دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہنگامی بنیادوں پر دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز، اور ایف بی آر کے ممبروں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق، ایف بی آر نے گریڈ 19 سے اوپر کے تمام افسران کا ڈیٹا مانگا ہے، جس میں ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے دہری شہریت کا بھی ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ اور کلیکٹوریٹ سربراہان کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہری شہریت کے حامل افسران اور ان کے اہل خانہ کا مکمل بائیو ڈیٹا فوری طور پر بورڈ کو ارسال کریں۔
یہ اقدامات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چینی ’ڈیپ سیک‘ پر دنیا میں کہاں کہاں پابندیاں ہیں اور کیوں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دہری شہریت
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
نیو دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔
فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے صرف 11.2 اوورز میں ہدف حاصل کرکے لگاتار دوسری بار انڈر19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 12 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے چیمپئن بنی ہے۔