پاکستان ریلوے کا جدیدیت کی جانب انقلابی قدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم بڑھا دیا ہے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی رائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب جب پوری دنیا الیکٹرانک ریلوے کی طرف جا رہے ہے تو پاکستان ریلوے کو بھی اس جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس ایپ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری کمیٹی نے استفسار کیا کہ اس ایپ کی تیاری پر کتنا خرچہ آیا تو ریلوے حکام نے بتایا کہ اس پر کوئی خرچہ نہیں آیا ہے۔سیکریٹری ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک ایم ایل ون پشاور سے کراچی 1726 کلومیٹر ریلوے ٹریک ہے اور اس پر 6.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے ریلوے نے بتایا کہ ایم ایل اور اس
پڑھیں:
9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابی پرچے بھی بھگتیں، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری : فوٹو فائلوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے، پکے کے ڈاکوؤں کو بھی، پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی، کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔
پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کا سب سے بڑا معیار یہی ہے کہ ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، پنجاب میں انتقامی کارروائی یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہو کر کام کر رہی ہے، جنہوں نے 9 مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی، وہ سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے۔