2025-04-19@05:38:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1435
«ماورائے عدالت»:
(نئی خبر)
علی امین خان گنڈاپور سے منگل کے روز لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حمایت اللہ مایار کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل بشمول این ایف سی میں ضم اضلاع کا شیئر، نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں بقایاجات اور ٹوبیکو سیس سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کو بجلی کے خالص منافع سمیت مختلف مد میں بقایاجات نہ ملنے پر صوبے کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیرِاعلی کی سربراہی میں احتجاج کرنے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے منگل کے روز لوکل کونسل ایسوسی...
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
محراب پور(جسارت نیوز) غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضمانت کا فیصلہ،گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی اے)کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد سخت میں ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا، فیصلہ کے مطابق غلام مرتضیٰ خان جتوئی پہلے جیل اور بعد میں اسپتال میں داخل ہوں گے، متعلقہ کیس کی آئندہ شنوائی 20 فروری مقرر کی گئی ہے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی پر لاڑکانہ ضلع کے دو پولیس تھانوں ڈوکری اور باڈھ میں مزید مقدمات سامنے آگئے، ان کے وکیل عبد اللہ کورائی کے مطابق دونوں مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا ہم قانونی طرح سے مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے 10 اور 11 فروری کے احکامات کالعدم قرار دیدیے۔ عدالت نے ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفی عامر کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کی جانب سے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے...
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر عدالت میں خود پیش ہوئے۔ اسد قیصر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں اور اس رمضان میں بھی ان کا عمرہ پر جانے کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرعمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری اور جسٹس جمال کے قصوں پر قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کوئی جج وہ الفاظ آئین میں شامل نہیں کر سکتا جو آئین کے متن میں نہ ہوں،اگر ایسا کرنے کی اجازت دی گئی تو یہ بہت خطرناک ہوگا، جج کو یہ اختیار نہیں ملنا چاہئے وہ ایسے الفاظ آئین میں شامل کرے جو آئین کا حصہ ہی نہیں،دوران سماعت سلمان...
اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائشیوں کے مطابق گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،قابضین نے چلڈرن پارک سے بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں ہیوی مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ای الیون کے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ پٹیشنرز کی جانب...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر بے شمار جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمین فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے...

ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مینا خان آفریدی کی 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمے میں گرفتار نہ کی جائے۔ یہ بھی پڑھیے: کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت دیگر ملزمان بری دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ مینا خان آفریدی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالے سے استدعا کی کہ انہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے جس پر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای الیون چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے اور پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس محمد آصف نے ای الیون چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پٹیشنرز کی جانب سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک دیگر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسلح افراد ہیوی مشینری کے ساتھ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں تیز رفتار ڈمپرز و ٹینکرز کی زد میں آکر شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات ، ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے اوقات کار کی خلاف ورزی کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کی خلاف ورزی اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کے خلاف جمعہ 21فروری کو شہر بھر میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کو پٹیشن دائر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پٹیشن منعم ظفر خان کے علاوہ جماعت اسلامی کراچی...
اسلام آباد(آن لائن عدالت عظمیٰ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ سمیت متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔جسٹس منصورعلی شاہ سمیت کئی سینئر ججز کو کمیٹیوں کاحصہ نہیں بنایاگیا، تشکیل نو عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگراں جج مقرر کردی گئیں، جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے نگراں مقرر کیے گئے۔جسٹس صلاح الدین پنہورر سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالتوں کے نگراں مقرر ہوئے جبکہ عدالت عظمیٰ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کے سپرد کر...
پنجاب میں پابندی کے باوجود کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے ہلاکتوں کے خلاف دائر مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں حکومت پنجاب اور مقامی حکام کو آوارہ کتوں کے ساتھ انسانی سلوک کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 کے نفاذ کے لیے پہلا بڑا فیصلہ ہے، اس کیس میں انوائرمینٹل اینڈ اینیمل رائٹس کنسلٹنٹس کے بانی التمش سعید ایڈوکیٹ اور احمد شعیب عطا ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے بے...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، عدالتی جائزہ لیا جائے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیا۔ دورانِ سماعت ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن...
قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں...
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ کے قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ قبر کشائی کے عمل کو مکمل کریں۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی درخواست پر ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسی دوران عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے درخواست کی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کا پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت...
سٹی42: پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما، پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے صدارتی اختیارات کے معاملے پر بڑے قانونی چیلنج کا سامنا ہے جس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہیمپٹن ڈیلنگر کو ان کے عہدے سے 7 فروری کو ایک مختصر ای میل کے ذریعے فوری طور پر برطرف کر دیا، حالانکہ وہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ تھے، جو سرکاری بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کا ذمہ دار ایک آزاد ادارہ ہے۔ ڈیلنگر نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر ضلعی عدالت اور اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں، رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی محمد اویس الحسن کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جب کوئی جوڈیشل...
اسلام آباد ہائیکورٹ: رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی محمد اویس الحسن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ عدالت کے لارجر بینچ نے دونوں افسران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نہ ہو تو توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی۔...
ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلن مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نومتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارب پتی خصوصی وزیر ایلون مسک کی مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی حساس اور نیم حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کی وجہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ کی 19 ریاستوں سے ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلون مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ درخوست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم...
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلیے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے چندے کی...
انگوٹھے میں چبھن کے احساس کو عام طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن یہ احساس سنگین طبی حالت کی علامت ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر عام طور پر کارپل ٹنل سنڈروم اسکی وجہ ہوتا ہے۔ اس میں آپ کی کلائی میں درمیانی اعصابی حصہ دب جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے انگوٹھے، شہادت کی انگلی، درمیانی انگلی اور بعض اوقات انگوٹھی کی انگلی میں بے حسی اور چبھن ہوتی ہے۔ تاہم صحیح وجہ اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر ہاتھ میں کمزوری جیسی دیگر علامات ظاہر ہورہی ہوں۔ اگر اس حالت یعنی کارپل ٹنل سنڈروم کا علاج نہ کیا جائے تو یہ اعصابی نقصان ہاتھ میں ممکنہ...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل کواشتہاری قرار دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔بعدازاں عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی، کیس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہو گی، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے کا روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ایس سی پی کے بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عقیل عباسی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عامر فاروق اور بینچ نمبر 5 میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کے بینچ نمبر 6...
کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی والدہ اور پولیس نے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی ہفتہ کے روز مصطفیٰ عامر کی والدہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اپنے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت کے دوران قبر کشائی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی ہے تاہم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت اور مصطفیٰ عامر کی والدہ کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ قبر کشائی کی درخواست پر آرڈر کا...
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل...
دہشتگردی کے مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتہ مصطفیٰ عامر کے قتل کے ملزم ارمغان کے والد نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شور شرابہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے زبر دستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی۔کامران قریشی نے کہا کہ جا کر جج سے بولو میں ملنے آیا ہوں، میرے بیٹے ارمغان کا کیس چل رہا ہے، میں جج سے ملوں گا۔ مصطفیٰ کے قتل میں نئے انکشافات سامنے آگئے ملزمان مصطفیٰ کو نیم بےہوش کرنے کے بعد اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سےحب چوکی پہنچے۔ ملزم ارمغان کے والد نے کورٹ پولیس سے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔(جاری ہے) دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز...
جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے کی رپورٹ پیش...
لاہور: دہشت گردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کر لی۔ 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے حوالے سے سماعت کے دوران دونوں بہنوں نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ وہ میانوالی میں ہیں۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک روز کی حاضری معافی دے دی۔ عدالت نے اس کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کر دی اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
پشاور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، شہریار آفریدی اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ، ترنول، مارگلہ، اور آبپارہ میں مختلف مقدمات درج ہیں، عدالت نے تمام مقدمات میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمات کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت 8 اپریل تک اور تھانہ...
سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے...
لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کردی ، جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی ۔ سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت...
لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ ، ایم پی اے امتیاز وڑائچ اور ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے حتمی چالان میں کئی نئے انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈاکٹر شاہ نواز کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے حتمی چالان میں موبائل فرانزنک سمیت دیگر انکشافات بھی سامنے آئے ہیں چالان میں 18 نومبر اور اس کے بعد کے وقت میں پولیس افسران اور پیر عمر جان سرہندی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور پولیس افسران تفتیشی افسران پر اثر انداز ہو نے کے لیے سیاسی شخصیات سے بھی رابطے میں تھے اور مدد کے لیے رابطہ کررہے تھے حتمی چالان میں...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار ایک اور ملزم 14سالہ عباس کی بھی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانے والے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عاید کردیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی فوجداری عدالت پر اس لیے برہم تھے کہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے تھے۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم خان کے امریکامیں داخلے پر پابندی ہوگی، ان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعاید کی گئی ہیں اور جس کیلیے ان کی جماعت نے قانون سازی...
اسلام آباد : عدالت عظمیٰ میں 7 نئے ججز کے اضافے کے بعد سنیارٹی لسٹ ازسر نو مرتب کر دی گئی ہے، نئی سنیارٹی لسٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی حلف برداری کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سب سے سینئر جج برقرار ہیں جبکہ جسٹس منیب اختر...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے تحفطاً ملنے والی گاڑیاں توشہ خانے میں جمع کرا دیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہبازشریف کو ترک صدر اردوان نے کون سی گاڑی تحفہ دی؟ رجب طیب اردوان نے پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا تھا جسے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی جس کی کابینہ سیکریٹریٹ نے تصدیق کردی تھی۔ مزید پڑھیے: ’آصفہ بھٹو عکسِ بے نظیر ہیں‘، خاتون اول کے ترک صدر کی گاڑی چلانے پر صارفین کے تبصرے یاد رہے کہ...
اسلام ٹائمز: آئی سی سی کے علاوہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی جنوبی افریقہ کی مدعیت میں صیہونی حکمرانوں کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔ یہ مقدمہ 1948ء میں اقوام متحدہ کے منظور شدہ نسل کشی کنونشن کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں بھی اب تک عالمی عدالت انصاف غاصب صیہونی رژیم کے خلاف تین فیصلے جاری کر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں صیہونی حکمرانوں کو غزہ میں نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت انصاف کے سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کیے جانے کا ایک مقصد عالمی عدالت انصاف اور...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید کامکہ مکرمہ میں نکاح...
ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر شیشہ نوشی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد اور اس کے طریقہ کار کے تعین کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست گزار کے ریسٹورنٹ کا وزٹ کرانے اور رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کے وکیل قیصر امام اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔ قیصر امام نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات پر سموکنگ زونز سے متعلق...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر گزشتہ منگل کی ابتدائی سماعت کے بعد معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیکا قانون میں استعمال ہونے والے الفاظ اور نمبرنگ درخواست گزاروں کے حقوق پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ حکم نامے کے مطابق درخواست گزاروں...
امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کروانے والے کریم خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعائد کی گئی ہیں اور جس کے لیے ان کی جماعت نے قانون سازی بھی کی تھی۔ تاہم سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹس نے اس بل کو مسترد کردیا تھا جس پر ڈونلڈ...
رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں 7 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،جس میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں، حلف لینے کے بعد تمام ججز عدالت عظمیٰ میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ساتویں جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کے طور پر حلف اٹھایا، یہ ان کا عارضی تعیناتی ہے...
حضور ﷺ کی محبت اور تکریم ہر مسلمان کے لئے سرمایہ حیات ہے۔سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر چھ میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ’’ نبی(ﷺ)تو ایمان والوں کو اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں اور نبی(ﷺ)کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں‘‘۔اسی طرح جناب رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا،جب تک کہ میں اسے اس کے باپ،اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جائوں‘‘۔حضور ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ اور وصال مبارک کے بعد تمام احوال میں حضور ﷺ کی تعظیم و توقیر بجا لانا امت مسلمہ پر واجب ہے۔محبت رسول ﷺ کے بغیر کوئی مسلمان ایمان کا تصور بھی نہیں...
ملتان (نیوز ڈیسک)ملتان کی مقامی عدالت نے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وباءکے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیاکہ ملزمان ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی‘ علی موسیٰ گیلانی‘ علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف قائم رمضان شوگر ملز مقدے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں دونوں کو بری کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہو گا۔ مدعی مقدمے کے...
پشاور (اے پی پی)مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتائوں گی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانیچیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین کے روبرو...
سچل پولیس نے ملیر چیک پوسٹ نمبر 5 سعدی گارڈن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سچل پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون، نقدی اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت افغانی ہے جو کہ سچل کے علاقے میں مدینہ کالونی کا رہائشی اور عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان: جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ وہ نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالتی احکامات کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا تاہم وہ بار بار عدالتی سمن کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے افراد میں پیپلز پارٹی کے 4 اہم رہنما اور وکلا عہدیداران شامل ہیں، جن میں رکن قومی...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
ملتان:عدالت نے پیپلز پارٹی کے4 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز )ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نیکورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کیکیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسی گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد...
ملتان کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی بیرون ملک روانگی، یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا عدالت نے کرونا وبا کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کے معاملے میں عدالت کی حکم عدولی پر یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یاد رہے کہ مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وبا کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیرعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی.(جاری ہے) سابق وزیراعلی ایک بارپھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی پرویز الہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کئے، وکلا کا موقف تھا کہ پرویز الہی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 مارچ کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مظفر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ٫ڈاکٹر یاسمین ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ ضمانت پر رہا ہونے والے عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ ٫ صنم جاوید اور روبینہ جمیل بھی پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 مارچ کو طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈمپرز، ٹینکرز و دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا کیس ہے عدالت کیس سن کر فیصلہ کر سکتی ہے۔ دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ: سندھ ہائی کورٹ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مستردسندھ ہائی کورٹ کراچی میں دستاویزات میں ردوبدل اور...
لاہور: کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کیے۔ وکلاء کا موقف تھا کہ پرویز الہٰی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے۔...
کرپشن اور کک بیکس ریفرنس: پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔پرویز الٰہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی پانی کے باکفایت استعمال، ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
پاکستان کی عدالتی تاریخ کوئی مثالی تاریخ نہیں بلکہ اسے نظریہ ضرورت کی عدلیہ کے طور پر سمجھا جاتا رہا ہے۔ عدالت نے بھی آئین اور قانون کی حکمرانی سے زیادہ طاقتور طبقات کے سیاسی مفادات کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں ہماری عدالتوں یا انصاف پر مبنی نظام کی درجہ بندی کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ اسی طرح جب بھی عدالت نے اپنی مزاحمت دکھانے کی کوشش کی تو حکمران طبقات ہوں یا اسٹیبلشمنٹ ان دونوں نے اس عدالتی مزاحمت کو ابتدا ہی میں یا تو کمزور کر دیا یا اسے کچل کر رکھ دیا۔ لیکن آج پاکستان کا عدالتی بحران ایک سنگین نوعیت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ عدلیہ، حکومت اور...
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجسٹریٹ محمود عالم اور سب انسپکٹر احمد یار پر مشتمل استغاثہ کے 2 مزید گواہوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے گواہان نے بیان میں شہریار آفریدی اور علی امین گنڈاپور کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ملزمان نے بیان دیا کہ علی امین گنڈاپور اورشہریار آفریدی کے اکسانے پر اقدام اٹھایا اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے پٹرول بم، موبائل فونز، جلے ٹائر، راکھ اور دیگر اشیا پر مشتمل مال...
راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہوئی، اس موقع پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت متعدد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دورانِ سماعت دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، اٹک جیل میں ملزمان کی شناخت کرنے والے مجسٹریٹ محمود عالم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا، جس میں انہوں نے 350 صفحات پر مشتمل ملزمان کی شناخت پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر...
ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا، عدالت میں بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت میں سب انسپکٹر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت 2 گواہوں کے بیانات...
اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیراؤ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان سمیت غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری اور مسلسل غیر حاضری ملزمان کے مچلکے منسوخ کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدمات پر انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ ملزم بانی پی ٹی آئی کی غیر حاضری کے باعث آج بھی ٹرائل کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ جیل حکام نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا۔ بانی پی ٹی آئی و دیگر کی جانب سے سردار...
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ آفاق احمد کے پاس ہیں۔ مزید کہا گیا کہ دو انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور لاکھوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں غائب ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کو انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انہیں سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت لایا گیا جبکہ بڑی تعداد میں کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ آفاق احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو اشتعال دلا کر کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کارروائیوں پر اکسایا، جس کے...
فوٹو — اسکرین گریب انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔آفاق احمد کو لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں کی حدود میں 2 پرتشدد وارداتوں میں گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس ریمانڈ میں دینے سے انکار کردیا اور انہیں جیل بھیجنے کا حکام دے دیا۔ سپرٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان نے بتایا کہ آفاق احمد کے کہنے پر لانڈھی میں پرتشدد واقعات میں گاڑیاں جلائی گئی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ عوامی کالونی کے علاقے میں فرید خان نے ایف آئی آر نمبر 103 درج کروائی ہے۔مدعی کے مطابق ملزمان نے اُنہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ٹرک کو آگ لگائی۔ مدعی نے...
لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔