2025-03-17@05:02:04 GMT
تلاش کی گنتی: 3354

«آئی ٹی کے سامنے»:

    NAUSHERO FEROZ: نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی‘ خالد خورشید‘ میاں اسلم اقبال‘ حماد اظہر‘ عون عباس پبی‘ شہباز شبیر‘ شیخ وقاص اکرم‘ تیمور اسلم‘ اظہر مشوانی‘ صبغت اﷲ ورک‘ نعمان افضل‘ جبران الیاس‘ سلمان رضا‘ زلفی بخاری‘ موسیٰ ورک‘ علی ملک کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر ‘ رؤف حسن ‘ شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا...
    فائل فوٹو لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔ آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔
    کراچی: شہر قائد کے عوام اس وقت بنیادی مسائل کا شکار ہیں، مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا کردار بھی سندھ حکومت کے خلاف دوستانہ پالیسی کے مطابق نظر آتا ہے۔ سینئر سیاسی تجزیہ کار ضیا عباس نے بتایا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی، تاہم عوام کو جو صوبائی حکومت سے توقعات تھیں ، وہ پوری نہیں ہو سکیں.  اپوزیشن جماعتیں ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مربوط کردار ادا کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ اس...
    MEERUT: بھارت کی پولیس نے اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں نجی یونیورسٹی کے اندر کھلی جگہ میں نماز پڑھنے پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں قائم نجی یونیورسٹی کے کھلے مقام پر نماز پڑھنے کے الزام میں طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خالد پرادھان (خالد میواتی) کو رواں ہفتے یونیورسٹی کے کیمپس میں ہولی کے جشن کے دوران طالب علموں کے ایک گروپ کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے پر مقامی ہندو گروپ کے احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے خالد پرادھان اور تین سیکیورٹی اہلکاروں کو اس معاملے...
    جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی کے روبرو پیش، 11 مارچ کو دوبارہ طلب پی ٹی آئی کہ 16 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم اور تیمور سلیم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کےلیے طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صبغت اللّٰہ ورک، اظہر مشوانی، نعمان افضل اور جبران الیاس کو جے آئی ٹی کے سامنے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع نوشکی میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے  کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا، جس میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑایا، خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔ دبئی کے ویزے بند کیوں ہو گئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی ہر پاکستانی کے لیے شرم کا مقام آئی...
    باوثوق ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ ان افراد کو 18 مارچ 2025ء کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ ان افراد کو 18 مارچ 2025ء کو جے آئی ٹی کے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئررہنماؤں سمیت 16 ارکان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلبی کرلیا اور ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، محمد شہباز شبیر،...
    لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اتھارٹی قائم کردی گئی، نواز شریف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس  میں تاریخی ورثےکی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR ( لہر ) قائم کردی گئی، نواز شریف اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور انہیں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا...
    پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط، کریک ڈاؤن کا مطالبہ رکن اسمبلی آصف خان کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط کے متن مطابق ہشتنگری، گلبہار، پھندو،کابلی پولیس اسٹیشنز میں بڑھتے جرائم سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 32 کے تھانوں میں راہزنی،ڈکیتی،ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ کے واقعات کو پولیس ایس ایچ اوز کنٹرول نہیں کررہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ اور حلقہ این اے 32 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی آصف...
    پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داو پر لگا دیا گیا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی امین...
    نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ پی ٹی آئی کی سیاسی تنظیم نظر نہیں آرہی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان باہر ہوتے تو فیصلے بھی درست ہوتے۔ پچھلے دو سالوں میں پی ٹی آئی کے 90 فیصد فیصلے غلط ہوئے۔ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا شیرازہ بکھیرا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان کی شہریت کیوں نہیں دی جاتی۔ وزیراعلی نے کہا کہ جو افغان ہمارے صوبہ میں ہین ان کونکالنے...
    ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کو سمنگلی روڈ سے ملانیوالی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ چھاؤنی کے عقب سے گزرنے والی فلائے اوور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ کو سمنگلی روڈ سے ملانے والی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ فلائی اوور کے بند ہونے کے باعث ٹریفک میں نمایا بدنظمی اور رش دیکھا جا...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور کے علاوہ مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ بزدلانہ خودکش حملے میں ایف سی کے 3 جوان اور 2 سویلین شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث پولیس نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے آج صبح نوشکی کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر بارودی مواد کا...
    فوٹو: فائل ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ نوشکی میں آج صبح دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیا، ابتدائی کارروائی میں حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2  شہری شہید ہوئے۔اپنے بیان میں شاہد رند نے کہا کہ یہ حملہ بھی دہشت گردی کی تسلسل سے ہونے والی مذموم کارروائیوں کا حصہ ہے، اسی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کانوائے کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکاپولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کردیا گیا...
    لاہور: پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے پر بریک تھرو ہوا جہاں گورنر پنجاب کے چند مطالبات تسلیم کیے گئے اور اس حوالے سے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز  گورنر ہاؤس میں ہونے والی کوارڈینیشن میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی مرکزی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے، جس نے پیپلزپارٹی کی نشست پر الیکشن نہیں لڑا یا جو تیسرے چوتھے نمبر پر آئے انہیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی کے علاقے سے سرکاری لائن سے بڑی مقدار میں آئل چوری کے معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے اور چند پولیس افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری لائن سے آئل چوری میں ملوث 6 ملزمان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے ایک اور آئل ٹینکر پکڑا گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود ہے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، تاہم آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب مانسہرہ شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ وادی کاغان اور شوگران میں برفباری سے بند...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) ذرائع کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستانکے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان تازہ حملوں کی ذمہ داری بھی کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی، (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔ نوشکی میں خودکش حملے کااصل ہدف کون؟ ضلع چاغی میں تعینات ایک سینئر سکیورٹی اہلکار رؤف بلوچ کہتے ہیں کہ خودکش حملے کا نشانہ بننے والا قافلہ بسوں اورچھوٹی گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، دہشت گردی کی موجودہ صورتحال پر جلد اے پی سی بھی بلا رہے ہیں، افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، جبکہ ناظم الامور کو بھی طلب کیا ہے۔ مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹھے ہوئے دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغان حکومت دہشت گرد گروپوں کی حوصلہ شکنی اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بلوچستان میں بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکلز اور بیکٹیریا سے آلودہ ہونے پر بوتل بند پانی فروخت کرنے والے 8 برانڈز کے پلانٹس کو سیل کردیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ کریک ڈاؤن پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کی جانب سے کیے جانے والے پانی کے نمونوں کے ٹیسٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ نتائج میں کہا گیا ہے کہ پانی کی آلودگی سے دوچار ملک میں اکثر ایک محفوظ متبادل کے طور پر سمجھا جانے والا پانی خود صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے مقرر کردہ معیار کے...
    ن لیگ نے پنجاب میں پار شیئرنگ کے بدلے پی پی پی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پار شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پار شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ دہرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ...
    نوشکی(نیوز ڈیسک)نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث پولیس نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے آج صبح نوشکی کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر بارودی مواد کا دھماکا اور خود کش حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کاروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل...
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرک پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانیذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین...
    لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
    دہشتگردوں نے  آج صبح ایف سی کے قافلے پر  نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکا اور خود کش حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف  فوری موثر جوابی کاروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی جوابی کاروائی میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 3 اور دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: نوشکی میں دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی ذرائع کے مطابق بزدلانہ خودکش حملے میں ایف سی کے 3 جوان  اور 2 سویلین شہید ہو گئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے بھاگنے کے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالی مشکالات...
    لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے. پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR  قائم  کی گئی. محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو...
    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ گڑھی خدا بخش جلسے میں 27 دسمبر سے بھی زیادہ لوگ موجود ہونے چاہئیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو...
    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور  پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے...
    سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024ء میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024ء میں زیر تعمیر ریلوے...
    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز  پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے  اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر  اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔  اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن،...
    نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس)نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی بس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 اہلکار شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بس نوشکی سے تفتان کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او ظفر بلوچ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بس پر حملہ مبینہ طور پر خود کش لگتا ہے۔
    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاک ایران شاہراہ این 40 پر پیش آیا، دھماکے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نےعلاقے کا گھیراؤ کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین...
    کوئٹہ: نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔  
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا۔عدالت نے شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں بھی مقرر کر دیں۔نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016 میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر اور عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم اور میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا ، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔انہوں نے  پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ادھر سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔مشاہد حسین نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے ، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین...
    نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ:(آئی پی ایس) نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
    سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ترقی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مبصرین نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بھارت کے کھوکھلے دعوئوں کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے محض ایک پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی ظاہر کرنے کے لیے سرگرمی سے رپورٹیں جاری کر رہا ہے اور میڈیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں...
    کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا،عدالت نے 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں مقرر کر دیں۔ جے ایس بینک کےوکیل نے موقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016ء میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر، عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم، میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔ برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83 لاکھ 78...
    لاہور؍ راولپنڈی (خبر نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ علاوہ ازیں  9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے مسائل اور اس کے حقوق کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اور یہاں بانیان پاکستان کی اولادیں رہتی ہیں جنہوں نے اس شہر کو بنایا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی آج اپنا حصہ مانگ رہا ہے اور یہ شہر دوسروں صوبوں سے آنے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے، مگر اب شہر اور اس...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اراکین نے دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان و ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں صدر آصف علی...
    رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش  کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری  2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پادری کے قتل میں ملوث ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش  کیا، تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری  2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا، واقعہ کے...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 کینال  منصوبے کے حوالے سے کھل کر سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ پر 6 کینال کے منصوبے کو مسترد کردیا اور وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی عوام گڑھی خدابخش...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ پر 6 کینال کے منصوبے کو مسترد کردیا اور وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے۔4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑے جلسے کا بھی اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی عوام گڑھی خدابخش بھٹو کے جلسے...
    ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار جانبحق، چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
    ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ساتھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔   (خبر پر کام جاری ہے۔ مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے)
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔  جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود...
    مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں امریکہ کو غنڈہ گرد ریاست قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی پالیسی کے لیے ابھی تک کوئی واضح تزویراتی سمت نہیں ہے۔ مشرق وسطی کے امور بارے امریکی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ  کی پالیسی کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ اس الجھن کا شکار ہے کہ ایران سے کیسے نمٹا جائے۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے...
    اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی رجمنٹ) کے بیسویں بی ایم ٹی بیچ کی پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ بونجی استور میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے کمانڈر میجر جنرل سید امتیاز گیلانی...
    "انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر "عوامی سروے"  کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ماوی میں قائم ہے۔ "انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ اس سروے کی میتھڈولوجی اور سیمپل کی کوایٹی کی تفصیلات  دستیاب نہین ہو سکیں۔  ملاوی مین قائم اس ادارہ کے سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں۔ شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز البتہ روزگار کی عدم...
    سٹی 42 : فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشدہ لودھی، محترمہ سونیہ عاشر (ایم پی اے)، محترمہ سمبل ملک (ایم پی اے)، اور محترم شہباز کھوکھر (ایم پی اے) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سندھ کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا جہاں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کے عوام گڑھی خدابخش بھٹو کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کی...
    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب احترام ڈار کا کہنا ہے کہ متاثرین نیب لیٹر کے بغیر بھی چیک وصول کرسکیں گے ۔اسٹامپ پیپر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ڈوبی رقم واپس ملنے پر نیب کے شکرگزار ہیں۔ باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکی اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار نے چھٹی کے روز خود چیک...
    چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں آئین میں شامل کیا گیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چھیو شی میگزین کے اتوار کے روز شائع ہونے والے چھٹے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہورہا ہے جس کا عنوان ہے “دو غیر متزلزل” پر قائم رہتے ہوئے  ان پر عمل کیا جائے۔ یہ  مضمون شی جن پھنگ کے نومبر 2013 سے فروری 2025 تک کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بنیادی معاشی نظام کو برقرار رکھنے کے بارے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کے پاس اب اپنے ڈیفالٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے لیے ایک نیا آپشن ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی ایپ کا تازہ ترین بیٹا ورژن اسے گوگل کے جیمنی کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اوپن اے آئی کی طرف سے یہ اپ ڈیٹ صارفین کو چیٹ بوٹ کو براہِ راست اپنی ڈیوائس کی بنیادی فعالیت میں ضم کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ تبدیلی کرکے اینڈرائیڈ صارفین چیٹ جی پی ٹی کو فعال کر سکتے ہیں۔ اور روایتی تھری بٹن والے نیویگیشن بار استعمال کرنے والے ہوم بٹن کو پکڑ کر چیٹ...
    سٹی 42 : آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ایس پیز سمیت 57 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے۔  ایس پی منصور الحسن ملک کو سنئیر ٹریفک افسر لاہور تعینات کردیا گیا, ذوالفقار علی کو ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ اس کےعلاوہ شاہد رشید کو کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ساجد محمود ایس پی انویسٹی گیشن چکوال، اور یوسف ہارون کو ایس پی بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز فواد احمد ایس پی آپریشنز ساہیوال، محمد منیر ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ، شفقت ندیم ایڈیشنل ایس پی ڈی جی خان ریجن تعینات کردیا گیا، محمد کاشف عبداللہ ایس...
    محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔ اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہائی جس کا عدالت نے آج مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار اڈیالہ جیل میں ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت کی معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل چاہتا...
    امریکی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالرز کی وفاقی گرانٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی ان 60 اداروں میں سے ایک ہے، جسے امریکی حکام کیجانب سے اس ہفتے ایک خط میں مزید کٹوتیوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے بعد فلسطین کے حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا، کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت کرنے والے چند طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ سال فلسطینیوں کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی کے چند طلبہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، ان مظاہروں کے دوران طلبہ نے کیمپس کے ہیملٹن ہال پر قبضہ کر لیا تھا۔ اب...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی  نے کہا...
    وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کے خلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں کے پی ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی...
    لاہور میں پی پی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل شرکت کریں گے، ن لیگ وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثنا، مریم اورنگزیب اور سعدرفیق شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پرپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور شیرنگ کے معاملات پر اجلاس کے بعد کمیٹی اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کی قیادت پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فینز بلکہ خود ٹیم نے بھی اپنی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم...
    کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ گرفتار، فلسطینوں کے حق میں احتجاج دہشتگرد سرگرمی کی حمایت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا نے فلسطینوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ لیقا گرفتار ہونے والی دوسری فلسطینی طالبہ ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری بیان میں لیقا کو اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لیقا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی جہاں مارڈرن سائنسنز کی تعلیم دی جائے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز  کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کا موقع ہے کہ یہاں پر 100 ایکٹر کا رقبہ  دانش یونی ورسٹی کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دانش گاہ یا یہ یونی ورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی، بہترین تعلیم اور اساتذہ کے حوالے سے ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اور اس دانش گاہ کا مرکزی  نکتہ اپلائڈ سائنسنز ہوگا، پورے پاکستان میں بہت...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے۔ روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مختلف روپ دھار کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، انڈین ایجنٹ سوشل میڈیا پر پیسے لگا رہے ہیں، ہمارے اپنے لوگ یوٹیوبر بن کر اپنے ویوز بڑھا رہے ہیں، یوٹیوبرز کی فیملیز کو کروڑوں ڈالر دیئے گئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ انڈین ایجنٹ پاکستان کی افواج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں، جب لندن کے دورے پر تھا تو دو باتیں کی تھیں، میں نے کہا تھا کہ یہ خوارج بھارتی ایجنٹ ہیں، بلوچستان کا واقعہ پہلا ہے نہ آخری ہے۔...
     محکمہ داخلہ پنجاب نے بیجنگ انڈرپاس میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ اور تشدد  کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نجی سکیورٹی کمپنی کے دفترکو عارضی طورپرسیل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی کمپنی 30 روز میں شوکازنوٹس کا تحریری جواب دینے کی پابند ہے اورغیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔مزید برآں سکیورٹی کمپنی کےچیف ایگزیکٹوکو17 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں سرعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی...
    واقعے کے بعد پولیس نے 4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ کپڑے کا تاجر ہے۔ انہیں غصہ تھا کہ فوری راستہ کیوں نہیں دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں امریکی وفد کی سکیورٹی کے اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے سے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں سرعام...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کے پی ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جیل میں عمران خان سے پارٹی کے سینئر رہنما ملاقات کریں گے تاکہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جس...
      صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات اجلاس میں ن لیگ سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان مریم اورنگزیب ، سعد رفیق شریک ہوں گے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج شام 4بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے ۔ذرائع نے مزید...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
    لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردی سے متعلق بھی سیاسی بیانیہ بنایا ہے، پی ٹی آئی نے لابنگ کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش کی، وزارت داخلہ بالکل فعال ہے، 2013ء سے 2018ء کے دوران بھی دہشت گردی کے یہی حالات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران بھی پی ٹی آئی نے سیاست کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کسی طرح این آر او مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر...