نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس)
نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی بس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 اہلکار شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بس نوشکی سے تفتان کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او ظفر بلوچ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بس پر حملہ مبینہ طور پر خود کش لگتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نوشکی میں خودکش حملہ ؛ 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شہید
سٹی 42: نوشکی میں خودکش حملہ، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
،آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 5 افراد شہید، 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں ، شہداء میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم، جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں ، شہداء کا تعلق نواب شاہ، نصیر آباد، بدین، کوئٹہ اور خاران سے ہے،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری، دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی
پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل،اگلا پراؤ لاہور
دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی، حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سیکیورٹی فورسز اور قوم مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں