حکومت کا افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔
حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی افراد کے مکمل انخلا کو یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز تبادلے کے خلاف آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کی جانب سے باقاعدہ اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں درخواست واپس لینے کی منظوری دی گئی ہے.(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی یہ کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے. بار کی جانب سے درخواست واپس لینے کے فیصلے کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جو عدالتی حلقوں اور قانونی برادری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اس فیصلے سے آئندہ سماعت میں کیس کی نوعیت اور فریقین کے موقف پر ممکنہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.