ایف آئی اے کا نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے نے 55 صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا، کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار جبکہ ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر ہے۔
عدالت میں جمع کروائے گئے عبوری چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤئنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان کی اہلیہ و اداکارہ نادیہ حسین کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین نے مبینہ طور پر اپنے 2 سیلون کے لیے بینک فراڈ کے فنڈز استعمال کیے تھے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان کے 2 الگ الگ اکاؤنٹس کے ذریعے سیلون کے اکاؤنٹس میں 2 کروڑ 64 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف خان کے بینک اکاؤنٹس ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانے والوں کو تحقیقات کے لیے بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ چالان کے متن کے مطابق ملزم نے کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شیئرز سے 31.
ملزم نے کمپنی اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈز مارک اپ کے ساتھ واپس کیے اور ملزم کی جانب سے کمپنی کو واجب الادا رقم 54 کروڑ روپے ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کے لیے
پڑھیں:
علیمہ کی جے آئی ٹی پیشی، کئی بار اُلجھ پڑیں، غصے کا اظہار کیا: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے تقریباً 6 گھنٹے علیمہ خان سے سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کی مینجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔ جے آئی ٹی نے علیمہ سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے۔ علیمہ خان نے جواب دیا جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی، لیکن رابطہ رہتا ہے۔ جبران الیاس کو ٹویٹس بھیجتی ہوں جو وہ پوسٹ کر تا ہے۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی نے پوچھا آئی ایم ایف قرضے کے حوالے سے کیوں بیان دیا۔ علیمہ خان نے جواب دیا یہ ہمارے پیسے ہیں، سوال تو بنتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس کو وہ اپنی پوسٹیں بھیجتی ہیں جو وہ لگاتے ہیں۔ جے آئی ٹی سے دوران تفتیش علیمہ خان کئی بار اُلجھ پڑیں، غصے کا اظہار کیا۔