احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع برائے انتخاب پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ناظم جامعہ کے انتخاب کا انعقاد مسجد ہاسٹل نمبر ایک میں ہوا۔ ترجمان جمعیت کے مطابق انتخاب میں اراکین جمعیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔