امریکا :عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کے اثاثے منجمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانے والے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عاید کردیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی فوجداری عدالت پر اس لیے برہم تھے کہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے تھے۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم خان کے امریکا
میں داخلے پر پابندی ہوگی، ان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعاید کی گئی ہیں اور جس کیلیے ان کی جماعت نے قانون سازی بھی کی تھی۔ تاہم سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹس نے اس بل کو مسترد کردیا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بل ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے نافذ کرنا پڑا تھا۔ بل کے نفاذ کے بعد امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیوں کا قانونی جواز مل گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی فوجداری عدالت
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس: سرکاری گواہ پیش نہ ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا
جی ایچ کیو حملہ کیس: سرکاری گواہ پیش نہ ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت دونوں گواہوں نے سرکاری وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہان 2 ماہ سے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، عدالت نے آج دونوں گواہوں مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو طلب کر رکھا تھا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ تاریخ 16 اپریل کو گواہ نہ آئے تو جیل ٹرائل پھر بھی نہیں ہو گا، وکلائے صفائی کی پوری ٹیم موجود ہے، گواہ نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی کے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔