صحافی فرحان ملک 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
صحافی فرحان ملک کو 5 روزکے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ دوسرے مقدمے میں صحافی فرحان ملک پر غیر ملکیوں سے انٹر نیٹ فراڈ کا الزام ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، فرحان ملک کو جیل منتقل نہیں کیا گیا جبکہ دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
دوسرے مقدمے کے مطابق 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مارا گیا۔ گلشن اقبال بلاک 13 سی میں کال سینٹر پر چھاپا مارا تو وہاں ایجنٹس کام کررہے تھے۔ 2 ملزمان عاطر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث پائے گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی: صحافی فرحان ملک پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار
ایف آئی آر کے مطابق سافٹ ویئر کے ذریعے غیر ملکیوں سے ان کا خفیہ ڈیٹا حاصل کیا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ یہ کام فرحان گوہر ملک کے کہنے پر ہورہا ہے، ملزمان فراڈ اور چیٹنگ میں ملوث ہیں۔
فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرحان ملک کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں رکھا۔ قانون کے مطابق جیل بھیجنے کے بعد جیل حکام کو اطلاع کرنے کے بعد دوسرےکیس میں گرفتار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ فرحان ملک کے اہلخانہ مختلف جیلوں کا دورہ کرتے رہے، فرحان ملک کو جیل میں نہیں رکھا گیا، یہ ایف آئی اے کی من مانی ہے۔ گزشتہ روز ریمانڈ کے لیے پیشی پر بھی تاخیر کی گئی۔ اس دوران صبح 9 بجے ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا جس میں 2 افراد کو نامزد کیا گیا۔
معیز جعفری کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ روز چھاپا مار کر ان افراد کو گرفتار کیا، مقدمےمیں نامزد 2 ملزمان کی نشاندہی پر فرحان ملک کو گرفتار کیا گیا،یہ سراسر بے بنیاد مقدمہ ہے۔ ایک ہی دن میں مقدمہ درج کرکے فرحان ملک کو گرفتار کیا گیا، جب ریمانڈ نہیں ملا تو فرحان ملک پر جھوٹا مقدمہ بنادیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فرحان ملک فرحان ملک گرفتار کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فرحان ملک فرحان ملک گرفتار کراچی صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا فرحان ملک کو ایف آئی اے کے مطابق کیا گیا
پڑھیں:
کراچی: میاں بیوی حادثے میں جاں بحق، ملزم کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ
---فائل فوٹوکراچی میں گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم انیق کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کار کی ٹکر سے 2 لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔
عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟ ملزم نے بتایا کہ میری عمر 16 سال ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی عمر 17 سال ہے۔
کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم انیق کی صحیح عمر کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ گاڑی کا مالک کہاں ہے اسے بھی پیش کیا جائے اور بتایا جائے کہ مالک نے ایک نابالغ کو گاڑی کیوں دی؟
ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ گاڑی میرے دوست کی تھی اور اسے میں چلا رہا تھا۔
مدعیٔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سڑکوں پر ریس لگا رہا تھا۔
اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ اگر ملزم ریس لگا رہا تھا تو دوسری گاڑیاں کہاں ہیں؟
عدالت نے وکلاء کی آپس میں تلخ کلامی پر برہمی کا اظہار کیا۔