اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، تاہم آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ وادی کاغان اور شوگران میں برفباری سے بند شاہراہوں کو کھولنے کیلئے مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔ اپر ہزارہ ڈویژن کے ضلع بٹگرام، کوہستان اور تورغر میں بھی بارش کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور دھوپ نکل آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا، تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو سکتا ہے۔ کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے، اور شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر مناہل ملک نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات

پڑھیں:

رحیم یارخان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش

فائل فوٹو

رحیم یارخان، فیصل آباد، حافظ آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بارش برسی۔

آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 2 ریکارڈ
  • کراچی : آج موسم گرم رہنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود، بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان
  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا
  • استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع
  • بارشوں کا سلسلہ شروع، موسمیات نے نوید سنادی
  • رحیم یارخان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش
  • پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی