Nawaiwaqt:
2025-03-17@05:23:36 GMT

علیمہ خان سمیت 16 افراد کی کل جے آئی ٹی دوبارہ طلبی کے نوٹس

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

علیمہ خان سمیت 16 افراد کی کل جے آئی ٹی دوبارہ طلبی کے نوٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی‘ خالد خورشید‘ میاں اسلم اقبال‘ حماد اظہر‘ عون عباس پبی‘ شہباز شبیر‘ شیخ وقاص اکرم‘ تیمور اسلم‘ اظہر مشوانی‘ صبغت اﷲ ورک‘ نعمان افضل‘ جبران الیاس‘ سلمان رضا‘ زلفی بخاری‘ موسیٰ ورک‘ علی ملک کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر ‘ رؤف حسن ‘ شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان 14 مارچ کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔ پی ٹی آئی افراد کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جے آئی ٹی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پاکستان میں افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کے لیے آخری ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی

اسلام آباد:

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، حکومت کے فیصلے کے مطابق 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تاہم، حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ حکام نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ڈیڈلائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف گرفتاریوں اور دیگر قانونی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کے لیے آخری ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کے 16 افراد کی دوبارہ طلبی
  • منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد دوبارہ طلب
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان پھر طلب
  • جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا
  • شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت، صحافی سمیت 5 افراد شہید
  • گردیزی مارکیٹ مرزائیوں کا شعائر اسلام کا آزادانہ استعمال، انتظامیہ نوٹس لے، تحریک لبیک ملتان 
  • علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں
  • جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی