اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 17.835 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پشاور میں جمرود روڈ خیبر کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

میانوالی میں ریلوے پھاٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.

5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گرفتار ملزم سے 2.590 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 745 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام کے قریب

پڑھیں:

عید کے دنوں میں اشتہاریوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عرفان ملک: عید کے دنوں میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈکیتی، قتل، دہشتگردی اور سیاسی مقدمات کے اشتہاریوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس،  انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔ پولیس نے روپوش اشتہاریوں کے واپس لوٹنے کے امکانات پر آپریشن تیار کر لیا ہے، جس میں ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اشتہاریوں کی ممکنہ پناہ گاہوں اور رہائشوں کی ریکی کریں گی۔ ملزمان کے مقدمات کی تفصیل مشترکہ ٹیموں کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ گرفتاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • منشیات کیس، ملزم ساحر حسن کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت
  • آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
  • طالبان حکومت میں افغانستان منشیات کی عالمی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
  • عید کے دنوں میں اشتہاریوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • برطانیہ، مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری تعداد میں غیر قانونی کپڑا، ایرانی تیل، کھاد اور آٹا ضبط
  • لاہور: قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 جواری گرفتار، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد
  • راولپنڈی:تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار
  • نصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، طلباء کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات سپلائر گرفتار