گائو رکھشاکے نام پر مسلم نوجوانوں پر انتہاپسند ہندوئوں کا بہیمانہ تشدد: 1جاں بحق‘ دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اور مسلمان نوجوان مودی کے ہندوتوا ازم کی بھینٹ چڑھ گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال میں مشتعل ہجوم نے ایک ٹرک کو گھیرے میں لے لیا جس میں ایک گائے اور ایک بچھڑا موجود تھا۔ ٹرک میں یوسف نامی مسلمان نوجوان سوار تھا جس نے ہجوم کو بتایا کہ یہ گائے اور بچھڑا بیمار ہے جسے علاج کے بعد گھر لے جا رہا ہوں۔ تاہم مشتعل ہجوم
نے ایک نہ سنی، یوسف اور اس کے ساتھ موجود ٹرک ڈرائیور کو لاٹھیوں، گھونسے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 28 سالہ یوسف شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے مقامی اسپتال اور پھر دہلی کے بڑے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ یوسف کا ساتھی ٹرک ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی پولیس نے 10 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واضح رہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عاید ہے اور اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاؤ ماتا رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے قاری شاہد جاں بحق
گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔ قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری جنازہ گاہ نوی کلی میں ادا کی گئی، جس میں پشاور بھر سے اہل سنت والجماعت، انٹرنیشنل ختم نبوت اور جے یو ائی کے کارکنوں مدارس کے طلبا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔