اے این ایف آپریشنز میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف کے آپریشنز میں 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف مہم کے تحت اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران 8 آپریشنز میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 کروڑ 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 2530.
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ذاکر کیمپ چاغی کے غیر آباد علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2311 کلو چرس اور 66 کلو افیون برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ حیدر آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں فیض پور انٹرچینج جڑانوالہ لاہور کے قریب ملزم کے سفری بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ اُدھر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے عمان بھیجے جانے والی الیکٹرک موٹر سے 8.970 کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
دریں اثنا چوہڑ چوک بس اسٹاپ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت ملزم کے قبضے سے 600 گرام افیون اور 540 گرام آئس برآمد کی گئی۔
اسی طرح پشاور میں کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے 4 پارسلز سے مجموعی طور پر 150 گرام افیون اور 1.850 کلو چرس برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد برآمد کرلی کے قریب
پڑھیں:
سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار
گجرانوالہ:سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد ادریس ، عمر فاروق ، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لے کر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھجوایا اور وہاں سے غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔
شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔ ملزم ادریس اور عمر فاروق نے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔
ملزم اللہ دتہ نے بھی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اوربھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔