ایران کا ڈرون بردار جہاز پاسدارانِ انقلاب کے بیڑے میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایران کا ڈرون بردار بحری بیڑا مشقوں کے لیے سمندر میں موجود ہے
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کی صلاحیت سے لیس جہاز کو پاسدارانِ انقلاب کے بیڑے میں شامل کرلیا۔امریکا سے کسی بھی تنازع کے پیش نظر جنوری سے سے مارچ کے اوائل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں کے دوران ایران کی مسلح افواج نے نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایک تجارتی جہاز کو موبائل بحری پلیٹ فارم میں تبدیل کیا گیا ہے،جو سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کا مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں ہوئی، پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی سپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں دوست ممالک کے مابین فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے، مشق میں حصہ لینے والے فوجی دستے باہمی مہارت، تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔