پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط، کریک ڈاؤن کا مطالبہ
رکن اسمبلی آصف خان کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط کے متن مطابق ہشتنگری، گلبہار، پھندو،کابلی پولیس اسٹیشنز میں بڑھتے جرائم سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 32 کے تھانوں میں راہزنی،ڈکیتی،ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ کے واقعات کو پولیس ایس ایچ اوز کنٹرول نہیں کررہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ اور حلقہ این اے 32 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی آصف خان کے مطابق میرے حلقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رکن اسمبلی
پڑھیں:
کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی، فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی عائدکردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمےکا اقدام ہے۔
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ؛ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی