2025-02-12@21:13:50 GMT
تلاش کی گنتی: 173
«ایف اے اے»:
ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ...
اسلام آباد: ملک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی کارکردگی...
—فائل فوٹو وزارت داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ بنانے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5 رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ گجرات: وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر گرفتارفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کرکے لوگوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، ممبرز میں ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 65 افراد سوار تھے، بعدازاں 65 میں سے 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی اور اب ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ان 16 میں سے 7 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایف آئی آئی کے مطابق جاں بحق 7 افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جن میں 6 کا تعلق ضلع کرک اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی پیشگی فعال غیر ملکی سم فروخت کنندگان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں،غیر قانونی موبائل سم فروخت کنندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔چھاپے ایبٹ آباد، سکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے، جہاں ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ چھاپے ایبٹ آباد، اسکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے۔ ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت اور ترسیل میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق ان سم کارڈز کو دھوکہ دہی، غیر مصدقہ رابطوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،9کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔کاروائیوں میں 11کروڑ سے زائد مالیت کی 107.2 کلو گرام منشیات برآمدہوئی،ایف8اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد، کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں۔اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے ذاتی قبضے سے 500 گرام چرس برآمدہوئی، راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے سے زائد کی 107 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام جبکہ ایف 8 اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں کارروائیاں کیں اور 3 انسان اسمگلرز گرفتار کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف جاوید، فیضان اور طیب سہیل شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمات درج تھے۔ حکام کے مطابق ملزم آصف نے شہری کو جرمنی بھجوانے کا جھانسہ دیکر 15 لاکھ، ملزم فیضان نے ملائیشیا بھجوانے کے عوض شہری سے 6 لاکھ اور ملزم طیب سہیل نے برطانیہ بھجوانے کےلیے ایک شہری سے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ سینیگال سے واپس آنے والے انسانی اسمگلنگ کا شکار مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کی شناخت حسن امجد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا جس پر پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ...
ایف آئی اے لاہور زون کی عمرہ زائرین کے لیے سرکاری ویکسینیشن سینٹر پر جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے منظم گینگ کے خلاف کاروائی۔فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے 6 ملازمین گرفتار کرلئے۔رپورٹ کے مطابق جعل سازی اور لوٹ مار میں ملوث برڈ ووڈ روڈ لاہور پر واقع فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے 6 ملازمین گرفتار رکر لئے گئے ہیں۔گرفتار ملازمین کی شناخت ڈاکٹر شہزاد نسیم سول سرجن، محمد اکرم نرسنگ اسسٹنٹ، شہزاد محمود جونیئر کلرک،عمیر مسیح خاکروب،وقاس مسیح خاکروب،نور الحسن نائب قاصد کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملازمین آپس کی ملی بھگت سے ویکسینیشن سینٹر پر بغیر ویکسینیشن لگائے رشوت لے کر جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں ملوث تھے۔ایف آئی...
کراچی: ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نےکارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصیلٹ کراچی نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی جس پرکارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ملزم کو گرفتارکیا۔ جعلی ایجنٹ کی شناخت عاطف شاہ کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جعلی ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں گلشن جمال سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جمیل احمد نامی شخص بغیر شیڈول انٹرویو کے لیے امریکی قونصل خانے پہنچا اور جعلی اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن پیش کی۔ جمیل احمد سے پوچھ گچھ پراس نے بتایا کہ سید عاطف شاہ نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کیں۔...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،5کاروائیوں میں4ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں1کروڑ سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمدہوئی، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمدہوئی۔جھنگ میں ملوموڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) اینٹی نار کاٹکس اتھارٹی(اے این ایف)نے 5 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 5 مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہے ۔ اسی...
ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی، جن کی شناخت عثمان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری انہوں نے کہا کہ مسافر یورپ جانے کے لیے...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بجلی بلز میں ایف پی اے سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے اور درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز قومی خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران اعتراض اٹھایا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ لائن لاسز کی بڑی...
جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔ دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔
فیصل ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر محمد شہزاد عاصم کو گرفتار کیا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔(جاری ہے) ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے یونان جارہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھیں۔مذکورہ اسٹمپس کا آئی بی ایم ایس سسٹم میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) جرمنی کی سابق رہنما انگیلا میرکل نے اپنی ہی جماعت کے چانسلر کے امیدوار فریڈرش میرس پر ایک بار پھرتنقید کی کہ آخر انہوں نے گزشتہ ہفتے پارلیمان میں ایک قرارداد کی منظوری کے لیے انتہائی دائیں بازو کی الٹرنیٹیو فار جرمنی پارٹی (اے ایف ڈی) کے ووٹوں پر انحصار کیوں کیا تھا۔ ایک وقت تھا کہ انگیلا میرکل فریڈرش میرس کی قدامت پسند جماعت 'کرسچن ڈیموکریٹک یونین' (سی ڈی یو) کی قائد تھیں۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ میرس نے پہلے اے ایف ڈی کے ساتھ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا، جو ایک "عظیم قومی سیاسی ذمہ داری" تھی۔...
سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ملک کے تمام ائیرپورٹس پر کارروائیاں جاری ہیں ،ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا اور ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم فلائٹ نمبر جی نائن552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا ،ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس اور 9.6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور قصور میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مطلوب مفرور ملزم زاہد مصطفیٰ کو کینیڈا کی جعلی نوکری کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 3.99 ملین روپے غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم 2024 سے فرار تھا، جس کے خلاف لاہور کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج ہے۔ جبکہ امجد بھٹی نے جعلی روزگار سکیم چلائی، متعدد...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافر سعودی عرب اور سینیگال سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں نے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلرز کو پیسے دیے تھے۔ کراچی ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے مرحلے میں دونوں افراد کو موریطانیہ سے اسپین بھجوایا جانا تھا جبکہ کشتی حادثے کے بعد دونوں افراد آگے جانے کے بجائے واپس...
راولپنڈی: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت کی 69 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے لالہ زار روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 51 کلوگرام ہیروئن اور 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسی طرح، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ ضلع...
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں میں33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتارکر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.712 جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 327 گرام چرس برآمد کی گئی۔چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون اور 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھپائی گئی 4 کلو گرام ہیروئن اور...
٭اسلام آباد، لاہور، کراچی، کے پی میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ شروع ٭کرپشن کے خاتمے کیلئے بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا، محسن نقوی (جرأت نیوز )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف...
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر اہم افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں...
ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا...
گوجرانوالہ+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے اہم سہولت کار عبدالغفار کو ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ سہولت کو فیصل آباد منتقل کیا گیا پاکستانی ایجنٹ عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں اہم سہولت کاری کی، ملزم 2023 ء سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا۔ملزم کا باپ سرفراز اور قریبی رشتے دار منیر 2018 ء سے موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالغفار کے افریقی سمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کیے گئے،...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے کے نامزد ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے فیصل آباد کی مقامی عدالت میں مراکش کشتی حادثے کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالغفار کو پیش کیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی... حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، مراکش سے ڈی پورٹ کیا گیا، مراکش میں سفارت خانے نے ملزم پر انسانی اسمگلرز کے ساتھی ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زندہ بچے افراد نے بھی عبدالغفار کے افریقی اسمگلرز سے رابطوں کی تصدیق کی۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عبدالغفار...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل کیس کا ملزم بلاول عمان سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔(جاری ہے) دریں اثنا لاہور کی سیشن عدالت نے ملزم بلاول کوپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالتی سماعت پر پولیس نے عمان سے گرفتار کیے گئے ملزم بلاول...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے سہولت پہنچا رہے ہیں، نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کے زندہ بچنے والے 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئےمراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل...
اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجنے کے لیے تیار پارسل میں لیدر جیکٹ سے2.970...
کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے...
مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں، ملزم کا تعلق تخت بائی سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے مریم نواز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ملزم کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی،ملزم کاتعلق تخت بھائی سے ہے،ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرنے والا ملزم پشاور سے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتارکیا۔ ایف آئی نے بتایاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں اوراس کا تعلق تخت بائی سے ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے تین مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم سے تینتیس ہزار امریکی، نو سو آسٹریلین اور آٹھ...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔حراست میں لئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) جرمنی میں جمعرات کے روز ہزاروں مظاہرین نے قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) جماعتوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ واضح رہے کہ سی ڈی یو کی طرف سے چانسلر کے امیدوار فریڈرش میرس نے جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں، بنڈسٹاگ، میں امیگریشن مخالف قانون سازی کے مسودے پر کام کے لیے انتہائی دائیں بازو کی جماعت 'الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعاون حاصل کیا اور اسی فیصلے کے خلاف یہ مظاہرے شروع ہوئے۔ ان جماعتوں نے پہلے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے اے ایف ڈی کے ساتھ کسی بھی طرح...
پیکا ایکٹ کی حمایت اور مخالفت میں گرم ونرم گفتگو کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے ۔ جس میں صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو سب سے زیادہ تحفظات ہیں ۔ میں غور سے اِس ایکٹ کو پڑھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس ایکٹ کی مخالفت کرنے والے دراصل جھوٹ بولنے اور فیک نیوز پھیلانے کی اجازت مانگ رہے ہیں جبکہ آپ کو حقیقی رپورٹنگ یا تجزیے سے کوئی بھی نہیں روک رہا اور نہ ہی سچ بولنے پر آپ کے خلاف کوئی مقدمہ بن سکتا ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ سوشل میڈیا کے ’’غازیوں‘‘ اور انہیں کنٹنٹ فراہم کرنے والے ’’ موکلات ‘‘ نے ریاست کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی...
پشاور: ایف آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے غیر قانونی بین الاقوامی ایکٹیو سمز فروخت کرنے میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جن میں فیضان الدین، محمد اسلم، محمد خلیل، رامین رضا اور عابد شامل ہیں۔ ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشاور کے علاقے صدر میں واقع ایک موبائل شاپ سے گرفتار کیا گیا، جو بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ یہ بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔ ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سمز کی فروخت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل عباسی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل...
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی اور9ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اس دوران 10 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.638 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ مانسہرہ میں 2مختلف تعلیمی اداروں کے قریب سے 2ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 37 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے مسافر کے سامان...
اسلام آباد+پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) انسانی سمگلنگ میں کمزور تحقیقات پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی۔ یونان کشتی حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دیگر اہم انکوائریز کو بروقت مکمل نہ کرنے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی ایف آئی اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی...
اسلام آباد (آن لائن+صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا ، نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے پولیس سروس کے اعلیٰ افسران کے ناموں پر غور جاری، آئی جی پنجاب عثمان انور ، سیکرٹری انسانی حقوق اے ڈی خواجہ بھی مضبوط امیدوار ہیں،فاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہذوالفقار حمید کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں...
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا ۔جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔آج ہی وزیر اعظم نے کشتی حادثے کی تحقیقات میںسست روی پر ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان چوہدری ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان چوہدری حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی ٹیم کیساتھ مراکش گئیتھیاور سلمان چوہدری نے مراکش کشتی حادثے پر رپورٹ وزیر اعظم کو...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سلمان چوہدری کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعنیات کرنے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہ چکے ہیں جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کشتی حادثہ...
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ اندرونی تجارت اور مارکیٹ ہیرا پھیری کے تمام مقدمات کی تفصیلات شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور مجرمانہ شکایات متعلقہ عدالتوں میں دائر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے اندرونی تجارت اور مارکیٹ بدعنوانی سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ اے ایم ایل ایکٹ 2010 کے تحت متوازی تحقیقات کی جا سکیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ مقدمات کی حوالگی ان کمپنیوں کو الزام نہیں دیتی جن...
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ وہ حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری نے مراکش میں کشتی حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا تھا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر اور خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشلز ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی سنگین واقعات ہیں، جن میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سلمان چودھری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں،سلمان چودھری اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ یاد رہے کہ آج ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،وزیراعظم شہبازشریف نے یونان کشتی حادثے پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور وہ احمد اسحاق جہانگیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں...
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر—فائل فوٹو ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی بر طرفی کی وجہ بنی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سمری بھجوائی تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے...
(بابرشہزاد ترک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز پشاور: حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات اور ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی ذولفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ دونوں اعلیٰ افرسوں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے یونان کشتی حادثے کی سست تحقیقات پر سربراہ ایف آئی اے کی چھٹی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے فارغ کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا یا گیا ۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو عہدے سے ہٹادیا گیا
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں کے دوران 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی اور 7ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 7کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کاروائیوں میں2کروڑ50لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی، لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہو ئے۔ سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمدہوئی جبکہ 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد اور ملزم گرفتارکر...
یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے فارغ کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف احمد اسحاق جہانگیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیئے اور احمد اسحاق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ان کے علاوہ آئی جی خیبرپختون خوا اختر حیات کو بھی آئی جی کے پی کے کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ذوالفقار حمید کو تعینات کر دیا گیاہے ۔ مزید :
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 227 کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، اسلام آباد میں کار سے 28.8 کلو افیون، 98.4 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔راوی ٹول پلازہ لاہور سے 38.4 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کےخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں۔ اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور سے 33.6 کلو چرس برآمد اور...
سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام...
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل...
انسانی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اہلکاروں کو برطرف اور ویزا فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن اسکیموں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم اے پی پی کے مطابق کریک ڈاؤن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایجنسی کے اندر احتساب اور اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایک سماعت کی جس کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو برطرف...
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات دے دیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات تھے، یہی سے 37 اہلکار وں کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست پرڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو طلب کرلیاہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔(جاری ہے) درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نریش کمار کو پی ایس ایل 2022 میں سٹہ کھیلنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کا مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ملزم چاولوں کا تاجر ہے بلاوجہ اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ملزم کے 3 بینک اکائونٹ غیر قانونی طورپر منجمد کئے گئے۔ دوران تفتیش ثابت ہوا کہ ان اکائونٹس کا سٹے سے تعلق نہیں۔ ملزم پر فرد جرم...
عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جاتے ہوئے ورک ویزا پر 18، وزٹ ویزا پر 47، اسٹڈی ویزا پر 2 اور بزنس ویزا پر جانے والے 5 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 28 عمرہ زائرین اور ورک ویزا کے 18 مسافر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین،...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے9کاروائیوں میں13ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیاں سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو گرام چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے...
چنیوٹ(آئی این پی)ایف آئی اے نے چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مرکزی سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،مزید انکشافات متوقع ہیں،بتایا گیاہے کہ ایف اے نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ چناب نگر میں کاروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتارکر لیا ،اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،گینگ یورپ بھجوانے کے نام پر 31شہریوں ستے چار کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے،بیرون ملک ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی کرنسی ضبط کی ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بولٹن روڈ پر واقع غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے۔ کاروائی میں ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بکس، ڈیپازٹ بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ایف آئی اے کے...
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں، 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2 معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جو کہ ایک مسجد کے قریب ہوا، مستونگ حملے میں شہید ہونے...
دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں ۔ 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔ 29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جوکہ ایک مسجد کے قریب ہوا۔ مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کم سن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لیے غم سے نڈھال ہے۔ بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔ گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز خریدیں، جن کی شناخت ہینڈ سیٹ پر واضح طور پر نظر آنے والے اسٹیمپ (پی ٹی اے منظور شدہ) سے کی جاسکتی ہے، تاکہ پاکستان کے موبائل ایکو سسٹم کے اندر نیٹ ورک کی مطابقت اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی ٹی اے...
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اٹلی کے شہر روم میں اپنے صدر دفتر میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں ایف اے او کے رکن ممالک کے نمائندے، مبصرین کے نمائندہ دفتر کے سفراء، اٹلی میں مختلف ممالک کے سفراء، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ایف اے او کے ایگزیکٹوز اور دیگر افراد شامل تھے۔ استقبالیہ میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے عملے نے چانیز نیو ایئر کے نغمے پیش کیے۔ فنکاروں نے چینی مارشل آرٹس، موسیقی، روایتی رقص اور دیگر پرفارمنسز بھی پیش کیں، جس سے شرکاء کو چینی جشن بہار کا خصوصی...
![آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس،ایف آئی اے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں](/images/blank.png)
آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس،ایف آئی اے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے نیب کو خط لکھ کر شواہد اور توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا،ایف آئی اے نے نیب سے آصف زداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کا ریکارڈ طلب کرلیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا سپلیمنٹری چالان تیار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ پاکستان میں صرف 7 فیصد شادیوں میں پروفیشنل خدمات لی جاتی ہیں: سروے مزید :
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی ای) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید...
اسلام آباد(این این آئی+وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ کرمنل کارروائی کو...
غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روک تھام کے لیے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے آزاد جموں و کشمیر میں لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے مظفرآباد میں لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ آزادکشمیر کے 3 اضلاع جہلم ویلی، حویلی اور نیلم میں شروع کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور بیسک ایجوکیشن ریفارم اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیے گئے اس منصوبے کا مقصد آبادیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ...