انگوٹھے میں چبھن کے احساس کو عام طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن یہ احساس سنگین طبی حالت کی علامت ہو سکتا ہے۔

زیادہ تر عام طور پر کارپل ٹنل سنڈروم اسکی وجہ ہوتا ہے۔ اس میں آپ کی کلائی میں درمیانی اعصابی حصہ دب جاتا ہے۔

اس کی وجہ سے انگوٹھے، شہادت کی انگلی، درمیانی انگلی اور بعض اوقات انگوٹھی کی انگلی میں بے حسی اور چبھن ہوتی ہے۔ 

تاہم صحیح وجہ اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر ہاتھ میں کمزوری جیسی دیگر علامات ظاہر ہورہی ہوں۔ 

اگر اس حالت یعنی کارپل ٹنل سنڈروم کا علاج نہ کیا جائے تو یہ اعصابی نقصان ہاتھ میں ممکنہ کمزوری کا باعث بن سکتا ہے جس سے اشیاء کو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 

اسی طرح انگوٹھے میں چبھن بعض اوقات دیگر بنیادی طبی حالتوں جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، یا سروائیکل ریڈیکولوپیتھی (گردن میں کوئی نص دبی ہونے کی وجہ سے بھی  ہوسکتی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان سے دوسرے صوبوں کو پھلوں سمیت اشیا خورونوش کی ترسیل معطل

بلوچستان گڈز اینڈ ٹرک ایسوسی ایشن کی اپیل پر بلوچستان سے دیگر صوبوں کو  پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی ترسیل بند کردی گئی  ہے۔

منگل کے روز مظاہرین نے ٹرکوں کو بلوچستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاجا روک دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور ٹریفک قوانین کے نام پر بھاری جرمانے اور رشوت وصول کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال جاری، مگر کیوں؟

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں داخل ہوتے ہی بلوچستان کے ٹرکوں کو روک لیا جاتا ہے اور پھر مختلف بہانوں سے ان سے رشوت کی مد میں پیسے وصول کیے جاتے ہیں، رشوت نہ دینے کی صورت میں گاڑی کو بند کر دیا جاتا ہے اور ایسے میں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں ہمارا کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رکھیں گے، مظاہرین نے پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر صوبوں کو اشیائے خورونوش کی ترسیل بند کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آل پاکستان بس یونین نے بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کردی

گڈز اینڈ ٹرک ایسوسی ایشن کے احتجاج کے سبب ایران اور افغانستان سے بھی سامان کی ترسیل کا نظام متاثر ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان پاکستان پنجاب خیبرپختونخوا سندھ گڈر اینڈ ٹرک ایسوسی ایشن

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
  • پانی کی بوتل کے ڈھکن میں چھپا راز، نیلے، پیلے، سیاہ، سبز ڈھکن کیا پیغام دیتے ہیں؟
  • اینٹی بائیوٹک مزاحمت، ایک سنگین بحران
  • نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین نے بابر اعظم پر غصہ نکال دیا، سنگین الزامات
  • چیمپیئن ٹرافی:ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے،اس لیے فوکس پہلے میچ پر ہے، روہیت شرما
  • آن لائن فراڈ کے طریقے
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ممکنہ ملاقات؟ اہم اشارہ سامنے آگیا
  • بلوچستان سے دوسرے صوبوں کو پھلوں سمیت اشیا خورونوش کی ترسیل معطل
  • اٹک: سنگین جرائم میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کیا کوئٹہ کا پانی پینے کے لیے غیر موزوں ہے؟