کرپشن اور کک بیکس ریفرنس: پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔
پرویز الٰہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کیے۔
وکلاء کا موقف تھا کہ پرویز الٰہی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے۔ استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ پلیڈر مقرر کرنے کے لیے پرویز الہٰی کا ہیش ہونا لازم ہے، پرویز الہٰی پہلے پیش ہوتے رہے ہیں، انہیں ایک بار طلب کیا جائے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

نیب کے گواہ ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ امجد علی نے شہادت قلمبند کروائی۔ گواہ امجد علی نے بیان دیا کہ میں نے ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ہے، گجرات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پنجاب اسمبلی اور کابینہ نے دی۔

ملزمان کے وکلاء نے بھی گواہ سے بیان ہر جرح مکمل کی۔

سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی سمیت دیگر پر ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس اور رشوت لینے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

احتساب عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حاضری معافی کی درخواست پرویز ال ہی

پڑھیں:

شہباز شریف کاعمران خان کے خلاف 10 ارب ہتک عزت کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

شہباز شریف کاعمران خان کے خلاف 10 ارب ہتک عزت کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو 20 فروری کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سنایا، جنہوں نے گزشتہ روز درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کا اختیار نہیں، کیونکہ وہ صرف 5 کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کے دائرہ اختیار کی تشریح اعلیٰ عدالتوں نے کی ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہی ڈسٹرکٹ کورٹ کو سماعت کے لیے نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈسٹرکٹ جج کو اس ہتک عزت کیس پر سماعت سے روکا جائے اور دعوے کی سماعت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ تشکیل دی جائے۔ عدالت نے تمام نکات سننے کے بعد وکیل کو مزید دلائل کے لیے 20 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پرویز الہٰی کی عدم پیشی، استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلے کی ہدایت
  • کرپشن اور کک بیکس ریفرنس؛ پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • شہباز شریف کاعمران خان کے خلاف 10 ارب ہتک عزت کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
  • شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب کا دعویٰ ہتک عزت اختیار سماعت پر فیصلہ محفوظ
  • شہباز شریف کا 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ؛ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سی ایس ایس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ
  • پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہوچکے،جسٹس محسن کیانی