Islam Times:
2025-04-13@15:19:11 GMT

حماس کا عباس ملیشیا سے شرمناک اقدامات فوری روکنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

حماس کا عباس ملیشیا سے شرمناک اقدامات فوری روکنے کا مطالبہ

ایک بیان میں حماس نے نشاندہی کی کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف انتقامی حربے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وفادار فورسز کے شرمناک اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس شدید اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا جا سکے جس کا نشانہ فلسطینی عوام تمام جگہوں پر ہیں جہاں وہ موجود ہیں۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے جنین بٹالین میں جماعت کے رہ نما محمود جبارین کی گرفتاری اور ان کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عباس ملیشیا تمام سرخ لکیروں کو عبور کر رہی ہے۔ انہیں چوکوں میں کھینچا جا رہا ہے جو قومی اور معاشرتی ماحول کو خطرہ لاحق ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا سروسز مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عباس ملیشیا کے عناصر مزاحمت کاروں کی منظم انداز میں توہین کرتی ہے جس کے مناظر بار بار سامنے آتے رہے ہیں۔

حماس نے نشاندہی کی کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف انتقامی حربے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ جبارین کی گرفتاری کا واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ اتھارٹی کی وفادار ملیشیانے اس سے قبل مغربی کنارے میں فلسطینی خواتین پر حملہ کیا ہے۔ سیاسی خلاف ورزیوں کے ایک حصے کے طور پر عوامی سرگرمیوں کو دبایا ،صحافیوں پر حملہ کیاگیا اور ان میں سے کئی کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے قابض اسرائیلی فوج کو مطلوب مزاحمت کار محمود جباین کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ سے اغواء کر کے ان پر حملہ اور ان کی توہین کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز جبارین کو وحشیانہ انداز میں اغوا کرنے سے پہلے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور ان کی ذلت آمیز گرفتاری کی ویڈیو جاری کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ عباس ملیشیا اتھارٹی کی کے خلاف اور ان

پڑھیں:

لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام سعودی اقدامات کے خلاف مظاہرہ 

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی بے حرمتی اور اُنہیں شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ سردار صفدر حسین خان، ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب میں جنت البقیع کے مزارت کو منہدم کرنے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام سعودی اقدامات کے خلاف مظاہرہ 
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
  • ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، حماس
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین مارچ 
  • حماس نے برطانیہ میں پابندی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا
  • حماس نے برطانیہ میں پابندی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا
  • ملالہ یوسفزئی کا افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ