Jasarat News:
2025-02-05@00:51:29 GMT

بہادرخان کاکڑ اسلامی جمعیتطلبہ بلوچستان کے ناظم مقرر

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

کوئٹہ(صباح نیوز) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلباء پاکستان حسن بلال ہاشمی نے گجرات میں کل پاکستان72ویں اجتماع ارکان کے موقع پر اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے اراکین کی آراء کی روشنی میں بہادر خان کاکڑ کو اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کا ناظم برائے سیشن 2025-26مقررکر دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار

کراچی:

شہر قائد میں لٹیرے رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنے لگے، ناظم آباد نمبر چار سے رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیملی کی جانب سے جہیز کا سامان لوٹے جانے کی واردات کی اطلاع ناظم آباد تھانے کو دی گئی۔

بلال نامی نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کی اس مہینے کے آخر میں شادی طے ہے، والدہ اور خالہ لیاقت آباد جہیز کا سامان خریدنے گئی تھی۔ والدہ نے برتن اور دیگر سامان خریدا تھا جبکہ سامان لیاقت آباد سے اورنگی ٹاون منتقل کیا جانا تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ مارکیٹ میں موجود رکشے والے سے کرایہ طے کیا، کچھ سامان رکشے کے اندر باقی چھت پر رسی سے باندھا۔ رکشے پر سامان لوڈ کرکے ناظم آباد چار نمبر پر پہنچے تھے کہ اچانک رکشے والے نے والدہ اور خالہ کو زبردستی اتار دیا اور جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو کتھئی رنگ کے شلوار قمیص میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کی کوشش کرتا رہا، بظاہر رکشے والا منصوبہ بندی سے مارکیٹ میں موجود تھا۔

متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے جہیز کا سامان برآمد کرنے کی اپیل کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی سی کوئٹہ کی اسکول کے طلباء کو روزانہ مطالعہ پاکستان پڑھانے کی ہدایت
  • اصغر علی سمیجو کو جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کا منتظم مقرر کر دیا گیا
  • کلک کے آغا مرتضیٰ علی ، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین نعمان صدیقی کو تحائف دے رہے ہیں
  • پراپرٹی ٹیکس سے ناظم آباد ٹاؤن کی آمدنی بڑھے گی، چیئرمین سید مظفر
  • بیرون ملک زیر تعلیم بھارتی طلبہ کے حفاظتی خدشات بڑھ رہے ہیں
  • پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں طلباء و طالبات کیلیے اسپورٹس گالا کا انعقاد
  • سکھر،جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام دستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
  • حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
  • کراچی میں رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار