تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کو فلسطینیوں سے صاف کرنے کے منصوبے کی تحسین کی ہے ۔ اگرچہ دنیا بھر سے ٹرمپ کے اس منصوبے پر تنقید و مذمت پر مبنی بیانات آ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس تنقید و مذمت کی پروا کیے بغیر کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے منصوبے میں رنگ بھرنے کے لیے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

تن یاہو نے اس منصوبے کا پوری طرح دفاع کیا اور کہا کہ میرا خیال ہے صدر ٹرمپ کا یہ منصوبہ پہلا تازہ تصور ہے جو برسوں بعد سامنے آیا ہے اور اس منصوبے میں اتنی جان ہے کہ یہ غزہ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔میرے خیال میں یہ منصوبہ بالکل صحیح اپروچ پر مبنی ہے اور صحیح اپروچ کی نمائندگی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے وہ سب کچھ کہہ دیا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ سارے دروازے کھول دوں اور انہیں موقع دوں کہ وہ غزہ سے نکل جائیں۔

اس دوران ہم غزہ کو نئے سرے سے تعمیر کر لیں، نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کو بیان کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کبھی نہیں کہا کہ اس مقصد کے لیے وہ اپنی مسلح افواج کو غزہ میں لائیں گے۔ جو امریکی فوج کے کرنے کا کام ہوگا وہ غزہ میں ہم کریں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ غزہ ایک کھلی جیل ہے۔ میں انہیں کہتا ہوں اگر وہ غزہ کے لوگوں کو جیل میں سمجھتے ہیں تو وہ انہیں اپنے ہاں لے کیوں نہیں جاتے تاکہ وہ کھلی فضا میں سانس لے سکیں۔نیتن یاہو نے مزید کہا 'اگر وہ نیک لوگ انہیں لے جائیں گے جو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے انہیں جیل میں رکھا ہے تو پھر نہ زبردستی نکالنا ہوگا، نہ نسلی صفائی ہوگی اور نہ ہی لوگوں کو ملک سے باہر نکلنے کا خوف ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیتن یاہو نے ٹرمپ کے کہا کہ

پڑھیں:

حماس اور اسرائیل آج قیدیوں کا تبادلہ کرینگے

اسرائیل 18 ایسے فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 54 ایسے قیدی جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 111 قیدی جو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ہفتے کو مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی توقع ہے۔ حماس میڈیا آفس کے مطابق امکان ہے کہ اسرائیل آج کو مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہا کیے جانے والے 3 شہریوں کے نام مل گئے ہیں۔

اسرائیل 18 ایسے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 54 ایسے قیدی جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 111 قیدی جو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ "طوفان الاقصی” قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت، القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بروز ہفتہ، 08 فروری 2025ء کو درج ذیل صیہونی قیدیوں کو رہا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل سے تعلقات بحالی کا منصوبہ خطرے میں
  • ہمیں حماس کی باقیات کو بھی ختم کرنا ہوگا، نیتن یاہو
  • نیتن یاہو نے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانےکی تجویز دیدی
  • کانگریس کے جائزے کے بغیر امریکا کا اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان
  • غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے کا مقصد نیتن یاہو کو بچانا ہے، ایھود باراک
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز
  • اسرائیلی وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ، سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانےکی تجویز دیدی
  • نیتن یاہو نے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانےکی تجویز دے دی
  • حماس اور اسرائیل آج قیدیوں کا تبادلہ کرینگے