سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرک پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا،
ان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور سیکیورٹی فورسز کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پہلی کارروائی ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی