عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔
یاد رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عبدالخالق شیخ ایف آئی اے
پڑھیں:
عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا جبکہ پنجاب کے تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لئے بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لئے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔