ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ، گزشتہ روزکےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ بل پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ ن لیگی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی تنقید کرتی ہے اور فنڈز بھی برابر کے مانگتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نےکابینہ میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کو محرومیوں ختم کرنے کی پیشکش کر دی جبکہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات دیکھنے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سب کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ کمیٹی ممبر ہوں گے، سب کمیٹی ہر ہفتے پاؤر شیئرنگ کے معاملات کا جائزہ لےگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے شیئرنگ کے ذرائع کا
پڑھیں:
حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے خدشات پر مذاکرات پر کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور میں پی پی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل شرکت کریں گے، ن لیگ وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثنا، مریم اورنگزیب اور سعدرفیق شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پرپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور شیرنگ کے معاملات پر اجلاس کے بعد کمیٹی اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کی قیادت پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کرے گی۔
پیپلزپارٹی نے صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیوں، ترقیاتی فنڈذ اور بیوروکریسی میں تبادلے کیلئے اعتماد میں لینے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔
اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے، مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی پیپلز پارٹی کی طرف سے شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق کی شرکت متوقع ہے۔
Post Views: 1