٭صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ٭ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے۔

بچوں کے لئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی، ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے، ٹوٹ بٹوٹ کے خالق صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔

صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، لیل و نہار کے مدیر اورکئی دیگر اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہوئے۔

صوفی غلام مصطفی تبسم کا ایک نمایاں حوالہ بچوں کا ادب ہے، انہوں نے اپنی نظموں سے بچوں کو لطف اندوز ہونے کے ساتھ علم و عمل کی طرف راغب کیا، بچوں کے لئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی۔

حکومت پاکستان نے صوفی غلام مصطفی تبسم کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا، ایرانی حکومت نے انہیں نشان سپاس عطا کیا۔ اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 7 فروری 1978 کو ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، صوفی غلام مصطفی تبسم لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف سے شاہ غلام قادرکی قیادت میں( ن) لیگ ک آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے  ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کے لئے  اقدامات میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا،وزیراعظم نے وفد کے ارکان کو کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی ہے ، وزیراعظم نے وفد کو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے  خصوصی اقدامات  کرنے  کی ہدایت کی ہے ،وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے  اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ،ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، رانا تنویر حسین اور عطا اللہ تارڑبھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان، جے یو پی نورانی جنوبی پنجاب کا اجلاس، صوبائی و ضلعی عہدیداران کا چناو
  • پاکستان ، سعودی بزنس فورم کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوگا، سجاد مصطفیٰ سید
  • ماسٹر غلام حیدر
  • نورا فتیحی سے متعلق دل خراش خبر وائرل، مداح پریشان ہوگئے
  • حدیقہ کیانی کی اپنی ہمشکل بہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • وزیراعظم شہبازشریف سے شاہ غلام قادرکی قیادت میں( ن) لیگ ک آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات
  • حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آئی جی سندھ
  • قومی ترانے کی دھن کے خالق احمد غلام علی چھاگلہ کی برسی
  • بانو قدسیہ کومداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے