2025-03-12@09:42:44 GMT
تلاش کی گنتی: 3884

«ظہیر اقبال»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے گزشتہ سماعت سے جڑے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ کمانڈنگ افسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواستیں دیں، درخواستوں کا آغازہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے،...
    پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
    سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے  سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔   مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا،  کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا،  عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔
    شہریوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور رمضان کے لیے اشیاء خوردونوش کی سپلائی یقینی بنانے کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے نیز رمضان المبارک کے لئے اشیائے خوردونوش کی کمی پورا کرنے کے لئے مین شاہراہ عام آمدورفت کےلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ماہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث ضلع کرم میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بارش و برفباری کے بعد شدید سردی سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔  ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کی 100 سے زائد دیہات کی پانچ لاکھ ابادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ راستوں کی بندش سے جہاں خوراک اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان کے دوران انہیں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، ابوظہبی کے ولی...
    ویب ڈیسک —  صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدراتی استعمال کے لیے استعمال شدہ بوئنگ طیارے خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ استعمال شدہ بوئنگ طیارہ کسی بیرونی ملک سے بھی لے سکتے ہیں ۔ استعمال شدہ طیارہ خریدنے کا سبب یہ ہے کہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ صدر کے استعمال کے لیے دو نئے طیارے بنانے میں تاخیر کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹرمپ برہم ہیں۔ موجودہ صدارتی طیارہ 35 برس پرانا ہے اس وقت صدر کے زیر استعمال طیارے تقریباً 35 سال پرانے ہیں۔ یہ بوئنگ 747۔200 قسم کے طیارے ہیں جن میں صدارتی ضرورتوں کے مطابق تبدیلیاں اور اضافے کیے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے...
    اپیل کا دائرہ محدود کر دیا تو ہماری کئی اپیلیں بھی خارج ہوجائیں گی، فیصل صدیقی کا استدلال جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ میں مقدمے کی سماعت جاری سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے ۔سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ...
    اسلام آباد: 144 دن پر مشتمل 16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا، قومی اسمبلی کے13سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 93 نشستیں منعقد ہوئیں، ایوان کی کاروائی247 گھنٹے 23 منٹ تک چلتی رہی، 26ویں آئین ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قرادادیں منظور کی گئیں۔ اس دوران نواز شریف اور حمزہ شہباز کی سب سے کم حاضری رہی، صرف 5دن شریک ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف11، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری کی تناسب سب سے زیا دہ رہا، حکومت قانون سازی اور اپوزیشن احتجاج میں مصروف رہی، سیاسی مسائل عوامی مسائل پر حاوی رہے۔ پہلے پارلیمانی سال کے دوران انتخابات کے باوجود قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل رہا، پارلیمنٹ سے منظور قانون سازی میں عوامی...
      ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات پر 27فروری کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو طلب کرلیا گیا مارکیٹ کمیٹی کے افسران کیوں خاموش ہیں؟ کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کراچی میں رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن نے 27فروری کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو طلب کرلیا۔ ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے بیورو سپلائی اینڈ پرائسزکے پرائس انسپکٹر عدیل احمد اور گودام انسپکٹر احمد میمن کو خط لکھ لکھا دیا ۔ آگاہ کیا کہ کراچی کی سبزی منڈی میں پھلوں کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے جس پر بیورو سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران خاموش ہیں ۔ ذخیرہ اندوزوں نے رمضان سے قبل فروٹ کا ذخیرہ کردیا ہے...
    ہر قسم کے مالٹے میں تقریباً سو فی صد آپ کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق وٹامن سی ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی دوسرے پھل سے زیادہ ہے۔ مالٹے میں وٹامن سی آپ کے جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔آپ کے خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے۔ آپ کے جسم کو کولیجن بنانے میں مدد دیتا ہے، جو ایک پروٹین ہے جو زخموں کو بھرنے اور جلد کو نرم بنانے میں معاون ہے۔آئرن کے جذب کرنے کو آسان بناتا ہے تاکہ انیمیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔کینسر پیدا کرنے والے ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ اضطراب محسوس کرتے ہیں، وٹامن سی آپ کی اسٹریس ہارمون اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا...
    سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پارٹی سے نکالنے سے قبل مجھے سنا نہیں گیا، تاہم پھر بھی فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور 3 ماہ تک پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا انہوں نے کہاکہ عمران خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے سے بھی اگر کوئی غلط فیصلہ ہوتا ہے تو سوال اٹھایا جائے، لیکن اس وقت تو چغلی اور غیبت کی بنیاد پر فیصلے ہورہے ہیں۔ شیر افضل...
    27 فروری 2019 کا سورج پاکستان کے لیے فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا تھا۔ 26 فروری کو بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سرجیکل اسٹرائیک کا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے مؤثر جواب دیا ۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ27  فروری کو جو واقعہ رونما ہوا وہ پاکستان کی بہت بڑی جیت تھی۔ ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فوج کی مکمل برتری کا مظہر ہے، آئی ایس پی آر کشمیری شہریوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام...
    پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت  کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں...
    سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران ان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح...
    ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دِکھنے میں سِلم اور اسمارٹ نظر آئے، ویسے تو خود کو چاق و چوبند رکھنا مشکل تو نہیں البتہ اتنا آسان بھی نہیں تھوڑی بہت مشقت تو لازمی سا امر ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر جاپانی لوگوں کا وزن کم ہوتا ہے کیونکہ ان لوگوں کا طرز زندگی (لائف اسٹائل) ایسا ہے ان کی خوراک میں توازن اور اعتدال پایا جاتا ہے جس سے انہیں سِلم اور اسمارٹ رہنے میں مد ملتی ہے اور بنیادی طور پر یہی ان کی صحت مند زندگی کا راز ہے۔وزن کم کرنے میں بلاشبہ ڈائٹ کنٹرول بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے ساتھ ورزش اس کی افادیت مزید اضافہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے...
    اسلام آباد : ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں. دورے کے دوران انھیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے. سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان کا دورےپر اسلام آبادد پہنچیں گے۔ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے . وہ یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان...
    ---فائل فوٹو  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں نان ریکوری پر پورا فیڈر بند کر دیتے ہیں، فیڈر پر سارے صارفین تو بل نہ دینے والے نہیں، پورا فیڈر بند کرنے سے بل دینے والے کو بھی سزا مل رہی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ تھرمل پاور بند کر کے کوئلے پر جائیں گے تو آگے پلان کیا ہو گا؟ اگر آگے چل کر کوئلے کے پلانٹس کا بھی مسئلہ ہوا تو کیا کریں گے؟ بجلی قیمت میں کمی کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے، سیکریٹری پاور کا دعویٰسیکریٹری پاور نےدعویٰ کیا ہے کہ...
    ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر کل (بروز جمعرات) پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کاروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسنصونے کے فنڈز بند کرکے 5 سال کام کو روکے رکھا...
    پشاور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں،ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔ پشاور میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے معاشی استحکام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کیا جاچکا ہے بار بار کہہ چکا ہوں...
    گذری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پر مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزامات سامنے آنے کے بعد سی آئی اے پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور چھوڑ دیا۔  رپورٹ کے مطابق  ذرائع نے کہا کہ اے ایس آئی ندیم نے تفتیش کاروں کو بیان دیا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے جن میں وہ ضمانت کروا چکا تھا، ارمغان پر کیسز کی تفتیش کے سلسلے میں اس سے رابطہ ہوا اور بات چیت ہوئی تھی۔ اے ایس آئی ندیم نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ہوں۔ سی آئی اے پولیس نے کہا کہ دوبارہ اگر ضرورت پڑی تو اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کریں...
     ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔  آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)اقامت دین یا تحریک آزادی کی جدوجہد ہو،صبرو استقامت اور جہد مسلسل اسکی کامیابی کی پہلی و آخری شرط ہے اور فیصلہ کن ہتھیار بھی، ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ محاذ کونسل اور امیر حزب المجاہدین جموں وکشمیر سید صلاح الدین نے ایک اخباری بیان میں‌جاری کیا. سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ ریاست کے حریت و دین پسند عوام نے آج تک اس تاریخ ساز جدوجہد میں زائد از پانچ لاکھ جانیں اور اربوں مالیت کی جائیداد و املاک قربان کی ہیں۔ دسیوں ہزار عفت ماب خواتین کی عزت و عصمت تار تار کی گئی لیکن اہل کشمیر نے اقامت دین و آزادی کے مقدس نصب العین پر کوئی سودا بازی نہیں کی۔ بد...
    شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات ختم: اب پاکستان کی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی؟ حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات ختم: اب پاکستان کی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی؟ ججز ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد بار کونسل کی کال کیا آئین کی بالادستی کے لیے ہے؟ ججز ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد بار کونسل کی کال کیا آئین کی بالادستی کے لیے ہے؟ ہر کوئی کہہ رہا ہے میں ہارڈ لائنر ہوں، عالیہ حمزہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب ہر کوئی کہہ رہا ہے میں ہارڈ لائنر ہوں، عالیہ حمزہ چیف...
    ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 انہوں نے کہا کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی سرحدیں اور کشیدگی دوستی اور رشتوں کو ختم نہیں کر سکتی، بھارتی لڑکی نے پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی، اس جذباتی لمحے کی ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لیے۔ بھارتی دوست کی پاکستانی بیسٹ فرینڈ کی شادی ویڈیو کال پر دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے سرحدی رکاوٹوں کے باوجود دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال قائم کر دی ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 یہ ویڈیو انا ائیکا آہوجا نامی انسٹاگرام صارف نے شیئر کی ہے، جس میں دونوں دوستوں کی گہری محبت اور جدائی کی تکلیف صاف نظر آ رہی ہے۔ویڈیو میں...
    دجالی چینلز ، اور بے لگام سوشل میڈیا کی تباہ کاریاں پوری شدت سے جاری ہیں، روزنامہ اوصاف وہ واحد اخبار ہے کہ جس نے ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی وعریانی اور میڈیائی دجل و فریب کے خلاف نہ صرف یہ کہ آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی،بلکہ اکابر علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کو بھی اس طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ،روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر محترم مہتاب خان صاحب نے ’’میڈیا اور منبرکا کردار‘‘ سلوگن کے ساتھ اس دجل وفریب کاری اور فحاشی وعریانی کے سیلاب بلا کے سامنے بند باندھنے کی بڑی کوشش کی ، مگر!اے بسا کہ آرزو خاک شد،اب تو وزیر اعظم سے لے کر آرمی چیف تک ہر کوئی سوشل میڈیا...
    پاکستان جو کبھی ایشیا میں فٹ بال کے میدان میں اپنا ایک مقام رکھتا تھا آج اس کھیل کے زوال کی داستان بن چکا ہے۔ فٹبال جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے پاکستان میں اپنی شناخت کھو چکا ہے۔ اس گرتی ہوئی صورتحال کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں سب سے اہم پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اندرونی سیاست، کرپشن ، انتظامیہ کی نااہلی، اور کھیل کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر عدم توجہی شامل ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن پر براجمان چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی “محنت” رنگ لے آئی اور فٹبال کی عالمی تنظیم “فیفا” نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی تاریخ انتظامی بحران، سیاسی مداخلت اور...
    اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حق مانگنے پر الزامات لگنے شروع ہو جاتے ہیں۔اسلام آباد میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان بنیادی طور پر حقِ حکمرانی میں حصہ چاہتا ہے۔ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کیلئے کانفرنس نہیں ہو سکتی: شاہد خاقان عباسیسابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لئے کانفرنس نہیں ہو سکتی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو ملنے والی آزادی کے ثمرات نیچے تک نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ...
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو نسخہ آج ہمارے جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں، وہ نظام روس استعمال کرچکا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوا۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تحریک لوگوں کو گالیاں دینے کے لیے شروع نہیں کی، کوئی بھی ملک فوج اور خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی ادارے ہر ملک کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، جاسوسی ادارے سیاسی قیادت کو معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر سیاسی قیادت ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، یہاں پر نظام مختلف ہے، جو آدمی منتخب نہیں ہوکر...
    شکاگو( نیوز ڈیسک )امریکی طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کے بجائے عین وقت پر دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح امریکی شہر شکاگو میں شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ممکنہ طور پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بچنے کیلئے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پائلٹ نے آخری لمحات میں طیارے کی لینڈنگ روک دی۔ رن وے پر ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک آ جانے کے بعد پائلٹ نے ناصرف لینڈنگ روکی بلکہ طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور بعد ازاں اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ...
    ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اندرونی اختلافات ملک کی خودمختاری کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔جنرل وقار الزمان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اپنے اختلافات بھلا کر متحد نہ ہوئے تو ملک کی آزادی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اس ماہ ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت سے جوڑا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے، یونیورسٹی کیمپس میں حریف طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جو حکومت مخالف تحریک میں شامل...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں کیا مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو چکی ہے؟ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا کالے قانون کے بعد عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے اخبارات اشتہارات میں بدل دیے گئے ہیں، اخبار میں اب خبر نہیں اشتہار شائع ہوگا۔ بتایا جائے کتنے پیسے ایک فرد کی تشہیر پر خرچ ہوئے؟ تحقیقات ہونی چاہیے کہ...
    کراچی(نیوزڈیسک)حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔ دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف 5 رکنی بینچ کے ایک نہیں بلکہ 3 فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے لیکن تمام ججز نے ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، تحریری حکمنامے میں کیا کہا گیا ہے؟ فیصل صدیقی کے مطابق ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلہ کا حصہ تصور ہوتی ہیں، جس پر جسٹس محمد...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہاوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انھیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی سیکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔ گورنر کا...
    تحریر: عظمیٰ زاہد بخاری ہمیشہ ہمیں ایک ہی جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ بیٹا بڑا ہوگا باپ کا نام روشن کرے گا لیکن اب وقت بدل چکا ہے اور اب بیٹیاں باپ کا نام روشن کر رہی ہیں، بیٹیاں ہر شعبے میں صف اول کا رول ادا کر رہی ہیں۔ مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پنجاب کی بیٹیوں میں ایک نیا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے۔ پنجاب کی بیٹیوں کی اپنی ماں، بہن اور بیٹی مریم نواز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا۔ مریم نواز آج جس مقام پر پہنچی ہیں اس میں اللہ تعالی کے بعد ان کی اپنی محنت، جدوجہد اور مشکلات سے بھرپور پچھلے...
    اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کی ماحولیاتی فنڈنگ پر تبادلہ خیال شروع کردیاہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر اس وفد سے ا سٹرکچرل امور پر گفتگو کی جائے گی۔ معاصر انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اس بات چیت کے بعد، آئندہ ہفتے کے اوائل میں آئی ایم ایف کے حکام پاکستان کی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے ، اور جائزہ رپورٹ کی بنیاد پر ہی آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے جاری 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت حکام کی کارکردگی کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔...
    رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں عبادات کی محفلیں سجتی ہیں، وہیں ہر گھر میں دسترخوان پر طرح طرح کے پکوانوں کی رونق لگ جاتی ہے۔ویسے تو ہر گھر میں معمول کے مطابق صرف 1 سے 2 ڈشز بنتی ہیں لیکن رمضان المبارک میں دستر خوان پر ان ڈشز کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ یوں ہر گھر کا دسترخوان گھر والوں کی استطاعت کے مطابق رمضان کے پکوانوں سے فوڈ فیسٹول کا سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے۔ تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ رمضان المبارک میں سحری اور خاص طور پر افطار میں سب سے مشکل کام یہی ہوتا ہے کہ آخر آج کیا کچھ بنایا جائے۔ کیونکہ زیادہ تر وہی ڈشز...
    شکر گڑھ (نامہ نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شکر گڑھ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے  والا وقت آئی ٹی کی تعلیم سے جڑا ہے۔ ہم نوجوانوں کو چھ چھ ماہ کے آئی ٹی کورسز سکھانے جا رہے ہیں۔ خواتین گھر بیٹھ کر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ وزیر اعظم پروگرام کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو چائنہ آئی  ٹی تعلیم دے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم سے ملکی ترقی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔  نوجوان کو سوشل میڈیا سے گمراہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک نوجوان کی میرے سے کوئی دشمنی نہیں تھی  مگر اس  نے سوشل میڈیا کی پوسٹوں سے متاثر ہوکر میری جان لینے کی کوشش...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب  کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات  ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
    پشاور (نیٹ نیوز) گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہائوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ  پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انہیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی، سکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔ بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہم عید کے بعد...
    ملک میں زلزلہ آئے یا سیلاب یا وطنِ عزیز کے کسی بھی علاقے کے لوگ کسی بھی آفت کا شکار ہوجائیں تو ان کی مدد کے لیے آج کل سب سے پہلے جس تنظیم کے کارکن پہنچتے ہیں وہ ’’الخدمت فاؤنڈیشن‘‘ ہے۔ الخدمت کے کارکن ہی نہیں ان کے مرکزی عہدیدار بھی ’نہ ستائش کی تمنّا نہ صلے کی پرواہ‘ کی مجسّم تصویر بن کر صرف اور صرف اپنے خالق کی خوشنودی اور انسانی ہمدردی کے جذبوں سے سرشار ہو کر کام کرتے ہیں۔ نہ وہ اپنی تشہیر کے لیے صحافیوں کی پر تکلّف دعوتیں کرتے ہیں اور نہ ہی فرمائشی کالم لکھواتے ہیں۔ وہ تعریف وتحسین یا دنیاوی تمغوں سے بے نیاز ہیں اور بہت سی دوسری تنظیموں کی...
    تحریک انصاف امریکا کی بھر پور کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح ٹرمپ انتظامیہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالے۔ اس مقصد کے لیے بھر پور لابنگ کی گئی۔ یہاں تک کہا گیا کہ جب تک امریکا کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی تب تک پاکستان پر دباؤ نہیں آئے گا۔ اس لیے بانی تحریک انصاف کی رہائی تک پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔ اس ضمن میں آرمی چیف کو بھی خصوصی ٹارگٹ کیا گیا اور پاکستان پر فوجی پابندیاں لگانے کے لیے بھی زور لگایا گیا۔ آرمی چیف کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران ایک ناکام احتجاج بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔تا ہم تحریک انصاف ابھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) محسن نقوی دور میں لاہور میں تعمیر ہونے والا فلائی اوور ڈیڑھ سال بعد ہی استعمال کے قابل نہ رہا، صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ فیروزپور روڈ پر تعمیر کیے جانے والا "پاکستان برج" ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔(جاری ہے)                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                            
    ایک بیان میں حماس نے نشاندہی کی کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف انتقامی حربے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وفادار فورسز کے شرمناک اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس شدید اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا جا سکے جس کا نشانہ فلسطینی عوام تمام جگہوں پر ہیں جہاں وہ موجود ہیں۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے جنین بٹالین میں جماعت...
    چلاس میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے گئے اور عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تک دیامر ڈیم کے متاثرین کی آواز پہنچاؤں گا۔ اگر سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے گئے اور عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ عوامی حقوق کے لئے کئی اقتدار قربان کرنے کا...
    ویب ڈیسک : قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سینٹرل جیل سے بفرزون میں گزشتہ ہفتے ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک 10 سالہ بچے صائم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلخانہ خانہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران متوفی بچے کے والدین آبدیدہ ہوگئے۔  مہاجر قومی مومہاجر ومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ جیل سے گھر جانے کے بجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں، یہاں کے شہریوں کو انسان نہیں بھیڑ بکری سمجھا جارہا ہے، حالات کچھ بھی ہوں ، میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ میں نے جو جدوجہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟، ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق چند سال بعد کروڑوں مسلمان ایک ہی سال کے دوران 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔ آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان...
    چاروں مسلم طالبات کا الزام ہے کہ پیر کے روز وہ ہندی کا امتحان دینے حجاب پہن کر پہنچی تھیں، جہاں چیکنگ پوائنٹ پر انہیں حجاب کیوجہ سے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے جونپور ضلع میں باحجاب طالبات کو اس وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں مبینہ طور پر امتحان کے لئے اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حجاب پہن کر ہائی اسکول کا امتحان دینے گئیں 4 مسلم طالبات کو امتحان مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ واقعہ سروودے انٹر کالج، کھدولی واقع امتحان مرکز کا بتایا جا رہا ہے، جو کہ ماڈرن کانوینٹ اسکول سمیت کئی دیگر کالجوں کے طلباء و طالبات...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماوں سے ملاقات، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز دوحا(آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق وفد نے حماس کی مجلس شوری سے ملاقات کی، ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماوں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصی اور فلسطین کی...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق وفد نےحماس کی مجلس شوریٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے ليے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابوعمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے...
    رمضان المبارک کی آمد آمد چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں،گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک بڑھی ہے۔ ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہےاور چینی 30 سے 40 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے،اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔ ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے ،پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے ،جبکہ صارفین نے حکومت سے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) آر ایل ایم سی كے زیر اہتمام كانووكیشن 2025 كا انعقاد مركزی آڈیٹوریم میں كیا گیا۔ تقریب كا باقاعدہ آغاز تلاوتِ كلام پاك سے ہوا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش كیا گیا۔ كانووكیشن میں 200 طلبا و طالبات كو میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ فارغ التحصیل طلبہ میں راشد لطیف میڈیكل كالج سے ایم بی بی ایس كرنے والے 156 جبكہ راشد لطیف ڈینٹل كالج سے بی ڈی ایس كرنے والے تینتالیس طلبہ شامل ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاكٹر محمد امجد ثاقب نے شركاء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آر ایل كے گروپ تعلیم اور صحت كے میدان میں بہت بڑا نام بن چكا ہے۔ اس گروپ كی خدمات قابلِ...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت پر طنز کے تیر چلادیے، کہا کہ امریکا کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔نارووال میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ آج جو جیلوں میں ہیں ،ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، وہ امریکا کے پیروں میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ماضی میں جیلیں کاٹیں، کبھی امریکی کانگریس مین کے منتیں ترلے نہیں کیے بلکہ جھوٹے کیسز سے بری ہوکر باہر آئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جو جیل میں ہیں ہمیں ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، امریکا جا کر کانگریس مین کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔
    ویب ڈیسک —امریکہ کی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مالی گاڑیاں ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران یہاں سے گزرنے والی مال گاڑیوں سے لگ بھگ 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چوری ہو چکے ہیں۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق رواں برس 13 جنوری کو ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں ’بی این ایس ایف‘ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی۔ چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں ریلیز بھی نہیں ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر...
    کیٹ سٹیونز اور کیٹ بش سمیت 1,000 سے زائد موسیقاروں نے برطانیہ میں مجوزہ کاپی رائٹ قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔ 25 جون 2023 کو گلاسٹنبری فیسٹیول سائٹ پر پرفارم کرنے والے یوسف/کیٹ سٹیونز سمیت 1,000 سے زائد موسیقاروں نے برطانیہ کے نئے کاپی رائٹ قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔یہ قوانین ٹیکنالوجی فرموں کو اپنے کام کا استعمال کرکے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کی تربیت کی اجازت دے سکتے ہیں، جس پر فنکاروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ احتجاج ایک خاموش البم کے ذریعے کیا گیا، جس میں کیٹ بش اور کیٹ سٹیونز سمیت مختلف موسیقاروں نے حصہ لیا۔ اس البم کا مقصد برطانیہ میں مجوزہ کاپی رائٹ قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا۔عالمی تخلیقی...
    ویب ڈیسک — افغانستان میں طالبان حکومت نے مختلف جرائم میں ملوث 20 افراد کو سرِ عام کوڑے مارے ہیں۔ سزا پانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبہ خوست میں مختلف جرائم میں ملوث 18 افراد کو کوڑ ے مارے گئے جب کہ ان کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ صوبائی فوجداری عدالت کے فیصلے کے مطابق چار افراد کو ہم جنس پرستی جب کہ 14 افراد کو ناجائز تعلقات کے الزامات میں سزا دی گئی جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ سزاؤں کے نفاذ کے موقع پر صوبائی ثالثی عدالت کے چیئرمین الحاج مفتی امین اللہ، اربن کورٹ کے چیف مولوی نقیب اللہ اور عام شہری موجود تھے۔ بیان کے مطابق یہ سزائیں سپریم کورٹ...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے 18 کروڑ روپے کے قرض معافی کے دعووں کو مسترد کردیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے کانگریس کے الزامات کو 'جعلی' قرار دیتے ہوئے قرض معافی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ پریتی نے کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اداکارہ کیخلاف بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہی ہے جبکہ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مذکورہ قرض کی رقم 10 سال پہلے ہی ادا کر چکی ہیں۔ انہوں نے کیرالہ یونٹ کانگریس کی جانب سے لگائے گئے بحران زدہ نیو انڈیا کوآپریٹو بینک سے 18 کروڑ روپے کا قرض معاف کرانے کے بدلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دینے...
    دو حہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔روز نامہ امت کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس کے رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا کہ جے یو آئی وفد نے حماس کی مجلس شوریٰ سے ملاقات کی، حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفود کی قیادت کر رہے تھے۔اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے رہنماﺅں کو ہر قسم کے تعاون...
    بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کا سبب بنا ہے تاہم، گووندا یا سنیتا کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ پر 12 گھنٹےدیر سے پہنچنے والے گووندا اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟ چند ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا...
    واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے 22 فروری 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے معروف ادکار کے بیٹے اور نوجوان اداکار کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے معروف اداکار کے بیٹے اداکار ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران منشیات ریکٹ کے بارے میں انکشاف ہونے کے بعد گرفتار ملزم ساحر حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن...
    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے، کامیاب کوششوں سے ایک ہی دن روزہ اور عید کی روایت برقرار رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی روز روزہ اورایک ہی دن عید کیلئے کامیاب کوشش پر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے...
    سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے سیوریج سسٹم میں مگرمچھ  سمیت دیگر رینگنے والے اور دوسرے جانوروں کی کثرت ہوگئی ہے جو نقل و حرکت کیلئے ڈرین پائپوں کا استعمال کرتے ہیں۔  جیسے جیسے تیزی سے شہری وسعت ہورہی ہے، دنیا بھر میں جنگلی حیات انسانی ماحول کو اپنی فطری ضروریات کیلئے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ تحقیق جو جریدے ’اربن نیچرلسٹ‘ میں شائع ہوئی ہے، میں بتایا گیا ہے کہ جنگلی جانور فلوریڈا کے سیوریج سسٹم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ محققین نے یہ جاننے کے لیے کیمرے کا استعمال کیا کہ جنگلی انواع اس راستے کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر ریاست کی کاؤنٹی الاچوا...
    ایک نئے مطالعے کے مطابق، اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ عام تجویز کردہ درجنوں ادویات رحمِ مادر میں موجود بچوں میں دماغی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ سائنسی برادری کی طرف سے اب تک مرتب کیے گئے شواہد بتاتے ہیں کہ پیدائش کے قریب بچوں کی دماغی کیمسٹری پر ان دوائیوں کے ضمنی اثرات حمل کی حفاظت کے فوری خدشات کو جنم دیتے ہیں خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جینیاتی طور پر خطرے میں ہو سکتے ہیں۔ 30 سے زائد ادویات کے گروپ کا جائزہ لیا گیا جن میں وہ بھی شامل تھی جن کے مضر اثرات جانوروں کے مطالعے میں دماغی کولیسٹرول کے بائیو سنتھیسس کو روکتے ہوئے دکھائے دیے۔ رحمِ مادر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) فوج نے اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ لیکن یہ آپریشن تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کیا گیا ہے۔ یہ گروپ افغان طالبان کا اتحادی ہے اور سال 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مضبوط ہوا ہے۔ افغانستان: طالبان نے چند اہم وعدوں پر بیگم ریڈیو کی بحالی کا اعلان کر دیا دریں اثنا، افغان پاکستان سرحد پر واقع ایک اہم تجارتی سرحد تیسرے روز بھی بند رہی۔ حکام کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے سرحد پر پوسٹ بنانے کے تنازعے کے باعث یہ تجارتی راستہ بند کیا ہے۔ کئی دن سے بندش کے باعث طورخم کے راستے...
    وفاقی وزیر داخلہ سے روسی سفیر کی ہونیوالی ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر...
    چین کی آلودگی کے خلاف جنگ: عالمی تحفظ ماحول میں مشرقی طاقت کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی وزارت ماحولیات نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں فضائی ماحولیاتی ڈویژن کے سربراہ لی تیان وی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین میں شدید آلودگی کے دنوں کا تناسب مستحکم انداز میں کم ہوتا چلا آ رہا ہے اور 2024 میں یہ 0.9 فیصد رہا۔ ملک کے اہم شہروں میں پی ایم 2.5 کی سطح 29.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔ معیاری ہوا کے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر پہنچنے کے بعد لفٹ پھنس گئی۔ بعد ازاں پہلی منزل پر لفٹ پہنچی اور زور دار دھماکے سے نیچے آگری، تاہم مرتضیٰ وہاب اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے، میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ میں پھنس گئے تھے، لفٹ پہلی منزل سے زور دار دھماکے کے بعد نیچے آ گری۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر...
    فائل فوٹو تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللّٰہ مستی خیل نے پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور ذمے داری فکس کریں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کے مالی سال 23-2022ء کے آڈٹ پیراز پر غور ہوا۔اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ پاور ڈویژن 2 ارب 75 کروڑ روپے کی گرانٹ استعمال نہیں کر سکا۔ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ پاور ڈویژن گرانٹ کو مکمل استعمال نہ کر سکا، یہ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو لکھیں اور زمین حاصل کریں۔شاہدہ اختر نے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا...
    بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو کشمیریوں کے قتل کے حالیہ واقعات مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہیں اسلام ٹائمز۔  دفعہ370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر نام نہاد استحکام اور صورتحال میں بہتری کے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی اور مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے برعکس ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیت شاہ نے نئی دلی میں کچھ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں استحکام آیا ہے اور مقبوضہ علاقے میں تشدد کے واقعات میں 80فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے دعوئوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال...
    جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید و سید ہاشم صفی الدین شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان شہدائے قدس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے اپنی عمر سے متعلق گوگل پر درج معلومات کو غلط قرار دے دیا۔اداکارہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کی جس دوران صحافی نے وینا سے سوال کیا کہ گوگل پر آپ کی عمر 48 سال درج ہے کیایہ درست ہے؟اس پر وینا نے بتایا کہ میری عمر کے حوالے سے گوگل پر کئی غلط معلومات موجود ہیں،گوگل کے مطابق میں اپنی والدہ سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔ وینا نے بتایا کہ دراصل میں 20 فروری کو صبح 5 بجے ہوئی، اس دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا برائے مہربانی اب مجھ سے پیدائش کا سال نہ پوچھ لیجیے گا۔دوسری جانب وینا ملک نے اپنی شادی اور نوجوان لڑکے کے ساتھ شیئر...