آزادکشمیر سمیت ملک کے 21اضلاع کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
آزادکشمیر سمیت ملک کے 21اضلاع کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سال 2024کی طرح 2025میں بھی پاکستان پولیو وائرس کی زد میں ہے، چاروں صوبوں کے مزید 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں خطرناک وائرس نکل آیا ۔
ملک کے جن اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، ٹانک، چارسدہ ، صوابی اور آزادکشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد شامل ہیں۔بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی ، خضدار ، نوشکی ، لسبیلہ ، حب ، نصیرآباد کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پنجاب میں لاہور کے تین مقامات کے نمونوں کے علاوہ ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور اور جھنگ میں بھی پولیو وائرس موجود ہے ۔
کراچی ایسٹ کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیووائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ اکیس اضلاع کے سیوریج نمونے آٹھ سے تئیس جنوری کے دوران حاصل کئے گئے تھے ۔ رواں سال پاکستان میں اب تک ایک بچے کو بھی پولیو وائرس متاثرکر چکا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولیو وائرس کی تصدیق کے نمونوں بھی پولیو اضلاع کے میں بھی
پڑھیں:
اسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
اسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیا سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔