2025-04-16@21:20:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1068

«لازمی تربیت»:

(نئی خبر)
    صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔ آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
    طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں سمیت غیرقانونی تارکین کی ایک اورکشتی حادثے کا شکارہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی ملک میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کا یہ حادثہ مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، لیبیا کشتی حادثہ میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارنہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں حادثے کے شکار مسافروں کو پہنچایا گیا، پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم وہاں مقامی حکام کی معاونت کرے...
    ٭سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ڈمب بریانی میں انٹرویو دیا۔پوڈ کاسٹ کے دوران ناصرف سلمان خان نے دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی بلکہ بھتیجے کو والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات، زندگی کے اتاڑ چڑھا اور ان سے نمٹنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔ سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے...
    ٭امجد اسلام امجد کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا لفظوں کے معمار، خیالوں کے جادوگر، جذبات کے مصور نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا کا  میلہ چھوڑے دو برس بیت گئے۔ امجد اسلام امجد کو ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔ چار اگست 1944 کو لاہور کی دھرتی پر جنم لینے والے امجد اسلام امجد نے اپنے تخلیقی ذہن، شاعری کی نزاکت، نثر کی چاشنی اور ڈرامے کی جادوگری کو یکجا کر کے ایسا جہان تخلیق کیا جس کی بازگشت صدیوں تک سنائی دے...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کے چار روزہ دورے پر  کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ترکیہ کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ملائیشیا کے دورے کے بعد، صدر ایردوان انڈونیشیا اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔صدر جن ممالک کا دورہ کریں گے ان کے...
    بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی منتقلی کی ضرورت کے اعادہ کے بعد سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین پر اپنے مضبوط موقف کی تجدید کی اور نقل مکانی کو مسترد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کا اپنی سرزمین پر حق ہے ۔ وہ فلسطین میں دخل اندازی کرنے والے یا تارکین وطن نہیں ہیں۔ فلسطینی عوام کا حق مضبوطی سے قائم رہے گا اور کوئی بھی ، چاہے جتنا طویل وقت لگا لے، ان سے ان کا یہ حق چھین نہیں سکتا ۔سعودی عرب نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کو فلسطینیوں سے صاف کرنے کے منصوبے کی تحسین کی ہے ۔ اگرچہ دنیا بھر سے ٹرمپ کے اس منصوبے پر تنقید و مذمت پر مبنی بیانات آ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس تنقید و مذمت کی پروا کیے بغیر کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے منصوبے میں رنگ بھرنے کے لیے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔تن یاہو نے اس منصوبے کا پوری طرح دفاع کیا اور کہا کہ میرا خیال ہے صدر ٹرمپ کا یہ منصوبہ پہلا تازہ تصور ہے جو برسوں...
    شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل، کے پی کے بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیے میں ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا۔مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہےکہ قانونی برادری کے منتخب نمائندے عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر انتشاری لوگوں کی کال کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق قانونی برادری میں کچھ نام نہاد شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب نمائندے جوڈیشل کمیشن کی کاروائی کی مکمل حمایت کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کو قانون کے مطابق منظور کیا...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ملک میں تمام شعبوں اور اداروں کے متعلق قانون اور انصاف کی فراہمی یکساں نہ ہو، تب تک ملک کی معاشی، سیاسی، استحکام اور ترقی ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کے تحت نشستیں بیچنے والوں کے خلاف قانون کیوں خاموش ہے۔ نااہل اور عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آج تک قانون کی گرفت سے باہر کیوں ہیں؟ ان کا نام کیوں کوئی نہیں لے سکتا۔ امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر نے اپنے...
      دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کے اسٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے لئے ٹرافی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ بھی شامل ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے کیپیٹلز کے فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پس پردہ عملے سے لیکر جی ایم آر مالکان اور میدان میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں تک ہر کوئی پرجوش ہے۔ ہم گزشتہ برس بہت قریب پہنچ چکے تھے اور امید ہے کہ رواں سال کی ٹرافی ہم لیکر جائیں گے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی گزشتہ فتوحات پر...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ ہوگئے۔ صدرآصف زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں  پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے اور  اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔ صدرمملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
    آزادکشمیر سمیت ملک کے 21اضلاع کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سال 2024کی طرح 2025میں بھی پاکستان پولیو وائرس کی زد میں ہے، چاروں صوبوں کے مزید 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں خطرناک وائرس نکل آیا ۔ ملک کے جن اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، ٹانک، چارسدہ ، صوابی اور آزادکشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد شامل ہیں۔بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی ، خضدار ، نوشکی ، لسبیلہ ، حب ، نصیرآباد کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پنجاب میں لاہور کے تین مقامات کے نمونوں کے علاوہ ڈی جی...
    کراچی: صدر آصف علی زرداری پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئےصدر مملکت پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے دورے کے دوران، صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے
    اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے 8فروری 2024 کے دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے فروری2024 کے انتخابات کے حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تسلسل کے ساتھ دھاندلی زدہ انتخابات نے پاکستان کے امن اور معیشت کو تباہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے بھیک مانگ کر گزارہ کرتے کرتے دہائیاں گذر گئیں لیکن قوم اب تک نان شبینہ کی محتاج ہے ترجمان کے مطابق جعلی انتخابات نے جمہوریت کو کمزور کردیا ہے ترجمان کے مطابق 2018 کے بعد 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے گئے ترجمان کے مطابق عوامی مینڈیٹ کو تسلیم...
    لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
    چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کر دیا۔  امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا...
    اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کا کہنا ہے کہ’ وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی محدود ہوتی ہے جس کے ذریعہ ہنگامی نوعیت کے امراض کا علاج ممکن ہے۔‘امارات الیوم کے مطابق اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور میڈیکل انشورنس کمیٹی کے صدر عبدالمحسن کا کہنا تھا ’ وزٹرمیڈیکل انشورنس کے ذریعے تمام عمر کے افراد کو ہنگامی نوعیت کا علاج ہی مہیا کیا جاتا ہے دیگر علاج پالیسی میں شامل نہیں ہوتے۔‘ان کا مزید کہنا تھا’ اگر کوئی شخص وزٹربیمہ پالیسی پر امارات آتا ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر یا شوگر کا مریض ہے اس صورت میں طبی بیمہ پالیسی کور نہیں کرتی تاہم اگر زائر کسی ہنگامی نوعیت کے مرض...
    لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔
    جے یو آئی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ فلسطین پر گزشتہ ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور...
    شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی سربراہی کونسل کے اراکین نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر  آ گئی۔ سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔...
    اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت بارہ فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ امریکہ نے ایک طرف گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک دہشت گرد اسرائیل کی جار حیت کی مکمل حمایت کی ،جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو ئے ،جبکہ دوسری جانب اہل غزہ کو ان کے اپنے علاقوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے نئے منصوبے کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کرہاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ائر کا طیارہ شام 4بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔ حکام طیارے سے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرنگ ائر کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ اولسن کے مطابق طیارے نے 2 بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔  بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہنگری...
    تصویر سوشل میڈٖیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
    ٭صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ٭ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے۔ بچوں کے لئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی، ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے، ٹوٹ بٹوٹ کے خالق صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
    عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
    ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری بروز منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کو منایا جائے ااس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے۔(جاری ہے) پاکستان بھر میں اس وقت فیصل آبادسمیت دیگر شہروں میں پاکستان ریڈیو اور ایف ایم کے علاقائی اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے مختلف علاقائی،معلوماتی،کرنٹ افیئرز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جو کہ ریڈیو کی وساطت سے سامعین تک پہنچتے ہیں۔ترقی کے اس جدید دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت...
    ایران کا ڈرون بردار بحری بیڑا مشقوں کے لیے سمندر میں موجود ہے تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کی صلاحیت سے لیس جہاز کو پاسدارانِ انقلاب کے بیڑے میں شامل کرلیا۔امریکا سے کسی بھی تنازع کے پیش نظر جنوری سے سے مارچ کے اوائل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں کے دوران ایران کی مسلح افواج نے نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایک تجارتی جہاز کو موبائل بحری پلیٹ فارم میں تبدیل کیا گیا ہے،جو سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کا مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری نے کلفٹن کے علاقہ میں آغا خانی جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات میں ان کے روحانی پیشواء پر نس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
    کراچی: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو سینئر صحافی خواجہ جاوید احمد سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں
    8 فروری 2024ء کے انتخابات کو ایک برس بیت گیا ، پی ٹی آئی کی قیادت آج بھی ان انتخابات کو ملکی سیاسی اور انتخابی تاریخ کے بدترین انتخابات قرار دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی تو یہاں تک کہتے ہیں کہ جب بھی مورخ پاکستان کی انتخابی تاریخ لکھے گا، ان انتخابات کی ساکھ پر سب سے زیادہ سوالات اٹھائے گا۔اگرچہ پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ ہمیشہ سے متنازعہ ہی رہی ہے۔ کسی ایک کو بھی منصفانہ اور شفاف انتخابات قرار نہیں دیا گیا۔ یہاں عام انتخابات پسند و ناپسند یا کسی کی حمایت اور مخالفت کی بنیاد پہ کرائے جاتے ہیں۔اسی لیے  ہمارے یہاں ہونے والے تمام انتخابات پر کئی طرح کے سوال اٹھائے جاتے رہے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی عسکری بربریت کو فوری طور پر رکوائے اور سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ منیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، جو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر...
    کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔  یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
    سندھ حکومت نے شب برأت پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب برأت (14 فروری) کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شب برات/ لیلۃ القدر کی فضیلت و اہمیت نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شب برات کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے ارکان کے اتفاق رائے سے کیا گیا۔ یاد رہے کہ شب برأت اسلامی مہینے شعبان کی 15ویں رات کو منائی جاتی ہے، شب برأت مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل ہے،اسے مغفرت اور برکت کی رات سمجھا جاتا ہے۔ شب برأت پر بہت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
    کراچی: آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں۔ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انکی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان دوسری جانب، بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مخصوص شعبوں کے کارکنوں کی ڈیمانڈ بڑھنے پر پاکستانیوں کو خلیجی ملک میں ملازمت کے حصول کے لیے قیمتی مشورہ دے دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو وہ 20 ہزار درہم اور اس سے زیادہ تنخواہ کے ساتھ اعلیٰ تنخواہ والی نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنرمند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بلا کر سپورٹ فراہم کی اور فضول بیان دیا۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا مطلب ہے کہ آپ نسل کشی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل جو کچھ کر رہا تھا وہ امریکی سر پرستی میں کر رہا تھا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، غزہ والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وہ ملبے کے ڈھیر پر دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں، امریکا جنگ کا تاوان ادا کرے۔ ٹرمپ کی بہو نے بطور اینکر امریکی نیوز چینل جوائن کر لیاامریکی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائیگا یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے انہیں طور خم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا  ہے۔وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا  گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ معاملہ...
    مظفر آباد، وزیر اعظم شہباز شریف سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا وفد ملاقات کررہاہے
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں...
    موریطانیہ، سینیگال، ملائشیا، عمان، سعودی عرب، قطر سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا جن میں سے 15 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المعیاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا جن میں سے ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں تھا جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے...
    اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع برائے انتخاب پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ناظم جامعہ کے انتخاب کا انعقاد مسجد ہاسٹل نمبر ایک میں ہوا۔ ترجمان جمعیت کے مطابق انتخاب میں اراکین جمعیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025...
    لاہور(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہنگامی بنیادوں پر دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز، اور ایف بی آر کے ممبروں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق، ایف بی آر نے گریڈ 19 سے اوپر کے تمام افسران کا ڈیٹا مانگا ہے، جس میں ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے دہری شہریت کا بھی ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ اور کلیکٹوریٹ سربراہان کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہری شہریت کے حامل افسران اور ان کے اہل خانہ کا مکمل بائیو ڈیٹا فوری طور پر بورڈ کو ارسال کریں۔ یہ...
      دبئی : شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ...
    شیخ حسن جعفری نے بیان میں کہا کہ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی پرنس آغا خان کی وفات کا سن کر ہم گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں...
    مظفرآباد: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اپنے ایک روزہ دورۂ آزاد کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف...
    مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک روزہ دورۂ آزاد کشمیر کے دوران آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ...
    پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں شریک ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت کی لازوال میراث نسلوں تک جاری رہے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کے لیے خدمات بے شمار ہیں۔ وہ ایسے رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں کمیونٹی کے ساتھ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی۔   اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں شریک ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت  کی لازوال میراث نسلوں تک جاری رہے گی۔  شہباز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کے لیے خدمات بے شمار ہیں۔ وہ ایسے رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت  کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے غربت کے خاتمے اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام صبح آزادی کشمیر تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کے صوبائی و ضلعی ہیڈکوارٹرز، چھوٹے بڑے شہروں میں اہل کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور مارچز نکالے جائیں گے۔ لاہور میں مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کروں گا، مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی دوں گا۔ پاکستانی گھروں سے جوق در جوق نکلیں اور کشمیریوں سے محبت کا اظہار کریں۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے۔...
    کوئٹہ(صباح نیوز) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلباء پاکستان حسن بلال ہاشمی نے گجرات میں کل پاکستان72ویں اجتماع ارکان کے موقع پر اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے اراکین کی آراء کی روشنی میں بہادر خان کاکڑ کو اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کا ناظم برائے سیشن 2025-26مقررکر دیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 06 بلاک B بنگالی پاڑہ کے قریب گھر سے 20 سالہ عائشہ خاتون زوجہ محمد تاج کی تشدد زدہ لاش ملی، سول اسپتال میں میڈیکل لیگل افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خاتون کے گلے پر نشان دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہو، تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم میں بات واضح ہوجائے گی۔ نیو کراچی کے علاقے یارو گوٹھ فیضان عمر مسجد کے قریب عوامی پانی کی ٹنکی سے ڈوبی ہوئی 11 سالہ بچے تبارک...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے، متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع —  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا، خلیجی ملک میں نرسوں، ڈاکٹروں اور بینکرز کی ڈیمانڈ بڑھنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنر مند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی کے ماہرین، معالجین، نرسوں اور پائلٹس کو جاب مارکیٹ کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو...
    پاکستان ریلوے نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم بڑھا دیا ہے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی رائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب جب پوری دنیا الیکٹرانک ریلوے کی طرف جا رہے ہے تو پاکستان ریلوے کو بھی اس جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیل نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیجنے  کا حکمنامہ جاری کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیج دی،جسٹس محمد اعظم خان نے خاور فرید مانیکا کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکلانے جسٹس اعظم خان کے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ جسٹس اعظم خان نے کہاکہ میں نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یہ کیس سُن رکھا ہے، مناسب یہی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی اور بنچ کیس کی سماعت کرے،...
    ویب ڈیسک —  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے قبل نیتن...
    لاہور(ان لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنمائوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20  ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
    کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ امت کو ایک فکری مغالطے میں مبتلا کیا گیا ہے جس کے مطابق اقتدار میں آنے والا حکمران خود بخود اطاعت کا حق دار بن جاتا ہے اور عوام کا فرض بن جاتا ہے کہ وہ اس کے سامنے سر جھکائیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اسی فکری انحراف کا سدباب کرنے کے لیے قیام کیا تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ غلط فہمی جڑ نہ پکڑے کہ ظلم و جبر کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کی اطاعت فرض ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام "حسین سب کا" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ سید جواد...
    منڈی بہاﺅالدین(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ پیمرا کے ڈی جی (لیگل) طاہر فاروق تارڑ کے بڑے بھائی مختار احمد تارڑ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے طاہر فاروق تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مختار احمد تارڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، یہ اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، اور ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  بھارتی ٹیم نے...
    سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام پنو عاقل جامعہ معارف القرآن و الحدیث چھائونی روڈ میںدستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تعلیمی کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا عبد الجبار حیدری،حافظ عبدالحمید مہر، ،مولانا صبغت اللہ جوگی،حاجی امداداللہ پھلپھوٹو،مولانا سائیں عبیداللہ ہالیجوی،سائیں غلام اللہ ہالیجوی،حافظ سراج احمد چنہ،قاری جمیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعلیمی کانفرنس سے خطابات کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ مدرسوں کے خلاف کسی طرح کی بھی کارروائی سے ملک میں منفی اثر پڑے گاکیونکہ پہلے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے یونین کونسل 131 کے چاروں وارڈوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لینے کے علاوہ موقع پر ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اور پائیدار کام کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، کسان، ہاریوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جن کی قربانیوں کے طفیل آج ملک پر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم...
    جماعت اسلامی علاقہ جوہر ضلع ائیرپورٹ کے زیر اہتمام ارکان وذمہ داران علاقہ کی نشست برائے استحکام بیت المال میںوسیم مرزا، ریحان سلیم ودیگر موجود ہیں
    امریکا روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔ نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔...
    علماء و ذاکرین نے کہا کہ آج غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی اسرائیلی خونی جارحیت و مظالم کے خلاف روزانہ درجنوں قربانیاں دے کر کردار حسینی کو زندہ کرنے کی تاریخ دہرارہے ہیں، اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم جشن ولادت نواسہ رسول، سردار جنت سیدنا امام حسینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ کے مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا کہ نواسہ رسولؑ کی ولادت باسعادت پر خود اللہ...
    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جہاں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد...
    حسن بلال ہاشمی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے ایم فل کے طلبعلم ہیں۔ اراکین جمعیت نے حسن بلال ہاشمی کو دوسری بار ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال اجتماع ارکان میں اپنی قیادت کا انتخاب کرتی ہے۔ اجتماع کے آخری روز سیکرٹری جنرل اور صوبائی ناظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات میں جاری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی اجتماع میں حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔ ارکین جمعیت نے ووٹنگ کے ذریعے حسن بلال ہاشمی کو سیشن 2025-26ء کیلئے ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا۔ انتخاب کا عمل گجرات میں جاری 72ویں سالانہ اجتماع ارکان میں کیا گیا۔ حسن بلال ہاشمی بہاؤ الدین زکریا...
    اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نتن یاہو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ امن معاہدے کے دوسرے فیز پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین کے پڑوس میں واقع مشرقی قصبے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 2 فلسطینی قباطیہ میں گاڑی پر کیے گئے...
    کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔