چندی گڑھ:بھارتی ریاست ہریانہ میں گؤ رکھشا کی آڑ میں ایک اور مسلم نوجوان کو انتہاپسند ہندوؤں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق  اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے ایک ٹرک کو گھیر کر قابو کیا، جس میں مبینہ طور پر گائے اور بچھڑا موجود تھے۔  اس ٹرک میں سوار مسلمان نوجوان یوسف نے مشتعل افراد کو بتایا کہ گائے اور بچھڑے کو بیماری کی وجہ سے علاج کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کی بات پر یقین نہ کرتے ہوئے اسے اور اس کے ساتھی کو لاٹھیوں، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو انتہا پسندوں کی اس دہشت گردی کے نتیجے میں یوسف شدید زخمی ہوا جسے دہلی کے اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے میں یوسف کا ساتھی ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 10 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یاد رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی ہے اور اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہاپسند ہندو گروہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد

لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار وں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریض نے ڈاکٹرز سے تلخ کلامی پر اپنے بھائی اور پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کو اسپتال بلایا، سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سب انسپکٹر کے ساتھ تین پولیس اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے پر طبی عملے کو بھی پھینٹی لگائی۔

واقعے پر ڈاکٹرز نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد سے 3 افراد ہلاک
  • قصور: تیز دھار آلے سے نوجوان قتل
  • لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
  • پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • لاہور: مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق
  • سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
  • مشہور بھارتی فلمساز کیخلاف ہندو مخالف تبصرے کے الزام میں مقدمہ درج
  • گلگت بلتستان ججز تعیناتی وفاق کو آرڈر پسند نہیں تو دوسرا بنا لے، کچھ تو کرے: جسٹس جمال
  • پاکستان سمیت تمام مسلمان حکومتوں پر جہاد فرض ہو چکا، مفتی تقی عثمانی