اسلام آباد:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے ریاستی اداروں کے بارے اختلاف پیدا کرنے اور عوام میں خوف پھیلانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد سے جاری نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ کوتفتیش کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ کی سربراہی میں قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں عالیہ حمزہ کو 27 مارچ کو صبع 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہیڈکوارٹرز، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفس بلڈنگ مانو ایونیو جی 10/4 میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عالیہ حمزہ سے کہا ہے کہ اصل شناختی اور صفائی میں جو کچھ بھی ہے وہ ہمراہ لے کر آئیں اور اگر پیش نہ ہوئیں تو یہی سمجھا جائے گا کہ صفائی میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کو ایف آئی اے کے لیے

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ملزم امیر بخش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق ملزم امیر بخش ڈکیتی، اسلحہ برداری، پولیس مقابلے اور کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

پولیس نے ملزم کے قبضے سے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے چوری ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے، جبکہ ملزم کے پاس سے 30 بور پستول کے خالی خول بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا، پولیس کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملزم کے دیگر جرائم پیشہ گروپوں سے روابط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی

ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ پولیس اور اے وی ایل سی کی ٹیموں نے ملزم کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے براہ راست رابطے کا اعلان، سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیں گے
  • ماضی میں پروجیکٹ عمران کے لیے میڈیا کو استعمال کیا گیا، مشتاق منہاس
  • نیویارک، ہسپتال کی ڈاکٹر کو صیہونیت مخالف پوسٹس شائع کرنے پر برطرف کر دیا گیا
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، ڈی چوک میں دھرنا، گرفتاری دینے کا اعلان
  • فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
  • 50 لاکھ روپے سائبر فراڈ کا شکار معمر جوڑے نے زندگی ختم کرلی
  • سوشل میڈیا پر مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی، طلال چوہدری
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار