اسلام آباد(آن لائن عدالت عظمیٰ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ سمیت متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔جسٹس منصورعلی شاہ سمیت کئی سینئر ججز کو کمیٹیوں کاحصہ نہیں بنایاگیا، تشکیل نو عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگراں جج مقرر کردی گئیں، جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے نگراں مقرر کیے گئے۔جسٹس صلاح الدین پنہورر سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالتوں کے نگراں مقرر ہوئے جبکہ عدالت عظمیٰ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کے سپرد کر دی گئی۔جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق بلڈنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئی ٹی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس میاں گل حسن آئی ٹی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ ریسرچ سینٹر کمیٹی کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کے سپرد کر دی گئی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق ریسرچ سینٹر کمیٹی کے ارکان ہوں گے، جسٹس محمد علی مظہر لا کلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ، جسٹس میاں گل حسن رکن ہوں گے۔ مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سننے کے لیے 5ججز کو نامزد کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس ہاشم کاکڑ چیمبر اپیلز سنیں گے، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد بھی مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سنیں گے۔ عدالت عظمیٰ آرکائیو اینڈ میوزیم کمیٹی کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کے سپرد کی گئی، جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرکائیو کمیٹی کے ممبران ہونگے۔فوری انصاف اور ماڈل کورٹس سے متعلق کمیٹی کی سربراہی جسٹس ملک شہزاد کے سپرد کی گئی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس اشتیاق ابراہیم ماڈل کورٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ چیف جسٹس نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سیکورٹی جج تعینات کر دیا، سیکورٹی جج عدالت عظمیٰ بلڈنگ، برانچ رجسٹر یا اور ججز کالونی کے سکیورٹی امور دیکھیں گے۔ جسٹس میاں گل حسن فیملی اور بچوں کی حوالگی کیسز میں پاک برطانیہ پروٹوکول کے رابطہ کار جج تعینات کیے گئے، عدالت عظمیٰ عملے کے یونیافارم کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے قائم کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔ رجسٹرار عدالت عظمیٰ کی جانب سے تمام کمیٹیوں اور تقرریوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کردی، چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان جسٹس شاہد بلال حسن،شفیع صدیقی شامل ہیں، کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمیٹی کی سربراہی جسٹس جسٹس میاں گل حسن جسٹس صلاح الدین چیف جسٹس یحیی کیس مینجمنٹ عدالت عظمی اور جسٹس کمیٹی کے کے سپرد ہوں گے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ججز نے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت دائر کی،درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی
  • پاکستان اور سعودیہ کا مشترکہ پروڈکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
  • سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں عدالت عظمیٰ انڈر ٹرائل نہیں‘ آئینی بینچ
  • پاک-سعودیہ مشترکہ پروڈکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا گانے، فلم، ڈاکومینٹریز کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
  • بلوچستان سے دوسرے صوبوں کو پھلوں سمیت اشیا خورونوش کی ترسیل معطل
  • 26ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین کے گرد گھیرا تنگ، سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل
  • ٹرمپ کے اختیارات کا پہلا بڑا امتحان، عدالت عظمیٰ میں مقدمہ دائر
  • سپریم کورٹ انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو، جسٹس منصور اور عائشہ اطہر شامل نہیں