UrduPoint:
2025-02-06@13:12:29 GMT

امارات میں ملازمت کے متلاشی پاکستانیوں کیلئے قیمتی مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

امارات میں ملازمت کے متلاشی پاکستانیوں کیلئے قیمتی مشورہ

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مخصوص شعبوں کے کارکنوں کی ڈیمانڈ بڑھنے پر پاکستانیوں کو خلیجی ملک میں ملازمت کے حصول کے لیے قیمتی مشورہ دے دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو وہ 20 ہزار درہم اور اس سے زیادہ تنخواہ کے ساتھ اعلیٰ تنخواہ والی نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنرمند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی کے ماہرین، معالجین، نرسوں اور پائلٹس کو جاب مارکیٹ کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہنرمند کارکنوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ اگر وہ مہارت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں تو پاکستان کے لیے بہت زیادہ مواقع ہیں کیوں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ خطے میں پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے اور اب امارات سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، شراکت داری کا مقصد صرف ہماری افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنا نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کا ادراک کیا جائے، ہم ایک ایسی شراکت داری کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو نسلوں پر محیط ہے۔

پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کی اگلی نسل کو عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا آئی ٹی کی مہارتوں، اکاؤنٹنگ اور صحت کی دیکھ بھال سے چل رہی ہے، ناصرف متحدہ عرب امارات میں بلکہ پوری دنیا میں فزیو تھراپسٹ اور نرسوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو اجاگر کیا، ہمیں پاکستان میں عالمی معیار کی نرسنگ سہولیات کی ضرورت ہے، ایوی ایشن انڈسٹری ایک اور شعبہ ہے جہاں پاکستان کو مسابقتی برتری حاصل تھی، پاکستان میں پائلٹ ٹریننگ سکول قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی ایوی ایشن کالجوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے جہاں خواہشمند ہوا بازوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو ترسیلات زر پہلے ہی بڑھ رہی ہیں، جو صرف چھ ماہ میں 53 فیصد اضافے سے 4.

5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، یہ صرف اعداد کے بارے میں نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بلیو کالر ورکرز، کرین آپریٹرز، سیکورٹی گارڈز یہ سب اس ناقابل یقین کامیابی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، ہمارا مقصد واضح ہے کہ اس مالی سال کے اندر ترسیلات زر میں 9 بلین ڈالر کے جادوئی نشان کو عبور کرنا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات میں میں پاکستان کے لیے

پڑھیں:

عالمی برادری کشمیر پربھارتی غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کیلئے کب حرکت میں آئے گی؟ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت 3 ٹریلین درہم کی تاریخی حد عبور کر گئی
  • عالمی برادری کشمیر پربھارتی غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے: مولانا فضل الرحمان
  • وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو قرض دینے کا فیصلہ
  • حکومت کا بیرون ملک ملازمت کیلئے 10 لاکھ روپے تک قرض دینے کا اعلان، شرائط بھی بتادی گئیں
  • حکومت کا بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ
  • عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے: مولانا فضل الرحمان
  • یوم یکجہتی کشمیر: کشمیریوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا ثبوت
  • متحدہ عرب امارات کا غیرہنرمند پاکستانیوں کو ویزے کے اجرا کے بارے میں اہم اقدام
  • امارات میں غیر ہنرمند پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے دروازے بند