ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرکے بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ محمد اکرم اوڈ عرف علی خان کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ساہیانوالہ انٹرچینج سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طور بیرون ملک سفر کرنے کے حوالے سے ساز باز میں مصروف تھا۔گرفتار ملزم بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔مذکورہ گینگ شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔مذکورہ گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں۔گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں بھجوانے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم انتہائی شاطر ہے جو کئی سالوں سے شناخت بدل بدل کر انسانی سمگلنگ و ٹریفکنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے پشاور زون میں بھی مقدمات درج ہیں۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے موبائل فون سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد بشمول متاثرہ شہریوں سے کی گئی گفتگو بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزم دیگر ساتھیوں کی معاونت سے معصوم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔شواہد کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا گیا متاثرہ شہریوں میں سے متعدد اس وقت ٹرانزٹ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے ساتھی دبئی اور لیبیا میں موجود ہیں جن کے گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مدد لی جا رہی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہریوں کو غیر قانونی انسانی سمگلنگ ایف ا ئی اے گرفتار کر میں ملوث ملزم کے

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث مبینہ چار سہولت کار گرفتار

کوئٹہ:  محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان (سی ٹی ڈی) کی پولیس نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث چار مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ’جوابی کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور مواصلاتی آلات کا فورینزک کروایا جا رہا ہے۔‘
’ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس نادرا جبکہ اُن کے جسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔‘
بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے پہاڑی سلسلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین ’جعفرایکسپریس‘ پر 11 مارچ کو حملہ کیا تھا۔
درجنوں حملہ آوروں نے دھماکہ کرکے ریل کی گاڑی کو پٹڑی سے اُتارا اور اس میں سوار 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔ حملے میں 26 مسافروں کے ہلاک اور 37 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن 36 گھنٹے تک جاری رہا جس میں فوج نے 33 حملہ آوروں کو ہلاک کرکے باقی تمام مسافروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ نصیرآباد میں درج کرکے تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کی گئی تھیں، تاہم دیگر انٹیلی جنس اور سکیورٹی ادارے بھی ملکی تاریخ کے اس پہلے ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے کی اپنے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس ٹرین میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کے وہ اہلکار بھی موجود تھے جو چھٹیوں پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش میں اس پہلو کو بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں مسافروں کی معلومات تو کالعدم تنظیم کو اندر سے لیک نہیں کی گئیں۔ اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز اور ریلوے کے ملازمین سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث مبینہ چار سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد: 2 افراد کے قتل کا ملزم گلاب شاہ گرفتار
  • پشاور؛ بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان گرفتار، ڈرائیور بھی ملوث
  • پاکستان نرسنگ کونسل انسانی اسمگلنگ میں ملوث یے، جعلی ڈگریوں پر نرسز کو باہر بھیج رہا ہے، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
  • پاکستان کی افغان شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، افغان شہریوں کا فی خاندان 50,000 روپے فیس کے عوض شہریت کی پیشکش
  • گوجرانوالہ سے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار
  • گوجرانوالہ: 4 انسانی اسمگلرز گرفتار
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ارمغان کیخلاف حوالہ ہنڈی، امریکی شہریوں سے فراڈ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج