیٹ بار درمیانی سائز دو سے تین عدد 
٭   دودھ تین سے چار کھانے کے چمچے 
٭   تیل تلنے کے لیے 
٭   اسپرنکلز سجاوٹ کے لیے 

ترکیب: 
میدہ، چینی، نمک، انسٹنٹ ایسٹ، گھی۔ ان تمام اجزاء کو پیالے میں ملا کر پھر آٹا گوندھنے کی مشین یا چوپر میں ڈال کر اس میں انڈا (انڈا پہلے سے فریج سے نکال کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا نہ ہو) اور نیم گرم دودھ شامل کرکے دو سے تین منٹ کے لیے مشین میں چلالیں۔ پھرگوندھا ہوا آٹا نکال کر اس کو تھوڑا اور گوندھ کر پھر ایک بڑے پیالے میں ڈال کر ڈھک کر مائیکرویو اوون میں یا کسی گرم جگہ پر ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ چاکلیٹ کو چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں تین سے چار کھانے کے چمچے دودھ شامل کرکے اس کو مائیکرو ویو میں گرم کرلیں یا گرم توے پر کسی برتن میں رکھ کر اتنا پکائیں کہ چاکلیٹ نرم ہوجائے۔

چمچے سے دودھ کے ساتھ ملالیں۔ اس چاکلیٹ سوس کو ایک طرف رکھ دیں۔ آٹے کو نکال کر دیکھیں وہ پھول گیا ہوگا۔ اس کو تھوڑا گوندھ کر دو حصوں میں کرلیں۔

ایک حصے کی روٹی بیل لیں۔ روٹی آدھا انچ موٹی ہونی چاہیے۔ اب ڈونٹ کٹر کی مدد سے کاٹ لیں اگر وہ نہ ہو تو کسی گلاس کی مدد سے ڈونٹ کاٹ کے کسی چھوٹے بوتل کے ڈھکن سے اس ڈونٹ کے درمیان سے کاٹ لیں، اس طرح ڈونٹ کی طرح بن جائے گا۔ اس طرح تمام آٹے کو بیل کر ڈونٹ بنا لیں۔ پھر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پھر کڑاہی میں درمیانی آنچ پر گرم تیل میں تل لیں۔ دونوں طرف سے سنہری رنگ آجائے تو نکال کر رکھتی جائیں۔ تھوڑے ٹھنڈے ہوجائیں تو ہر ڈونٹ کو چاکلٹ سوس میں اتنا ڈبوئیں کہ ایک طرف چاکلیٹ لگ جائے پھر اس پر اسپرنکلز چھڑک دیں تھوڑی دیر فریج میں رکھ دیں۔ مزیدار ڈونٹس تیار ہیں۔ 

۔۔۔

اسپیشل کھجور 
اجزاء:

٭   کھجور دس عدد 
٭   بادام دس عدد 
٭   پستہ پانچ عدد 
٭   کھوپرا پسا ہوا 
٭   مکھن دو کھانے کے چمچا 
٭   کوکو پاوڈر دو کھانے کے چمچا 
٭   پسی ہوئی چینی چار کھانے کے چمچا 
٭   دودھ ایک کھانے کا چمچا
٭   پانی ایک کھانے کا چمچا
٭   چند قطرے ونیلا ایسنس 

ترکیب: 
کھجور میں چھری سے کٹ لگا کر بیج نکال لیں اور اس کی جگہ بادام بھردیں۔ بادام ثابت بھی ڈال سکتے ہیں اور کوٹا ہوا بادام بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اب اس کو ہلکے ہاتھ سے دبا کر دوبارہ کھجور کی شکل دے دیں۔ پھر ایک چھوٹی دیگچی میں مکھن، کوکو پاوڈر، پسی چینی، دودھ، پانی، ونیلا ایسنس سب ملا کر پکا لیں۔ چمچا چلاتی رہیں۔

گھٹلی نہ بننے پائے اور یہ تھوڑی گاڑھی ہونے لگے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر ایک پیالی میں پسے کھوپرے اور باریک کٹے پستے کو ملا کر رکھ لیں۔ اب ہر کھجور کو اس سوس میں ڈبو کر کھوپرے میں رول کرلیں۔ اس طرح کہ کھجور پر پستہ اور کھوپرا چپک جائے۔ اب ایک پلیٹ میں رکھ کر ان کھجوروں کو فریزر میں رکھ دیں۔ جم جائے تو اس مزے دار اسپیشل کھجور کو خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔ 

۔۔۔

شاہی ٹکڑے 
اجزاء:

٭   دودھ ایک لیٹر
٭    انڈے دو عدد
٭    چینی ڈیڑھ کپ
٭   زردے کا رنگ ایک چٹکی 
٭   سلائس بریڈ چھوٹی ایک پیکٹ 
٭   گھی حسب ضرورت
٭   بادام، پستے، چاندی کے ورق حسب ضرورت 

ترکیب: 
دودھ میں آدھا کپ چینی ڈال کر اتنا پکائیں کہ چینی گھل جائے پھر اسے چولہے سے اتار کر رکھ لیں۔ دوسری دیگچی میں ایک کپ چینی کی چاش بنالیں۔ چاش تھوڑی گاڑھی ہوجائے تو پھر زردے کا رنگ ملالیں۔ اب دودھ جب تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے یعنی نیم گرم ہو تو انڈے پھینٹ کر ملالیں۔ چمچا تیزی سے چلاتی رہیں۔ اچھی طرح ملا کر پھر چولہے پر پکنے رکھ دیں۔

چمچا تیزی سے چلاتی رہیں۔ ایک ابال آجائے تو چولہے سے اتار لیں۔ ہر سلائس کو درمیان سے کاٹ لیں۔ اس طرح ہر سلائس کے دو ٹکڑے ہوجائیں گے۔ پھر گھی میں ان سلائس کو تل لیں۔ اب تلے ہوئے سلائس کو پہلے چاشنی میں پھر دودھ میں ڈبو کر ایک ڈش میں رکھتی جائیں۔ تمام سلائس کی ڈش میں تہہ بنادیں۔ پھر بچی ہوئی چاشنی اور دودھ کو ملالیں۔ اب اس چاشنی ملے دودھ کو ڈش میں سلائس کے اوپر ڈال دیں۔ باریک کٹے بادام پستے اور چاندی کے ورق سے سجائیں۔ فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو خود بھی کھائیں مہمانوں کو بھی کھلائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اچھی طرح ملا کر دو کھانے کے چلاتی رہیں چاکلیٹ بار گرم کرلیں احتیاط سے کی مدد سے سلائس کو دودھ ایک براو نیز لیں اور نکال کر میں ڈال رکھ دیں کے چمچا ڈال دیں کاٹ لیں جائے تو کے اوپر پھر ایک میں رکھ ڈال کر کر رکھ کے لیے

پڑھیں:

چین اور روس کے تعلقات کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے فائدہ مند ہیں،چینی وزیر خارجہ

چین اور روس کے تعلقات کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے فائدہ مند ہیں،چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے سرکاری دورے کے دوران “رشیا ٹوڈے” انٹرنیشنل میڈیا گروپ کا خصوصی انٹرویو  دیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن  کی قیادت میں، چین اور روس نے  سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری  کو  مسلسل گہرا کیا ہے، جو نہ صرف تاریخی ترقی کے منطق سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے بلکہ اس میں مضبوط اندرونی قوت بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات  دونوں ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور باہمی ترقی کے لیے فائدہ مند  ہونے کے ساتھ ساتھ    دنیا کی کثیر قطبی ترقی اور بین الاقوامی تعلقات کے جمہوری عمل کو فروغ دینے میں بھی معاون  ہیں ۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے موجودہ تعلقات کی تین بڑی خصوصیات ہیں: پہلی یہ کہ  یہ تعلقات ہمیشہ   دوستانہ رہے ہیں ۔ گزشتہ 70 سالوں سے، ان  تعلقات نے مضبوط اعتماد حاصل کیا ہے ، اس کی بنیادیں گہری  ہوئی   اور ان میں لچک پیدا  ہوئی ہے۔

دوسری  خصوصیت یہ ہے کہ مساوی سلوک اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات میں  چین اور روس کے تعلقات کے معنی اور دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچائے ہیں اور دنیا کو چین اور روس کے تعاون کے بڑے فوائد سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے۔تیسری  خصوصیت یہ  ہے کہ   چین روس تعلقات مخالف اتحاد  اور  تصادم نہ کرنے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر قائم ہیں۔ یہ  تعلقات نہ صرف دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ کسی بھی تیسرے فریق کی  مداخلت یا اثر سے بھی آزاد ہیں۔ یہ تعلقات نہ صرف موجودہ عہد میں نئے قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کی ایک مثال ہیں بلکہ  متغیر اور غیر مستحکم دنیا میں ایک اہم استحکام کی قوت بھی ہیں۔

اپنے انٹرویو میں چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا  کہ دنیا میں مساوی اور منظم کثیر قطبیت کو فروغ دینا چاہیے، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر گہرے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، گلوبل ساؤتھ  کی یکجہتی اور خود انحصاری کے عہد کا طاقتور پیغام بلند کرنا چاہیے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے مقصد کی طرف مسلسل آگے بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی ایرانی ڈرون نیٹ ورک، امارات اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں
  • چین اور روس کے تعلقات کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے فائدہ مند ہیں،چینی وزیر خارجہ
  • ڈیپ سیک جس نے معاصرین کو حیران کر دیا
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچالیا
  • چین پر اعتماد ہی مستقبل کی جیت ہے، چینی میڈیا
  • حکومت کی طرف سے عوام کوعیدکا تحفہ
  • نئی توانائی کی گاڑیوں کا چینی  ترقیاتی ماڈل  قابل تقلید ہے
  • عید پر مہمانوں کا منہ میٹھا روایتی شیرخُرما سے کیا جائے
  • لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے