کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے 11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری بروز منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور خوف و دہشت کے موجودہ ماحول کی مذمت کی گئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں معروف آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کشمیریوں سے ان کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت قتل عام، ظالمانہ ہتھکنڈوں اور فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔ اجلاس میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی افواج کے بدترین محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔ واضح رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984ء کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھا کر ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کر دیا تھا۔ محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو اسی جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو بھی جیل کے احاطے میں دفن کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں صائم ایوب نے محمد عامر کیساتھ ہوئی جھڑپ کا خلاصہ کردیا۔
بھارتی میڈیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کے تلخ جملوں کا تبادلے کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔
کئی بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے جھوٹی خبریں پھیلائیں کہ محمد عامر نے نوجوان اوپنر صائم کیساتھ میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ کیا ہے تاہم پشاور زلمی کے کرکٹر نے باتوں کو جھوٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران عامر بھائی اچھی گیندیں کروارہے تھے تو انہوں نے کھیلنے کیلئے کہا، جس پر مشکلات پیش آرہی تھیں کوئی غلط جملوں کو تبادلہ نہیں ہوا۔
بعدازاں میچ کے بعد دونوں کرکٹرز کو ایک دوسرے کیساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے اور ایک دوسرے کو سراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر انہیں اپنی بالنگ کے حوالے سے کچھ بتارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی نے ایٹرز نے بابراعظم کی پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
Post Views: 4