دہشتگردی کے مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز

لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

بعدازاں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علیمہ خان اور عظمی کی درخواست منظور خان کی

پڑھیں:

یاسمین راشد ، سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

 یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • علیمہ اور عظمیٰ خان کی دہشت گردی مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست منظور
  • دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
  • سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان کیلئے عدالت سے بری خبر
  • یاسمین راشد ، سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد
  • کرپشن اور کک بیکس ریفرنس،پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پرویز الہٰی کی عدم پیشی، استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کرپشن اور کک بیکس ریفرنس: پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کرپشن اور کک بیکس ریفرنس؛ پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ